25th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی ہما ری اولین ترجیح ہے ،عوام کا تعاون بلدیاتی خدمات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے 100روزہ صفا ئی مہم کے حوالے سے نارتھ ناظم آ با د میں جا ری صفا ئی ستھرائی کا معا ئنہ کر تے ہو ئے کیا ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے صفا ئی مہم کی کا میابی کے لئے وسائل کی کمی ظرورت کے مطابق مشنری اور گاڑیوں کا نہ ہونا اور دیگر روکا وٹو ں کو نظر انداز کرتے ہوئے جذبہ خدمت اور عزم مُسلسل کے ذریعے صفا ئی مہم کو جاری رکھا ہوا ہے ۔وائس چیئر مین سید شاکر علی نے محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیشن گوئی کے سبب ضلع وسطی میں پیشگی احتیاطی تدابیر اختیا ر کر نے کی ہدایت کر دی تاکہ بارش کے سبب پیدا ہونے والی نا خوشگوار صور تحا ل اور ممکنہ حادثات سے نمٹنے کے لئے تیا ر رہا جائے ،اس سلسلے میں مو ٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام مشینریز اور گا ڑیوں کو قابل استعمال حالت میں رکھا جائے ،جن گاڑیوں کو مرمت کی ضرورت ہے انہیں فوری ٹھیک کیا جائے ۔مختلف مقا مات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،اسپتالوں اور ڈسپنسریوں ،مساجد اور دیگر عوامی اجتما عا ت کے مقا مات کے قریب کسی بھی صورت میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے ۔اس موقع پر بلدیہ وسطی کے مختلف ڈپارٹمنٹس کے افسران نے وائس چیئر مین کو یقین دلایا کہ وہ افسران اور کارکنان کے درمیان
مضبوط باہمی تعاون کے ذریعے 100روزہ صفا ئی مہم کامیابی سے ہمکنا ر کر نے کے لئے کوئی دقیقہ فر گزاشت نہیں کریں گے ۔
مضبوط باہمی تعاون کے ذریعے 100روزہ صفا ئی مہم کامیابی سے ہمکنا ر کر نے کے لئے کوئی دقیقہ فر گزاشت نہیں کریں گے ۔
25th Jan 2017 DMC Central Karachi Press Release