23rd Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) یوم پاکستان کے موقع پرمرکزی آفس بلدیہ وسطی میں پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا بعد ازاں قومی ترانہ پڑھا گیا ۔ تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، محفوظ یار خان ، جمال احمد خان ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی یونین کونسل کے چئیرمین وائس چئیرمین ، بلدیاتی افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔اس موقع مقررین نے قرار د پاکستان کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے بلدیہ وسطی حسب روایت یوم پاکستان منا رہا ہے ہم مضبوط و مستحکم پاکستان کی تعمیر اور اس کے دفاع کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔ ۱۹۴۰ ؁میں منٹو پارک لاہور میں قائد اعظم اور ااُن کے رُفقائے کار کی جا نب سے قراداد پاکستان منظور کرنے کا دلیرانہ فیصلہ قیام پاکستان کا سبب بنا۔ اس قراداد کے زریعہ مسلمانان ہند نے یہ فیصلہ کرلیا کہ وہ ، غلامی کی زنجیریں توڑکر اپنے لئے ایک آزاد ملک حاصل کریں گے، جہاں انہیں ہر قسم کی مذہبی ، معاشرتی، سیاسی آزادی حا صل ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اجداد نے پاکستان بنایا ہمیں کسی سے اپنے محب و طن ہونے کا سر ٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دی اور اب تعمیر و طن کیلئے ہم تیار ہیں۔اس موقع پر MNA شیخ صلاح الدین نے اہل وطن کو یوم پاکستان کی مُبارک دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جس مقصد کے لئے حاصل کیا گیا تھاہمیں اُس کو پورا کرنا ہے MPAجمال احمد نے کہا یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کے زریعے نئی نسل کو جدوجہد پاکستان اور حُصول پاکستان کے اغراض و مقاصد کے بارے معلومات فراہم کرتے ہیں،MPA محفوظ یار خان نے کہا کہ آج پہلی مرتبہ یوم پاکستان کی تقریب میں برادر ملک چین اور دوسرے ممالک کے وفود نے بھی شرکت کی ،مینار پاکستان ،اسلام آباد اور پورے ملک میں یوم پاکستان بھر پور انداز سے منا کر ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور کوئی قوت پاکستان کے استحکام کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔ 





23rd Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) گھوسٹ اور اپنے فرائص سے غفلت برتنے والے ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ایڈمن ڈپارٹمنٹ نیو کراچی زون میں ملازمین کی فزیکل چیکنگ کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے حاجی انور رضا اور بلدیہ وسطی کے افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کا کام ضلع کے لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برتنے والے افسران و ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ ایمان دار،محنتی اور اپنے کام سے مخلض ورکرز بلدیہ وسطی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ادارے نے ترقی،اعزازیہ،تعریفی اسنادکی صورت میں محنت سے کام کرنے والے ملازمین کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے اور مستقبل میں بھی محنتی ملازمین کی کاوشوں کو سراہا جائے گا۔ 





22nd Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )عوام کو بنیادی میونسپل سروسز فراہم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ہم بلدیہ وسطی کے لوگوں کو24 گھنٹے کام کرکے عوامی سہولتیں فراہم کررہے ہیں اہلیان بلدیہ وسطی نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پر ہم پورا اتریں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے صفائی مہم میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کے بعد ضلع کو خوبصورت بنانے کی مہم کے سلسلے میں لیاقت آباد پل پرنائٹ شفٹ میں فٹ پاتھوں اور Curve Block پر رنگ و روغن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین بھی موجود تھے۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم صفائی ستھرائی کے بعد ضلع کی تزین و آرائش اور شجر کاری مہم پر توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اہلیان بلدیہ وسطی اس مہم میں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔




کراچی( )پارکوں اور گراؤنڈز میں کوئی غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کی جائے گی چائنا کٹنگ کا دور اب ختم ہوگیا ہے پارکس اور گراؤنڈ عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں لہذا یہاں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت ایکش لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد زون میں افسران کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ پارکوں میں غیر قانونی تعمیرات پارکوں کی خوبصورتی پر بد نما دھبہ ہے اور منشیات کے عادی لوگوں کا مسکن بن جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بلدیہ وسطی کے پارکس اور گراؤنڈ ز کو خوبصورت بنائیں تاکہ عوام کو سستی تفریح میسر آسکے اور بچے اور بڑے کھیل کے میدانوں میں آسانی سے کھیلوں کو فروغ دیں جس سے ان کی ذہنی اور جسمانی نشو نما بہتر طور پر ہوسکے گی انہوں نے مذید کہا کہ بلدیہ وسطی میں، گرین بیلٹس کی صفا ئی اور پارکس کی تزئین و آ رائش کا کام تیزی سے جاری ہے بلدیہ وسطی کی جانب سے پارکس کی تزئین و آ رائش کے کام کو مکمل کر کے عوام کے حوالے کرنا شروع کر دیا ہے تا کہ عوام کو صحت مند تفریح کا ماحول فراہم کیا جاسکے۔






21st Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )عوام کو بہترین سفر ی سہولیات فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو عوام کی امنگوں کے
مطا بق تیز کیا جائے سٹرکوں کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کا بھر پور انتظام کیا جائے تا کہ شہریوں کو ضلع وسطی میں سفر کے دوران کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ان خیالات کا ظہا ر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کونسل 12 نیو کراچی سیکٹر 11-F نئے سرے سے تعمیر کی جانے والی روڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمر اہ یونین کونسل کے چیئرمین حنیف سورتی اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں نئی سٹرکوں کی تعمیر، گرین بیلٹس کی صفا ئی اور پارکس کی تزئین و آ رائش کا کام تیزی سے جاری ہے محکمہ انجینئر نگ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پختہ اورپائدار سٹرکوں کی تعمیر میں بہتر سے بہتر میٹریل استعمال کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے پارکس کی تزئین و آ رائش کے کام کو مکمل کر کے عوام کے حوالے کرنا شروع کر دیا ہے تا کہ عوام کو صحت مند تفریح کا ماحول فراہم کیا جاسکے چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی حفاظت کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ہے تا کہ باہمی اشتراک سے ترقیاتی کاموں سے طویل عرصے تک مستفید ہوا جاسکے ۔





19th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )اسپیشل پرسنز معاشرے کا اہم حصہ ہیں ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمیں انہیں ساتھ لے کر چلنا ہوگامعذور افراد نے ثابت کیا ہے کہ اگر انہیں وسائل مہیاء کئے جائیں اور ان کو Promote کیا جائے تو وہ معاشرے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے شعبہ تعلیم کے اسپیشل پرسنزملازمین کو مستقل کئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔واضع رہے کہ یہ ملازمین محکمہ تعلیم میں گزشتہ 6 سال سے Adhoc Basis پر مختلف شعبہ جات میں کا کررہے تھے اور انہوں نے دوران ملازمت یہ ثابت کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے شعبہ تعلیم کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔وائس چئیرمین سیدشاکرعلی نے کہا ضرورت اس بات کی ہے حکومت اسپیشل پرسنز کوٹہ دُرست ا نداز میں نافذ کرے تاکہ یہ لوگ بھی مُلک کی تعمیر و ترقی میں اپنا رول ادا کر سکیں ۔اس موقع پر اُنہوں نے کراچی یونی ورسٹی کے ڈاکٹر شہاب کی خدمات کو سراہا جنہوں نے نابینا افراد کے لئے 2عدد سافٹ وئیر بنائے اور ڈکشنری مرتب کی۔



19th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release