10th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


عوام کو بہترین سفر ی سہولیات فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے ،چیئر مین ریحان ہاشمی 
ترقیاتی کاموں کی رفتار کو عوام کی امنگوں کے مطا بق تیز کیا جائے سٹرکوں کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کا بھر پور انتظام کیا جائے 

کراچی( )عوام کو بہترین سفر ی سہولیات فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو عوام کی امنگوں کے
مطا بق تیز کیا جائے سٹرکوں کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کا بھر پور انتظام کیا جائے تا کہ شہریوں کو ضلع وسطی میں سفر کے دوران کوئی دشواری پیش نہ آئے چیئر مین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے ناظم آ با د بلاک Aکے اطراف روڈ کارپیٹنگ ،پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں ترقیاتی پروگرام اور 100روزہ مہم کے دوران مختلف شعبوں میں میں کارکردگی قابل ستائش ہے




10th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

9th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

9th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release



حق پرست قیادت شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا اپنا فرض سمجھتی ہے۔چیئرمین ریحان ہاشمی

پارکس کے اطراف اور اندر صفائی کو یقینی بنایا جائے نئے پودوں کی آبیاری اور دیکھ بھال کاخصوصی خیال رکھا جائے۔وائس چیئرمین سید شاکر علی

کراچی( )حق پرست قیادت شہر کراچی کے لوگوں کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ صحت مند ماحول فراہم کرنا اپنے فرائض میں شامل سمجھتی ہے ان خیالات کا اظہا ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے میئر کراچی کی 100روزہ صفا ئی و ترقیاتی مہم کے دوران فیملی پارک گلبرگ کی دُ رستگی اور تزئین و آ رائش کے بعد افتتاح کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئر مین سید شاکر علی ،ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف بھی موجود تھے ۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے پارک میں ڈیوٹی پر موجود عملے کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارکس کے اطراف اور اندر صفائی کو نہ صرف یقینی بنایا جائے پارکس میں لگائے گئے نئے پودوں کی آبیاری اور دیکھ بھال کا خصوصی خیال رکھا جائے۔وائس چیئرمین سید شاکر علی سیکورٹی کے عملے کو تاکید کی کہ پارک میں موجود جھولوں پر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور بچوں کی سیفٹی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے


9th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )میئر کراچی کی جانب سے واضع ہدایت ہے کہ شہر کراچی کے لوگوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے ۔ان خیالات کا ظہا ر واٹر پمپ کے اطراف میں جاری تجاوزات کے خلاف گرینڈ آ پریشن کے دوران چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ خالد ریاض ،ندیم حنیف اور لینڈ ڈپارٹ کے افسران بھی موجو د تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا کی صورت میں شہر بھر میں پھیلتا جارہا ہے اس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے یہ آ پریشن بلا امتیاز کیا جارہا ہے ریحان ہاشمی نے کہا کہ تجاوزات کراچی شہر کی خوبصورتی کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں خلل دالنے کا سبب بھی بن رہے ہیں شہر کے اکثر علاقوں میں ٹریفک جام ہونے کی صورت میں ایمبولنسز ،فائر بر یگیڈ سروس اور اسکول جانے والے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے فٹ پاتھوں پر اور اس کے اطراف قائم تجاوزات لوگوں کی آمدرفت میں پریشانی کا سبب بن رہے ہیں عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان تجاوزات کے خلاف آ پریشن شروع کیا گیا اور سٹرکوں پر رکھے ہوئے پتھارے اور ٹھیلے تحویل میں لے لئے گئے ۔تجاوزات ہٹانے کے بعد اس بات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ دوبارہ فٹ پاتھوں اور اس کے اطراف میں غیر قانونی اسٹالز نہ لگائے جاسکیں اس سلسلے میں
بلدیہ وسطی کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس کام کو مانیٹر کرے گی ۔تجاوزات کے خلاف کاروائی 100روزہ
پروگرام کا حصہ ہے 



8th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )ڈسٹرکٹ سینٹرل میں صفا ئی ستھرائی میں تبدیلی آئی ہے لیکن ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنادر پیش ہے ضرورت اس بات کی ہے کے لیا قت آ با د اور دوسرے علاقوں میں قائم بس اسٹینڈز اور تجاوزات کے خلاف متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے با ہمی اشتراک سے گرینڈ آ پریشن کیا جائے۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ٹریفک پولیس کے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ،اس موقع پر وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی ،ایم پی اے وسیم قریشی ،جمال احمد ،عظیم فاروقی ،ڈی ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ سینٹرل ،S.Oلیا قت آ با د ،S.Oناظم آ با د ،S.H.O.گلبہار اور اینٹی انکروچمنٹ سیل کے عہدیدار بھی شامل تھے ۔چیئر مین ریحان ہاشمی نے کہا لیا قت آ با د میں غیر قانونی انٹر سٹی بس اسٹینڈ، ناگن چورنگی ،کیفے پیالہ پر ٹریفک جام ہونے کی شکایت عام ہے ضیا ء الدین روڈ پر واقع اسکولز ایسو سی ایشن کی جانب سے بارہا ٹریفک جام ہونے کی شکایت موصول ہوئی ہے ٹریفک جام ہونے کی صورت میں جہاں عام شہری کو پریشانی ہوتی ہے اُس کے ساتھ ایمبولنس سروس ، فائر بریگیڈ ، اسکول کے بچے بھی مُتاثر ہوتے ہیں اس ضمن میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹریفک پولیس ،کے ایم سی ،ڈی ایم سیز (سینٹرل)کے با ہمی اشتراک سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے ۔ وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ شہر میں ہیوی وہیکل کا داخلہ رات 12بجے سے پہلے ممنو ع قرار دیا جائے کیو نکہ دن میں ہیوی وہیکل کی موجودگی کی وجہ سے ٹریفک مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس موقع پر ایم پی اے عظیم فاروقی نے کہا کہ کا ر پارکنگ کے لئے گرین بیلٹس کا استعمال کیا جاسکتا
ہے ۔


کراچی ( )سا لڈ ویسٹ مینیجمنٹ کو ضلع وسطی میں آ نے نہیں دیا جائے گا ،تین ارب کے بجائے ڈیڑھ ارب روپے مجھے دے دیئے جائیں تو میں شہر کا نقشہ تبدیل کر دوں گا ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی 100روزہ صفا ئی مہم کے آخری مرحلے میں علا مہ شبیر عثمانی انگلیش میڈیم اسکول کے دورے کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین صو با ئی اسمبلی جمال احمد ،عبد ل وسیم اور محکمہ ایجوکیشن کے افسران بھی موجو د تھے ۔چیئر مین ریحان ہاشمی نے کہا کہ نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے تا کہ ہونہار طلبا ء مستقبل میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھر پور انداز میں کام کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 100روزہ مہم میں صفا ئی ستھرائی کے علاوہ دیگر ترقیاتی کاموں پر بھی توجہ دی گئی جن میں نئی شاہراہوں کی تعمیر ہزار ٹن کچرے کا بیک لاگ ٹھکانے لگایا گیا،پارکس کی تزئین و آ رائش کے ساتھ پلے گراونڈکو ہموار کیا گیا تا کہ ضلع وسطی میں رہنے والے بچوں کو اسپورٹس کے حوالے سے بہترین ماحول فراہم کیا جاسکے لائبریریوں میں کتب کی فراہمی کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنا لوجی سیکشن کا قیام ہما رے پروگرام کا حصہ ہے ۔ ضلع وسطی کے 10اسکولوں کو ما ڈل اسکول بنایا گیا اور اگلے مرحلے میں دیگر اسکولوں پر کام ہو گا ہما ری کوشش ہے کہ سر کاری اسکولوں کو اپ
گریڈ کیا جائے اور اُ ن میں وہ تمام جدید سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں جو پر ائیو ٹ اسکول فراہم کرتے ہیں ۔ 




6th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


5th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں بلدیہ وسطی کی لائبریریزکو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ڈائریکٹرز لائبریریزاورانچارجز لائبریریزکے ہمراہ زمہ داروں سے میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پرانچارجز لائبریرزنے محکمے کو درپیش مسائل، اسٹاف کی تعداد اور اُن کے کام کی نوعیت کے بارے میں چیئرمین بلدیہ وسطی کو آگاہ کیااس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت بلدیہ وسطی کی گیارہ لائبریریوں میں نئی کتابیں، مزیداخبارات ،واٹر کولرز کی تنصیب،فرنیچر کی فراہمی کی ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ اسٹاف کو لائبریری سائنس کے کورس کرائے جائیں تاکہ وہ لائبریری کے امور کو بہتر طریقے سے سر انجام دے سکیں انہوں نے انچارج لائیریریز کو ہدایت کی کہ سائنس،اردو ادب،انگلش لٹریچر،سوانح عمری،تاریخ اسلام،تاریخ پاکستان،کمپویٹر سائنس سے متعلق نئی کتابوں کی فہرست بنا کر انہیں فراہم کریں تاکہ بلدیہ وسطی کی لائبریریوں میں نئی کتابوں کی فراہمی فوری طور پر ممکن ہوسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تہموریہ لائبریری کو ماڈل لائبریری بنایا جا رہا ہے اور اس لائبریری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکشن قائم کیا جا رہا ہے اور پہلے سے موجود ریسرچ سیکشن کو مزید فعال کیا جارہا ہے ۔



5th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release