6th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( )ڈسٹرکٹ سینٹرل میں صفا ئی ستھرائی میں تبدیلی آئی ہے لیکن ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنادر پیش ہے ضرورت اس بات کی ہے کے لیا قت آ با د اور دوسرے علاقوں میں قائم بس اسٹینڈز اور تجاوزات کے خلاف متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے با ہمی اشتراک سے گرینڈ آ پریشن کیا جائے۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ٹریفک پولیس کے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ،اس موقع پر وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی ،ایم پی اے وسیم قریشی ،جمال احمد ،عظیم فاروقی ،ڈی ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ سینٹرل ،S.Oلیا قت آ با د ،S.Oناظم آ با د ،S.H.O.گلبہار اور اینٹی انکروچمنٹ سیل کے عہدیدار بھی شامل تھے ۔چیئر مین ریحان ہاشمی نے کہا لیا قت آ با د میں غیر قانونی انٹر سٹی بس اسٹینڈ، ناگن چورنگی ،کیفے پیالہ پر ٹریفک جام ہونے کی شکایت عام ہے ضیا ء الدین روڈ پر واقع اسکولز ایسو سی ایشن کی جانب سے بارہا ٹریفک جام ہونے کی شکایت موصول ہوئی ہے ٹریفک جام ہونے کی صورت میں جہاں عام شہری کو پریشانی ہوتی ہے اُس کے ساتھ ایمبولنس سروس ، فائر بریگیڈ ، اسکول کے بچے بھی مُتاثر ہوتے ہیں اس ضمن میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹریفک پولیس ،کے ایم سی ،ڈی ایم سیز (سینٹرل)کے با ہمی اشتراک سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے ۔ وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ شہر میں ہیوی وہیکل کا داخلہ رات 12بجے سے پہلے ممنو ع قرار دیا جائے کیو نکہ دن میں ہیوی وہیکل کی موجودگی کی وجہ سے ٹریفک مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس موقع پر ایم پی اے عظیم فاروقی نے کہا کہ کا ر پارکنگ کے لئے گرین بیلٹس کا استعمال کیا جاسکتا
ہے ۔
کراچی ( )سا لڈ ویسٹ مینیجمنٹ کو ضلع وسطی میں آ نے نہیں دیا جائے گا ،تین ارب کے بجائے ڈیڑھ ارب روپے مجھے دے دیئے جائیں تو میں شہر کا نقشہ تبدیل کر دوں گا ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی 100روزہ صفا ئی مہم کے آخری مرحلے میں علا مہ شبیر عثمانی انگلیش میڈیم اسکول کے دورے کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین صو با ئی اسمبلی جمال احمد ،عبد ل وسیم اور محکمہ ایجوکیشن کے افسران بھی موجو د تھے ۔چیئر مین ریحان ہاشمی نے کہا کہ نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے تا کہ ہونہار طلبا ء مستقبل میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھر پور انداز میں کام کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 100روزہ مہم میں صفا ئی ستھرائی کے علاوہ دیگر ترقیاتی کاموں پر بھی توجہ دی گئی جن میں نئی شاہراہوں کی تعمیر ہزار ٹن کچرے کا بیک لاگ ٹھکانے لگایا گیا،پارکس کی تزئین و آ رائش کے ساتھ پلے گراونڈکو ہموار کیا گیا تا کہ ضلع وسطی میں رہنے والے بچوں کو اسپورٹس کے حوالے سے بہترین ماحول فراہم کیا جاسکے لائبریریوں میں کتب کی فراہمی کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنا لوجی سیکشن کا قیام ہما رے پروگرام کا حصہ ہے ۔ ضلع وسطی کے 10اسکولوں کو ما ڈل اسکول بنایا گیا اور اگلے مرحلے میں دیگر اسکولوں پر کام ہو گا ہما ری کوشش ہے کہ سر کاری اسکولوں کو اپ
گریڈ کیا جائے اور اُ ن میں وہ تمام جدید سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں جو پر ائیو ٹ اسکول فراہم کرتے ہیں ۔
6th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release