22nd June 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) شہریوں کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے صفائی ستھرائی کے کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد شاہراہ نورجہاںیونین کمیٹی۲۰،۱۹ میں نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ غوث محی الدین اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد کی اندرونی گلیوں میں صفا ئی ستھرائی کا کام جاری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہیں۔اور ہم مربوط منصوبہ بندی کے تحت ضلع وسطی کے مکینوں کو ممکنہ بلدیاتی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔اس ضمن میں ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے کام کو تین شفٹوں میں انجام دیا جاتا ہے صبح کی شفٹ میں شہر کی بڑی مارکیٹیںِ ،بازار ،لنک روڈز اور اندرونی گلیوں کو صاف کیا جارہا ہے ،دوپہر کی شفٹ میں بس اسٹاپ اور عوامی اجتماعات کے مقامات جبکہ نائٹ شفٹ میں شہر کی مرکزی شاہرائیں صاف کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی شرح خواندگی کے حوالے سے دوسرے اضلاع میں نمایاں ہے اس لئے شہریوں کا فرض ہے کہ وہ بھی اپنے علاقوں کو صاف ستھراء رکھ کر اپنے باشعور اور تعلیم یافتہ ہونے کا ثبوت دیں مزاج اور آبادی کے لحاظ سے کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے کراچی کے دل کی حیثیت رکھتا ہے




22nd June 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st June 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )ہمیں فخر ہے کہ 2015 ء ؁میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فلوریڈا(امریکہ)میں باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت کر بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی عبدالمالک کا تعلق ضلع وسطی کراچی سے ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی نے انٹر نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے عبدالمالک کی بیرونِ ملک روانگی سے قبل ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ عبدالمالک نے نا مساعد حالات اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے کھیل پر توجہ دی اوران کی اس محنت اور جذبے نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ، حق پرست قیادت ہمیشہ کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو پروموٹ(PROMOTE ) کرنے میں پیش پیش رہی ہے اس موقع پر عبدالمالک نے حق پرست قیادت اور باالخصوص چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی کاوشوں اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر عبدالمالک نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں انٹر نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں ضرور کامیاب ہونگاکیونکہ میرے والدین،دوستوں اور پاکستانی عوام کی دعائیں میرے ساتھ ہیں ۔





21st June 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی 31 میں یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین اور یوسی پینل کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر ز صوبائی اسمبلی وسیم قریشی،جمال احمد ،عظیم فاروقی او ربلدیاتی افسران بھی موجود تھے اجلاس کا بنیادی مقصد رمضان مبارک کے آخری عشرے کے لئے کئے جانے والے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دینا تھا ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ رمضان مبارک کا آخری عشرہ نجات (جہنم سے نجات ) کا عشرہ ہے اس عشرے میں نزول قرآن پاک اور رب تعالٰی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے لیلتہ القدر کا تحفہ عطا ہوا کہ جس میں مسلمان خصو صی عبادات اور روحانی محافل مثلا شبینے کا انتظام کرتے ہیں اور مارکیٹوں میں خریداروں کا ہجوم اور ٹریفک کا رش بھی بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کے مساجداور روحانی محافل کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کا بھر پور انتظام کیا جائے ۔مارکیٹوں کے اطراف ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے سٹی وارڈن ٹریفک پولیس کے ساتھ معاونت کریں ۔بلدیہ وسطی نے رمضان سے قبل مارکیٹوں کے اطراف قائم تجاوزات ہٹادیئے ہیں ۔اور مین روڈ زکے اطراف کھڑے ٹھیلوں اور پتھارے لگانے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ رش کے مقامات سے ہٹ کر اپنا کاروبار کریں تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہواور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو ۔ 




کراچی ( )وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے عوامی شکایت پر ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ وہ بلدیہ وسطی کے بڑھتے ہوئے بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے موثر اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ اور انڈر بائی پاس میں ٹریفک کے رش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ٹریفک پولیس اور سٹی وارڈنز کی معاونت سے اس مسئلہ کو حل کریں اور دن کی اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی لگائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے رمضان المبارک میں روزہ داروں کو تکلیف ہورہی ہے ۔ ایمبولینس اور فائر برگیڈسروس کو اپنے کام سر انجام دینے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ 





20th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ملنے اور فنڈ کی عدم موجودگی کے باوجود کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ہم حکومت سندھ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں جائز حقوق، اختیارات اور فنڈفراہم کئے جائیں۔ تاکہ ہم کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنا دیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ یوسی 49 کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ گرین لائن بس پروجیکٹ کی وجہ سے پارکس اور پلے گراؤنڈز اور گرین بیلٹس کے پودوں کو نقصان پہنچا ہے۔اس کا ازالہ ضروری ہے ۔بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا ۔اور علاقے میں قائم تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا۔اندرونی گلیوں میں سیوریج کے نظام کا جائزہ لیا اور لائنوں کو ٹھیک کرانے کی ہدایت دی ۔ 





19th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )روزہ برائیوں کے خلاف ڈھال ہے ،رمضان مبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں
ہر نیک عمل کا ثواب عام دنوں کے مقا بلے میں زیادہ ہو تا ہے ۔ ہمیں عبا دتوں کے ساتھ مسلمان بھائیوں کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھنا چاہیئے اور غریبوں اور ناداروں کی مدد کرنی چاہیئے تا کہ وہ رمضان اور عید کی خوشیاں بہتر طریقے سے منا سکیں ۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی 28 گلبرگ کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ افطار ڈنر میں ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ اور چیئر مین یونین کمیٹی اور یو سی پینل کے ممبران اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے یو م علی کے موقع پر ضلع وسطی میں قائم تمام امام بارگاہوں کے اطراف صفا ئی ستھرائی اور روشنی کا خصو صی انتظام کیا گیا ہے تا کہ
عز اداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو،انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں افطار ڈنر کے ذریعے عوامی
رابطہ مہم بھی جاری ہے۔





17th June 2017 DMC Central Karachi Press Release