20th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی 31 میں یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین اور یوسی پینل کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر ز صوبائی اسمبلی وسیم قریشی،جمال احمد ،عظیم فاروقی او ربلدیاتی افسران بھی موجود تھے اجلاس کا بنیادی مقصد رمضان مبارک کے آخری عشرے کے لئے کئے جانے والے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دینا تھا ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ رمضان مبارک کا آخری عشرہ نجات (جہنم سے نجات ) کا عشرہ ہے اس عشرے میں نزول قرآن پاک اور رب تعالٰی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے لیلتہ القدر کا تحفہ عطا ہوا کہ جس میں مسلمان خصو صی عبادات اور روحانی محافل مثلا شبینے کا انتظام کرتے ہیں اور مارکیٹوں میں خریداروں کا ہجوم اور ٹریفک کا رش بھی بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کے مساجداور روحانی محافل کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کا بھر پور انتظام کیا جائے ۔مارکیٹوں کے اطراف ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے سٹی وارڈن ٹریفک پولیس کے ساتھ معاونت کریں ۔بلدیہ وسطی نے رمضان سے قبل مارکیٹوں کے اطراف قائم تجاوزات ہٹادیئے ہیں ۔اور مین روڈ زکے اطراف کھڑے ٹھیلوں اور پتھارے لگانے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ رش کے مقامات سے ہٹ کر اپنا کاروبار کریں تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہواور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو ۔ 




کراچی ( )وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے عوامی شکایت پر ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ وہ بلدیہ وسطی کے بڑھتے ہوئے بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے موثر اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ اور انڈر بائی پاس میں ٹریفک کے رش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ٹریفک پولیس اور سٹی وارڈنز کی معاونت سے اس مسئلہ کو حل کریں اور دن کی اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی لگائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے رمضان المبارک میں روزہ داروں کو تکلیف ہورہی ہے ۔ ایمبولینس اور فائر برگیڈسروس کو اپنے کام سر انجام دینے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ 





20th June 2017 DMC Central Karachi Press Release