5th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں بلدیہ وسطی کی لائبریریزکو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ڈائریکٹرز لائبریریزاورانچارجز لائبریریزکے ہمراہ زمہ داروں سے میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پرانچارجز لائبریرزنے محکمے کو درپیش مسائل، اسٹاف کی تعداد اور اُن کے کام کی نوعیت کے بارے میں چیئرمین بلدیہ وسطی کو آگاہ کیااس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت بلدیہ وسطی کی گیارہ لائبریریوں میں نئی کتابیں، مزیداخبارات ،واٹر کولرز کی تنصیب،فرنیچر کی فراہمی کی ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ اسٹاف کو لائبریری سائنس کے کورس کرائے جائیں تاکہ وہ لائبریری کے امور کو بہتر طریقے سے سر انجام دے سکیں انہوں نے انچارج لائیریریز کو ہدایت کی کہ سائنس،اردو ادب،انگلش لٹریچر،سوانح عمری،تاریخ اسلام،تاریخ پاکستان،کمپویٹر سائنس سے متعلق نئی کتابوں کی فہرست بنا کر انہیں فراہم کریں تاکہ بلدیہ وسطی کی لائبریریوں میں نئی کتابوں کی فراہمی فوری طور پر ممکن ہوسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تہموریہ لائبریری کو ماڈل لائبریری بنایا جا رہا ہے اور اس لائبریری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکشن قائم کیا جا رہا ہے اور پہلے سے موجود ریسرچ سیکشن کو مزید فعال کیا جارہا ہے ۔



5th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release