9th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

9th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


KARACHI: The tree plantation drive has been launched by DMC Central Chairman Rehan Hashmi by planting sapling here at Nazimabad Bara dari on Thursday. Hashmi stressed for plantation of more and more trees in district Karachi central and stressed for cleanliness in the area .Chairman was accompanied by vice chairman Syed Shakir Ali .According to reports gathered by KMC and other agencies claim that there are more than  four  lac vendors /patharedars on major roads of the city and its adjoining areas. Sindh chief Minister Murad Ali Shah during visits of different parts of the city had pointed out encroachments and directed to remove and one of the latest he ordered to remove encroachments around the zoo.The action is awaited , the concerned staff and KMC officials say they need a full force to remove these vendors as resistance comes when they are removed .CM house spokesman said it is big mafia but CM Murad Ali Shah is determined   to eliminate this menace from the  city .KMC spokesman said law and order problem would be controlled once they are removed and city could be beautified in a dignified manner.The police allegedly support this mafia as they are minting billions of rupees through these land grabbers and one the best place for them, beneath the bridges .The KMC mayor Waseem Akhtar said encroachment is the biggest hurdle in lifting the garbage but all the time they occupy these places .Mayor as the migration in the city takes place the number of these vendors become double and create
 a mess in the city for traffic as well as pedestrians .




کراچی( )ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرہ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے شجرکاری ضروری ہے مگر یہ عمل عوامی اشتراک کے بغیر نا ممکن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے NFEHکی جانب سے سر سبز پر سکون کراچی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب بارہ دری پارک بلاک Aنارتھ ناظم آباد میں منعقد کی گئی اس مہم کے تحت کراچی میں 5,000پودے لگائے جا چُکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں مزید پودے لگائے جائیں گے ۔ اس موقع پراسکول کے بچوں نے پودے لگائے اور ٹیبلوز پیش کئے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی کے ہمراہ صدر
NFEH (National Forum for Environment & Health)نعیم قریشی بھی موجود تھے۔وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ سرسبز پرسکون کراچی کے لوگوں کی خواہش ہے اور ہم عزم کرتے ہیں کہ ہم کراچی والوں کو سرسبز پرسکون کراچی دینگے۔ اس کیلئے ہمیں عوام کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ NFEHکی طرز پر دوسرے پرائیوٹ ادارے کراچی کی تعمیر و ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں تو ہرا بھرا اور پرسکون کراچی بنانا نہایت آسان ہو جائیگا۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے تمام پرائیوٹ سیکٹر اور
NGO'sکو دعوت دی ہے کہ جو کراچی کی تعمیر و ترقی بالخصوص بلدیہ وسطی کی تعمیر ترقی میں حصہ لینا چاہتے ہیں ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔



9th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )عوام کو بنیادی شہری سہولیات فراہم کرنا ہما را نصب العین ہے ،ان خیالات کا اظہا ر ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے نیو کراچی زون میں میئر کراچی کی 100روزہ صفا ئی مہم کے حوالے سے 4,000روڈ کا افتتاح کے مو قع پر کیا ۔ ان کے ہمرہ وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔مذکورہ روڈ نارتھ کراچی صباء سینما سے شروع ہوکر لیاری ندی کے اطراف میں ختم ہو رہی ہے انڈسٹریل ایریا ہونے کے حوالے سے 1200فٹ لمبی اس روڈ کے اطراف میں اسٹریٹ لائٹس اور روشنی کا بھر پور انتظام کیا گیا تاکہ علاقہ مکینوں کے ساتھ انڈسٹریل زون میں واقع فیکٹریز اور انڈسٹریز کو بھی بھر پو ر فائدہ پہنچے اس موقع پر وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ کسی بھی شہر کی ترقی میں مواصلات کا نظام خاص اہمیت کا حامل ہے پائدار اور روشن شاہراہیں حمل و نقل کا اہم ذریعہ ہیں بلدیہ وسطی میں جاری ترقیا تی کاموں کی رفتا ر کو عوام کی امنگوں کے مطا بق تیز کیا جارہا ہے اور مختلف علاقوں میں نئی شاہراہیں اور مین روڈ پر پیچ ورک کا کام تیزی سے جاری ہے تا کہ عوام کو بہترین سفری سہولیات میئسر آ سکیں ۔اس موقع پر انڈسٹریل زون کے عہدیداران نے
4,000روڈ کی تعمیر پر بلدیہ وسطی کا شکریہ ادا کیا ۔



8th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


7th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کے ہر علاقے کو کچرے سے پاک کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوصاف و شفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ وسطی نے لیاقت آباد قاسم آباد میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلا تاخیر جمع شدہ کچرے کو فوری اٹھاکر آبادیوں سے دور ڈمپنگ پوائنٹ منتقل کیا جائے ۔اس موقع پر یونین کونسل 39 کے چیئرمین معراج الدین ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین نے علا قے معززین سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کے صفائی ستھرائی کے کام میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائیگی۔ صفائی ستھرائی کے بعد علاقے میں اسپرے کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔اس سلسلے میں مو ٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام مشینریز اور گا ڑیوں کو قابل استعمال حالت میں رکھا جائے ،جن گاڑیوں کو مرمت کی ضرورت ہے انہیں فوری ٹھیک کیا جائے ۔مختلف مقا مات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،اسپتالوں اور ڈسپنسریوں ،مساجد اور دیگر عوامی اجتما عا ت کے مقا مات کے قریب کسی بھی صورت میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے ۔اس موقع پر بلدیہ وسطی کے مختلف ڈپارٹمنٹس کے افسران نے وائس چیئر مین کو یقین دلایا کہ وہ افسران اور کارکنان کے درمیان
مضبوط باہمی تعاون کے ذریعے 100روزہ صفا ئی مہم کامیابی سے ہمکنا ر کر نے کے لئے کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کریں گے ۔



7th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


6th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release




کراچی( ) شہریوں کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے صفائی ستھرائی کے کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہاروائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے MPAجمال احمد کے ہمراہ یو سی 38اور 39 لیا قت آ با د میں صفا ئی ستھرائی کے کام کے معائنے کے دوران کیا ،یو سی 38اور 39میں گزشتہ رات نائٹ سوئپنگ کا آ غا ز کر دیا گیا ہے اور آج دن میں
لیا قت آ با د کی دونوں یوسیز میں واقع (Back Lines)اندرونی گلیوں میں صفا ئی کا کام جاری ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ یو نین کونسل 39کے چیئر مین بھی موجود تھے ۔وائس چیئر مین سید شاکر علی نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہیں جس کے لئے ہم ہر قسم کے قانونی اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے کام کو تین شفٹوں میں انجام دیا جاتا ہے صبح کی شفٹ میں شہر کی بڑی مارکیٹیںِ ،بازار ،لنک روڈز اور اندرونی گلیوں کو صاف کیا جارہا ہے ،دوپہر کی شفٹ میں بس اسٹاپ اور عوامی اجتماعات کے مقامات جبکہ نائٹ شفٹ میں شہر کی مرکزی شاہرائیں صاف کی جارہی ہیں،سید شاکر علی نے مزید کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے پرعزم ہیں انھوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی شرح خواندگی کے حوالے سے دوسرے اضلاع میں نمایاں ہے اس لئے شہریوں کا فرض ہے کہ وہ بھی اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھ کر اپنے باشعور اور تعلیم یافتہ ہونے کا ثبوت دیں مزاج اور آبادی کے لحاظ سے کراچی کا سب سے
بڑا ضلع ہے کراچی کے دل کی حیثیت رکھتا ہے ۔





6th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، طلبا و طالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ان کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی ۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے،گلوبل اکیڈمی کی سائنس اور آرٹس نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو جدید دور کے مطابق تعلیم اور تربیت سے آراستہ کرنے کا مطلب انہیں نئے دور اور ترقی یافتہ قوموں سے قدم ملاکرچلنے کے قابل بنانا ہے۔ قبل ازیں اسکول کے پرنسپل فیضان نے استقبالیہ تقریر میں نمائش کے انعقاد کے اغراض و مقاصد سے مہمانوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کا مقصدطلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیم سے بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع فراہم کرناہے۔ریحان ہاشمی نے نمائش میں لگائے گئے ، سائنس، فنونِ لطیفہ اور کلیہء تجارت کے اسٹالز کا معائنہ کیا اور طلباء وطالبات کو انکی صلاحیتوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ نمائش میں مختلف شعبہ جات کے اسٹالز لگائے گئے جن میں سائنس ، کلیۂ فنونِ ، کلیۂ تجارت شامل تھے۔ بجلی بنانے کے سستے ذرائع، کائنات کا نظامِ شمسی اور معاشرتی مسائل پر مبنی پروجیکٹس کو بہت پسندکیاگیا اس موقع پر ننھے طلبا و طلبات نے خوبصو رت ٹیبلو پیش کئے۔انگریزی زبان کی تاریخ کے حوالے سے خصوصی اسٹالز بھی طلباء و طالبات کی توجہ کا مرکز تھے۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل کی جانب سے چئیرمین ریحان ہاشمی کو شیلڈ اور پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔ 


5th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release