27th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )واجبات آپکا حق ہے ہم آپ پر کوئی احسان نہیں کررہے 2008 ء ؁سے 2011 ء ؁ تک کے واجبات ادا کردئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے بلدیہ وسطی کے ملازمین کہ واجبات کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ستمبر 2016 کو حق پرست قیادت نے بلدیاتی نظام سنبھالا مسائل کے انبار ہمیں ورثے میں ملے ،حق پرست قیادت نے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات جو کہ عرضہ دراز سے رکے ہوئے تھے ان کو مرحلہ وار جاری کرنے شروع کئے اور اب تیسرے مرحلے میں 2008 ء ؁سے 2011 ء ؁ تک کہ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کردی گئی ہے اور جون 2017 تک ریٹائرڈ ملازمین کے مکمل واجبات ادا کردئے جائینگے ،انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محنت سے اس ادارے اور عوام کی خدمت کی ہے واجبات ان کا حق ہے اور ان کے واجبات بروقت ادا کر دینے چائیے تھے لیکن سابقہ دور کی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کو پریشانی اُٹھانی پڑی انہوں نے یقین دلایا کہ حق پرست قیادت ملازمین کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کو حل کرنے کی کوشش کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی کے بعد ملازمین کے چہروں پر جو خوشی ہے وہ قابل دیدہے ۔



کراچی( )کراچی یونیورسٹی کے طلبا نے مطالعاتی دورے پر فیصل آباد روانہ ہونے سے قبل مرکزی آفس بلدیہ وسطی میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی سے ملاقات کی اور اپنے دورے کہ اغراض و مقاصد بیان کئے،اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا مانچسٹر(فیصل آباد) صنعت و حرفت کے شعبے میں بھی تیزی سے ترقی کررہا ہے اور یہاں کے تیار شدہ کپڑے و دیگر اشیاء کی بین الاقوامی مارکیٹ میں کافی مانگ ہے ساتھ ہی فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے فارغ و التحصیل طلباء زرعی شعبے میں دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ سر لائیل کا بسایا ہوا یہ شہرآج دنیا میں کپڑاسازی کے حوالے سے پاکستان کی پہچان بنا ہو ا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباء اس مطالعاتی دورے سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین ،وائس چیئرمین بلدیہ وسطی نے تحفے پیش کئے اور نیک دعاؤ ں کے ساتھ تمام طلباء کو رخصت کیا۔ 





27th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) ماڈل پا ر ک ناظم آباد میں بلدیہ وسطی کی جانب سے منعقدہ Annual Flower Show کا افتتاح ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے کیا ۔اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ، ڈائریکٹر پارکس محمد ندیم حنیف ،یونین کونسل کے چئیرمینز، وائس چئیرمینز،لیڈی کونسلرز بھی موجود تھیں اس موقع پرارشد وہرہ نے کہاکہ اس قسم کی تقریبات صحت مند ماحول کی فراہمی اور عوامی آگاہی کی مہم میں معاون ثابت ہوتی ہیں انہوں نے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذاتی استعمال کے لئے گاڑیاں نہیں عوام کے مسائل کے لئے وسائل چاہئیں تاکہ ہم عوامی مسائل جلد از جلد حل کر سکیں ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت سندھ کو چاہئیے کہ بلدیاتی اداروں کے واجبات فی الفور ادا کریں اور بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے آرٹیکل A-140 کے تحت اختیارات دیئے جائیں ،Annual Flower Show میں تقریبا 200 اقسام کے پھولوں کے پودے رکھے گئے ہیں خوبصورت اور مختلف رنگوں کے خوشنما پھول لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اس فلاور شو میں پھولوں کے علاوہ بچوں کی دلچسپی کے لئے پلے لینڈ اور فوڈ اسٹال بھی قائم کئے گئے ہیں اس تین روزہ نمائش میں مختلف طبقہ فکر ،اساتذہ ،فنکار ،گھریلو خواتین ،بچوں طلباء وطا لبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی بچے اور طلباء و طالبات پھولوں کے اسٹالز کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے 


26th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )ہم وزیر بلدیات کی پیشکش کو رد کرتے ہیں ،ہم سیر سپاٹے کے لئے luxurious گاڑیاں نہیں چاہتے ،حق پرست قیادت روز اول سے ایسے vip کلچر کی مُخالفت کرتی رہی ہے جو عام لوگوں کیلئے تکلیف و پریشانی کا سبب بنے ۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،سندھ حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ وائس چیئرمینزکوذاتی استعمال کیلئے گاڑیوں کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ ہمیں بلدیاتی نظام کے مطابق کچرا اٹھانے کی گاڑیاں فراہم کی جائیں۔انہوں نے وزیر بلدیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اورسندھ حکومت شہر کراچی اور اس کے لوگوں اور نمائندوں کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں۔یہاں اندرون سندھ کی طرح کوئی وڈیرا شاہی نظام رائج نہیں ہے جہاں کے نمائندے الیکشن کے سیزن میں ووٹر کو اپنا دیدار کراتے ہیں وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ ہم انہیں علاقوں میں رہتے ہیں جہاں کے لوگ ہمیں منتخب کرکے ایوانوں تک پہنچاتے ہیں ہم اپنے علاقے کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور ان کو حل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں ۔اور ان کے دُکھ سُکھ میں برابر کے شریک ہیں


25th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اورہماری قومی ہاکی ٹیم نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلاک H نارتھ ناظم آباد اولمپین صلاح الدین اکیڈمی کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے ہاکی کے نمائشی میچ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں ہاکی کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ضلع وسطی میں موجود گراؤنڈز کوUP Grade کیا جارہا ہے گراؤنڈ زمیں نہ صرف کھلاڑیوں کو بلکہ تماشائیوں کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے ہاکی کا کھیل نہ صرف تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ جسمانی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے چیئرمین ریحان ہاشمی نے اولمپین صلاح الدین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جس محنت اور لگن سے بچوں کی تربیت کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اولمپین صلاح الدین اکیڈ می کے بچے مستقبل میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔ 





24th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) یوم پاکستان کے موقع پرمرکزی آفس بلدیہ وسطی میں پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا بعد ازاں قومی ترانہ پڑھا گیا ۔ تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، محفوظ یار خان ، جمال احمد خان ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی یونین کونسل کے چئیرمین وائس چئیرمین ، بلدیاتی افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔اس موقع مقررین نے قرار د پاکستان کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے بلدیہ وسطی حسب روایت یوم پاکستان منا رہا ہے ہم مضبوط و مستحکم پاکستان کی تعمیر اور اس کے دفاع کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔ ۱۹۴۰ ؁میں منٹو پارک لاہور میں قائد اعظم اور ااُن کے رُفقائے کار کی جا نب سے قراداد پاکستان منظور کرنے کا دلیرانہ فیصلہ قیام پاکستان کا سبب بنا۔ اس قراداد کے زریعہ مسلمانان ہند نے یہ فیصلہ کرلیا کہ وہ ، غلامی کی زنجیریں توڑکر اپنے لئے ایک آزاد ملک حاصل کریں گے، جہاں انہیں ہر قسم کی مذہبی ، معاشرتی، سیاسی آزادی حا صل ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اجداد نے پاکستان بنایا ہمیں کسی سے اپنے محب و طن ہونے کا سر ٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دی اور اب تعمیر و طن کیلئے ہم تیار ہیں۔اس موقع پر MNA شیخ صلاح الدین نے اہل وطن کو یوم پاکستان کی مُبارک دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جس مقصد کے لئے حاصل کیا گیا تھاہمیں اُس کو پورا کرنا ہے MPAجمال احمد نے کہا یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کے زریعے نئی نسل کو جدوجہد پاکستان اور حُصول پاکستان کے اغراض و مقاصد کے بارے معلومات فراہم کرتے ہیں،MPA محفوظ یار خان نے کہا کہ آج پہلی مرتبہ یوم پاکستان کی تقریب میں برادر ملک چین اور دوسرے ممالک کے وفود نے بھی شرکت کی ،مینار پاکستان ،اسلام آباد اور پورے ملک میں یوم پاکستان بھر پور انداز سے منا کر ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور کوئی قوت پاکستان کے استحکام کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔ 





23rd Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release