4th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th June 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) کتابیں انسان کی بہترین دوست ہونے کے ساتھ ساتھ معلومات کا خزانہ ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فرید پبلیکیشنز کی جانب سے فیڈرل بی ایریا بلاک 17،میں منعقدہ کُتب میلے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ MPAجمال احمد بھی موجود تھے۔چیئر مین نے کہا کہ اس دور میں جب لوگ کتا بوں سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں اور معلومات حاصل کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہے ہیں فرید پبلیکیشن کتاب سے محبت کا مشن جاری رکھتے ہوئے ہیں کتب میلوں کے ذریعے باذوق قارئین کو خو بصورت اور معلوماتی کتابیں رعا یتی قیمت پر فراہم کر رہے ہیں،اس موقع پر فرید پبلیکیشن کی انتظامیہ کے نمائندے نے کہا کہ اس کتاب میلے کا بُنیادی مقصد اپنے علمی و ادبی ورثے کی حفاظت اور اسے نئی نسل کو منتقل کرنا ہے انہوں نے کتاب کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہاکہ کتاب سے رشتہ ہر گز نہ توڑیں ۔ اس کتب میلے میں اُردوادب نگلش ادب، سائنس ، فکشن، شاعری اور خو د نوشت سوانح عُمری (Auto Bio Graphy)کی کتابیں موجود تھیں، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے طلبا وطالبات کو دُنیا کے مشہور لوگوں کی سوانح عُمری پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب لوگوں کی عملی زندگی اور جدوجہد کے بارے میں پڑھ کر نئی نسل اس سے فائدہ اُٹھا سکتی ہے انہوں نے حکومتی سطح پر نئی لائبریریوں کے
قیام پر زور دیا تاکہ طالب علموں کو علم کے حصول میں آسانی ہو ۔



4th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd June 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ہمیں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے لئے رائج پُرانے اور فرسودہ نظام کو ترک کر کے جدید خطوط پر کام کرنا ہو گا جس کے لئے اہم ترین چیز فنڈ ہیں ہماری انتھک کوششوں کے با وجود حکومت سندھ ہمیں مکمل اختیارات اور فنڈ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں ہم نے عوامی خدمت کا بیٹرہ اُٹھایا ہے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پُورا کرنا حق پرست قیادت اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور وہ یہ ذمہ داری نیک نیتی اور ایمانداری سے پُو را کرے گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے حیدری ماکیٹ کے نزدیک نالوں کی صفا ئی کے کام کا معا ئنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر ان کے ہمراہ MPAجمال احمد ، ندیم حیدر،اٖختر رضاء اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی نے حیدری مارکیٹ پر بلدیہ وسطی کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے کئے گئے انتظاما ت کا بھی جائزہ لیا ،اس ضمن میں انہوں نے حیدری مارکیٹ سے ملحقہ کار پارکنگ ایریا کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر موجود محکمہ باغا ت کے افسران کو ہدایت کی کہ پارکنگ ایریا کے داخلی راستوں پر پیٹروں کی چھٹا ئی کا کام فوری طور پر کیا جائے محکمہ الیکٹریکل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ
مسا جد ،امام بارگاہوں اور روحانی اجتماعات اور مارکیٹوں کے اطراف بلدیہ وسطی کی جانب سے قائم کئے جانے والے کیمپس
کے نزدیک روشنی کا خصو صی انتظام کیا جائے۔




3rd June 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd June 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کریم آباد چورنگی پر قائم رمضان ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین یونین کمیٹی اور یوسی پینل کے افراد بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہم میئر کراچی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مبارک مہینے میں ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے کے لئے سٹی وارڈنز کا عملہ مہیا کیا ہے جو ٹریفک کو نظام کو بہتر طور پر کنٹرول کررہا ہے ،انہو ں نے کہا کہ حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے کہ ضلع وسطی کے عوام کو ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں اس ضمن میں بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع کے دس مختلف مقامات پر رمضان ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں ،ان کیمپس کے زریعے نہ صرف بلدیہ وسطی بلکہ دیگر عوامی خدمت کے ادارے ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوکر عوامی خدمات کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مین روڈ زکے اطراف میں ٹھیلے نہ لگائیں جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ واقع ہو اور رمضان مبارک میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے سٹی وارڈنز ٹریفک پولیس کی معاونت کریں گے۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرلے اور رمضان مبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرے تاکہ عوام سحر و افطاراور اپنی عبادات پرسکون ماحول میں انجام دے سکیں ۔ 

2nd June 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st June 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے ، ان خیالات کا اظہاررہنماایم کیو ایم (پاکستان ) فیصل سبز واری نے ر مضان المبارک کے حوالے سے کریم آباد چورنگی پر بلدیہ وسطی کی جانب سے قائم کئے جانے والے ریلیف کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،ممبر صوبائی اسمبلی حاجی انور رضا ،ڈپٹی کمشنر سینٹرل (ر) کیپٹن فرید الدین ، منتخب بلدیاتی نمائندگان ، اورمتعلقہ انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضلع وسطی کے دس مختلف مقامات پررمضان ریلیف کیمپ قائم کئے ہیں جن میں لیاقت آبادسپر مارکیٹ ،پاپوش نگر ،گول مارکیٹ کریم آباد ،واٹر پمپ ،سخی حسن ،حیدری مارکیٹ ،یوپی مارکیٹ ،5 نمبر اسٹاپ اور سندھی ہوٹل شامل ہیں۔ ان کیمپس کے ذریعے نہ صرف بلدیہ وسطی بلکہ دیگر عوامی خدمات فراہم کرنے والے ادارے عوام کو ONE WINDOW OPERATION کے زریعے سہولتیں فراہم کریں گے ۔ ان کیمپس میں گرمی کے موسم میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے آئس بیگز اور آئس جیکٹس کی فراہمی ،کمپلین سینٹر،پرائس کنٹرول سینٹر میڈیکل سینٹر اور دیگر ضروری سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔بلدیہ وسطی نے رمضان سے قبل مارکیٹوں کے اطراف قائم تجاوزات ہٹادیئے ہیں ۔اور مین روڈ زکے اطراف قائم ٹھیلوں اورپتھاروں کو ہٹا دیا گیا ہے تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہواور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔ ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے سٹی وارڈنز ٹریفک پولیس کی معاونت کریں گے ۔بلدیہ وسطی کے قائم کردہ رمضان ریلیف کیمپس کو چاروں زونز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ( فوکل پرسن فارآل زونز ) اسسٹنٹ کمشنرزکی زیر نگرانی کنٹرول کریں گے، پرائس کنٹرول ،ٹریفک منیجمنٹ سے متعلق عوام 99260049-50 پر اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ جبکہ کرائمز منیجمنٹ سیل کے لئے پولیس ہیلپ لائن کا نمبر 99246157 ہے۔ جو یکم رمضان سے 30 رمضان تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔



1st June 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) رمضان مبارک میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضلع وسطی کے 10 مقامات پرایمرجنسی ریلیف کیمپس قائم کردیئے ہیں جن میں لیاقت آبادسپر مارکیٹ ،پاپوش نگر ،گول مارکیٹ گلبرگ زون میں کریم آباد واٹر پمپ ،نارتھ ناظم آباد زون میں شامل سخی حسن اور حیدری مارکیٹ اور نیو کراچی زون میں یوپی مارکیٹ ،5 نمبر اسٹاپ اور سندھی ہوٹل شامل ہیں ۔ان کیمپس میں عوام کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔مثلا گرمی کے موسم میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے آئس بیگز اور آئس جیکٹس کی فراہمی ،کمپلین سینٹر،پرائس کنٹرول سینٹر میڈیکل سینٹر اور دیگر ضروری سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔بلدیہ وسطی نے رمضان سے قبل مارکیٹوں کے اطراف قائم تجاوزات ہٹادیئے ہیں ۔اور مین روڈ زکے اطراف کھڑے ٹھیلوں اور پتھارے لگانے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ رش کے مقامات سے ہٹ کر اپنا کاروبار کریں تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہواور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو ۔بلدیہ وسطی کے چاروں زونز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ( فوکل پرسن فارآل زونز ) اسسٹنٹ کمشنرزکی زیر نگرانی ان کیمپس کو کنٹرول کریں گے، پرائس کنٹرول ،ٹریفک منیجمنٹ سے متعلق عوام 99260049-50 پر اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ جبکہ کرائمز منیجمنٹ سیل کے لئے پولیس ہیلپ لائن کا نمبر 99246157 ہے۔ جو یکم رمضان سے 30 رمضان تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔ا ن کیمپس کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی 8 منتخب بلدیاتی نمائندگان ،4 اراکین اسمبلی اورمتعلقہ انتظامیہ کے ہمراہ بروز بدھ مورخہ 31 مئی کو کریم آباد مارکیٹ پرکریں گے۔


30th May 2017 DMC Central Karachi Press Release