27th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )واجبات آپکا حق ہے ہم آپ پر کوئی احسان نہیں کررہے 2008 ء ؁سے 2011 ء ؁ تک کے واجبات ادا کردئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے بلدیہ وسطی کے ملازمین کہ واجبات کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ستمبر 2016 کو حق پرست قیادت نے بلدیاتی نظام سنبھالا مسائل کے انبار ہمیں ورثے میں ملے ،حق پرست قیادت نے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات جو کہ عرضہ دراز سے رکے ہوئے تھے ان کو مرحلہ وار جاری کرنے شروع کئے اور اب تیسرے مرحلے میں 2008 ء ؁سے 2011 ء ؁ تک کہ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کردی گئی ہے اور جون 2017 تک ریٹائرڈ ملازمین کے مکمل واجبات ادا کردئے جائینگے ،انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محنت سے اس ادارے اور عوام کی خدمت کی ہے واجبات ان کا حق ہے اور ان کے واجبات بروقت ادا کر دینے چائیے تھے لیکن سابقہ دور کی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کو پریشانی اُٹھانی پڑی انہوں نے یقین دلایا کہ حق پرست قیادت ملازمین کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کو حل کرنے کی کوشش کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی کے بعد ملازمین کے چہروں پر جو خوشی ہے وہ قابل دیدہے ۔



کراچی( )کراچی یونیورسٹی کے طلبا نے مطالعاتی دورے پر فیصل آباد روانہ ہونے سے قبل مرکزی آفس بلدیہ وسطی میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی سے ملاقات کی اور اپنے دورے کہ اغراض و مقاصد بیان کئے،اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا مانچسٹر(فیصل آباد) صنعت و حرفت کے شعبے میں بھی تیزی سے ترقی کررہا ہے اور یہاں کے تیار شدہ کپڑے و دیگر اشیاء کی بین الاقوامی مارکیٹ میں کافی مانگ ہے ساتھ ہی فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے فارغ و التحصیل طلباء زرعی شعبے میں دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ سر لائیل کا بسایا ہوا یہ شہرآج دنیا میں کپڑاسازی کے حوالے سے پاکستان کی پہچان بنا ہو ا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباء اس مطالعاتی دورے سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین ،وائس چیئرمین بلدیہ وسطی نے تحفے پیش کئے اور نیک دعاؤ ں کے ساتھ تمام طلباء کو رخصت کیا۔ 





27th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release