21st Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )عوام کو بنیادی میونسپل سروسز فراہم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ہم بلدیہ وسطی کے لوگوں کو24 گھنٹے کام کرکے عوامی سہولتیں فراہم کررہے ہیں اہلیان بلدیہ وسطی نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پر ہم پورا اتریں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے صفائی مہم میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کے بعد ضلع کو خوبصورت بنانے کی مہم کے سلسلے میں لیاقت آباد پل پرنائٹ شفٹ میں فٹ پاتھوں اور Curve Block پر رنگ و روغن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین بھی موجود تھے۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم صفائی ستھرائی کے بعد ضلع کی تزین و آرائش اور شجر کاری مہم پر توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اہلیان بلدیہ وسطی اس مہم میں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔




کراچی( )پارکوں اور گراؤنڈز میں کوئی غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کی جائے گی چائنا کٹنگ کا دور اب ختم ہوگیا ہے پارکس اور گراؤنڈ عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں لہذا یہاں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت ایکش لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد زون میں افسران کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ پارکوں میں غیر قانونی تعمیرات پارکوں کی خوبصورتی پر بد نما دھبہ ہے اور منشیات کے عادی لوگوں کا مسکن بن جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بلدیہ وسطی کے پارکس اور گراؤنڈ ز کو خوبصورت بنائیں تاکہ عوام کو سستی تفریح میسر آسکے اور بچے اور بڑے کھیل کے میدانوں میں آسانی سے کھیلوں کو فروغ دیں جس سے ان کی ذہنی اور جسمانی نشو نما بہتر طور پر ہوسکے گی انہوں نے مذید کہا کہ بلدیہ وسطی میں، گرین بیلٹس کی صفا ئی اور پارکس کی تزئین و آ رائش کا کام تیزی سے جاری ہے بلدیہ وسطی کی جانب سے پارکس کی تزئین و آ رائش کے کام کو مکمل کر کے عوام کے حوالے کرنا شروع کر دیا ہے تا کہ عوام کو صحت مند تفریح کا ماحول فراہم کیا جاسکے۔






21st Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release