17th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release


ُکراچی( )چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے اوکھائی میمن جماعت کے زیر اہتمام ایئرکنڈیشن بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی اور فلاحی سرگرمیوں میں اوکھائی میمن کمیونٹی کا کردار قابل تحسین ہے انہو ں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعدپاکستان اور بالخصوص کراچی کی تعمیر و ترقی میں اوکھائی میمن کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے اور دکھی انسانیت اور نوجوانوں کے درس و تدریس کے لئے اسکولوں کی تعمیر ،ہسپتالوں کاقیام اور دیگر فلاحی کاموں میں اس کمیونٹی کی خدمات روزِروشن کی طرح عیاں ہیں انہوں نے کراچی میں موجود دوسری کمیونٹی کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ملک اور شہر کی ترقی میں میمن کمیونٹی کی تقلید کریں ۔چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے میمن کمیونٹی کے اکابرین کی جانب سے خواتین کی سہولت کے لئے ایئرکنڈیشن بسوں کی سہولت فراہم کرنے کے اقدام کو سہراتے ہوئے اوکھائی میمن کمیونٹی کو یقین دلایا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے تعمیر و ترقی اور فلاحی کاموں میں ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرین گے۔ 





ُکراچی( )چیئرمین ،وائس چیئرمین بلدیہ وسطی کی ہدایت پر محکمہ سینی ٹیشن کی زیر نگرانی 18 اور 19 اپریل 2017 ء ؁ بروز منگل اور بدھ کی درمیانی شب آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے بلدیہ وسطی کی تمام یوسیز میں مہم چلائی جائے گی ۔جس میں آوارہ کتوں کو زہر آلودہ کیپسول دے کر ہلاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس مہم کے زریعے قبرستانوں سے بھی خصوصی طور پر کتوں کا خاتمہ کیا جائے گا ۔لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ اپنے پالتو جانور وں کو باندھ کر رکھیں ،واضح رہے کہ یہ کتا مار مہم گزشتہ کئی ماہ سے باقائدگی کے ساتھ چلائی جارہی ہے




17th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release