22nd June 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) شہریوں کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے صفائی ستھرائی کے کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد شاہراہ نورجہاںیونین کمیٹی۲۰،۱۹ میں نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ غوث محی الدین اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد کی اندرونی گلیوں میں صفا ئی ستھرائی کا کام جاری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہیں۔اور ہم مربوط منصوبہ بندی کے تحت ضلع وسطی کے مکینوں کو ممکنہ بلدیاتی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔اس ضمن میں ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی کے کام کو تین شفٹوں میں انجام دیا جاتا ہے صبح کی شفٹ میں شہر کی بڑی مارکیٹیںِ ،بازار ،لنک روڈز اور اندرونی گلیوں کو صاف کیا جارہا ہے ،دوپہر کی شفٹ میں بس اسٹاپ اور عوامی اجتماعات کے مقامات جبکہ نائٹ شفٹ میں شہر کی مرکزی شاہرائیں صاف کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی شرح خواندگی کے حوالے سے دوسرے اضلاع میں نمایاں ہے اس لئے شہریوں کا فرض ہے کہ وہ بھی اپنے علاقوں کو صاف ستھراء رکھ کر اپنے باشعور اور تعلیم یافتہ ہونے کا ثبوت دیں مزاج اور آبادی کے لحاظ سے کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے کراچی کے دل کی حیثیت رکھتا ہے
22nd June 2017 DMC Central Karachi Press Release