14th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( )عہد جدید کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے ہمیں اپنی نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنا ہوگا ہونہار طلباء و طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ، اور روشن پاکستان کی ضمانت ہیں،طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر تعمیری سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہئیے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نےWorker's Model School کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پران کے ہمرا ہ اسکول پرنسپل بھی موجود تھے،چیئرمین بلدیہ وسطی نے اسکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو شیلڈز اور انعامات دیئے۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلواورڈرامے پیش کئے ،جو حاضرین کے لئے باعث دلچسپی تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے بچوں کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، طلبا و طالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ان کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی انہوں نےWorker's Model School کی انتظامیہ کو بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
14th Apr 2017 DMC Central Karachi Press Release