23rd Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) یوم پاکستان کے موقع پرمرکزی آفس بلدیہ وسطی میں پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا بعد ازاں قومی ترانہ پڑھا گیا ۔ تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، محفوظ یار خان ، جمال احمد خان ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی یونین کونسل کے چئیرمین وائس چئیرمین ، بلدیاتی افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔اس موقع مقررین نے قرار د پاکستان کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے بلدیہ وسطی حسب روایت یوم پاکستان منا رہا ہے ہم مضبوط و مستحکم پاکستان کی تعمیر اور اس کے دفاع کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔ ۱۹۴۰ ؁میں منٹو پارک لاہور میں قائد اعظم اور ااُن کے رُفقائے کار کی جا نب سے قراداد پاکستان منظور کرنے کا دلیرانہ فیصلہ قیام پاکستان کا سبب بنا۔ اس قراداد کے زریعہ مسلمانان ہند نے یہ فیصلہ کرلیا کہ وہ ، غلامی کی زنجیریں توڑکر اپنے لئے ایک آزاد ملک حاصل کریں گے، جہاں انہیں ہر قسم کی مذہبی ، معاشرتی، سیاسی آزادی حا صل ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اجداد نے پاکستان بنایا ہمیں کسی سے اپنے محب و طن ہونے کا سر ٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دی اور اب تعمیر و طن کیلئے ہم تیار ہیں۔اس موقع پر MNA شیخ صلاح الدین نے اہل وطن کو یوم پاکستان کی مُبارک دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جس مقصد کے لئے حاصل کیا گیا تھاہمیں اُس کو پورا کرنا ہے MPAجمال احمد نے کہا یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کے زریعے نئی نسل کو جدوجہد پاکستان اور حُصول پاکستان کے اغراض و مقاصد کے بارے معلومات فراہم کرتے ہیں،MPA محفوظ یار خان نے کہا کہ آج پہلی مرتبہ یوم پاکستان کی تقریب میں برادر ملک چین اور دوسرے ممالک کے وفود نے بھی شرکت کی ،مینار پاکستان ،اسلام آباد اور پورے ملک میں یوم پاکستان بھر پور انداز سے منا کر ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور کوئی قوت پاکستان کے استحکام کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔ 





23rd Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release