18th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


ُکراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوتھ افیئر بلدیہ وسطی کی جانب سے Say No To Cheatingکے موضوع پر اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں یوتھ افیئر کمیٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ امتحانات میں نقل کے رجحان کا خاتمہ ضروری ہے ۔کیونکہ اس کی وجہ سے محنت سے پڑھائی کرنے والے طالب علم کاحق مارا جاتا ہے ۔جو لوگ نقل کے رجحان کو فروغ دے رہے ہیں اور اس کا م کی سرپرستی کر رہے ہیں وہ پاکستان کے مستقبل کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت،محکمہ تعلیم اور ماہر اساتذہ کی ایک کمیٹی تشکیل دے جو اس فعل کی روک تھام کے لئے کوئی مربوط منصوبہ مرتب کرے ،اس موقع پر یوتھ افیئر کے ذمہ داران نے کہا کہ اساتذہ کی رہنمائی میں ویجیلنس کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے ۔جو امتحانی مراکز کے دورے کرے۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ اساتذہ کی ذمہ داری بہت اہم ہے کیونکہ وہ پاکستان کے مستقبل کے معماروں کی تعمیر و تربیت کا کام انجام دے رہے ہیں ہونہار طلباء و طالبات ہی مستقبل میں پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کرسکتے ہیں۔





18th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


ُکراچی( )چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے اوکھائی میمن جماعت کے زیر اہتمام ایئرکنڈیشن بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی اور فلاحی سرگرمیوں میں اوکھائی میمن کمیونٹی کا کردار قابل تحسین ہے انہو ں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعدپاکستان اور بالخصوص کراچی کی تعمیر و ترقی میں اوکھائی میمن کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے اور دکھی انسانیت اور نوجوانوں کے درس و تدریس کے لئے اسکولوں کی تعمیر ،ہسپتالوں کاقیام اور دیگر فلاحی کاموں میں اس کمیونٹی کی خدمات روزِروشن کی طرح عیاں ہیں انہوں نے کراچی میں موجود دوسری کمیونٹی کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ملک اور شہر کی ترقی میں میمن کمیونٹی کی تقلید کریں ۔چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے میمن کمیونٹی کے اکابرین کی جانب سے خواتین کی سہولت کے لئے ایئرکنڈیشن بسوں کی سہولت فراہم کرنے کے اقدام کو سہراتے ہوئے اوکھائی میمن کمیونٹی کو یقین دلایا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے تعمیر و ترقی اور فلاحی کاموں میں ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرین گے۔ 





ُکراچی( )چیئرمین ،وائس چیئرمین بلدیہ وسطی کی ہدایت پر محکمہ سینی ٹیشن کی زیر نگرانی 18 اور 19 اپریل 2017 ء ؁ بروز منگل اور بدھ کی درمیانی شب آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے بلدیہ وسطی کی تمام یوسیز میں مہم چلائی جائے گی ۔جس میں آوارہ کتوں کو زہر آلودہ کیپسول دے کر ہلاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس مہم کے زریعے قبرستانوں سے بھی خصوصی طور پر کتوں کا خاتمہ کیا جائے گا ۔لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ اپنے پالتو جانور وں کو باندھ کر رکھیں ،واضح رہے کہ یہ کتا مار مہم گزشتہ کئی ماہ سے باقائدگی کے ساتھ چلائی جارہی ہے




17th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں تمام محکمہ جات کے افسران موجود تھے ۔انہو ں نے کہا کہ عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری اور ہمیں اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے یہ ذمہ داری نبھانی ہے اس سلسلے میں اگر کوئی محکمہ کوتاہی برتے گا تو اس کا ذمہ دار اس محکمہ کا سربراہ ہوگا ۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کے وہ اپنے محکموں کے معاملات کو مزید بہتر کریں چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ فرائض سے غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس ضمن میں انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ اپنے محکمے کے ملازمین کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں اور عوامی خدمت اور آفس کے کام روزآنہ کی بنیاد پر نمٹائیں ،انہوں نے محکمہ سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے کے لئے بھر پور انداز میں کام کیا جائے کیونکہ عوام سے ہمار ا وعدہ ہے کہ ہم ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنائیں گے ۔عوام کو سفری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے انہوں نے محکمہ B&R کے افسران کو کہا کہ سڑکوں کی استر کاری اور پیج ورک کا کام مکمل کریں ،محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شبِ برات کے حوالے سے قبرستانوں کے داخلی و خارجی راستوں پر جھاڑیوں کی چھٹائی کا کام جلد از جلد مکمل کرلیا جائے تاکہ شبِ برات کی آمد پر ذائرین کو کسی بھی قسم کی دشواری اور پریشانی پیش نہ آئے۔




15th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )عہد جدید کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے ہمیں اپنی نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنا ہوگا ہونہار طلباء و طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ، اور روشن پاکستان کی ضمانت ہیں،طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر تعمیری سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہئیے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نےWorker's Model School کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پران کے ہمرا ہ اسکول پرنسپل بھی موجود تھے،چیئرمین بلدیہ وسطی نے اسکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو شیلڈز اور انعامات دیئے۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلواورڈرامے پیش کئے ،جو حاضرین کے لئے باعث دلچسپی تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے بچوں کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، طلبا و طالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ان کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی انہوں نےWorker's Model School کی انتظامیہ کو بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔




14th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( ) بلدیہ وسطی ممکنہ ہیٹ اسٹروک کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔حق پرست بلدیاتی نمائندے ہر مشکل گھڑی میں عوام کے درمیان موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوپی موڑ یونین کمیٹی نمبر 14 میں ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے قائم کئے جانے والے امدادی کیمپ (Frist Response Centre )کے معائنے کے دوران کیا ۔اس موقع پر MPA وسیم قریشی ،یونین کمیٹی کے چیئرمین مشتاق،وائس چیئرمین حبیب بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اس موقع پرکیمپ پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا ۔اورعوام میں ٹھنڈا پانی اور شربت تقسیم کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ گرم موسم کی وجہ سے ضلع وسطی کے چاروں زونز میں ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے 14 امدادی کیمپ قائم کردئے گئے ہیں۔لیاقت آباد زون میں 6) )سینٹر،نارتھ ناظم آباد زون میں (1)سینٹر،گلبرگ زون میں (2 )سینٹر،نیو کراچی زون میں (1 )سینٹر،جو صبح 9:00 am سے شام 5:00 pm تک کام کرتے رہیں گے ان کیمپس میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف،آئس پیکس،آئس جیکٹس،O.R.S ،ڈریپس،تولئے،کیپ،منرل واٹرکی سہولت دستیاب ہونگی۔ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لئے بلدیہ وسطی نے سندھ گورنمنٹ اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں Frist Response Centre قائم کردئے ہیں جو 24 گھنٹے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے 300 آئس جیکٹس سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کو بھی فراہم کی گئی ہیں۔ بلدیہ وسطی نے عوامی سہولت اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹر فلٹریشن پوائنٹس کی بحالی کے لئے ازسر نو کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔




13th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release