30th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی اور میونسپل کمشنر اختر علی شیخ ،اکاؤنٹ آفیسر ہدایت اللہ میمن و دیگر کے ہمراہ مالی سال برائے 2017-18 بجٹ پیش کردیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بجٹ اعداد و شمار کا مجموعہ ہوتا ہے مگر موجودہ بلدیاتی قیادت کی نظر میں بجٹ ایک ایسی دستاویز ہے جس میں اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے ضلع کی عوام کو بہتر سے بہتر شہری سہولیات کی فراہمی اور عصری تقاضوں کے تحت دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے سہولیات فراہم کی جاسکے چیرمین نے امید ظاہر کی کہ بلدیہ وسطی کا بجٹ 2017-18 عوامی امنگوں کا ترجمان ثابت ہوگا جس میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا ۔بجٹ کا کل میزانیہ 7 ارب 43 کروڑ 95 لاکھ 55 ہزار ہے ۔ اور جس میں 2 کروڑ 82 لاکھ 4 ہزار خسارے کا تعین کیا گیا ہے ۔بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 3 ارب 89 کروڑ 4 لاکھ مختص کئے گئے ہیں اور غیر ترقیاتی کاموں کیلئے 4 ارب 37 کروڑ 83 لاکھ 59 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ترقیاتی کاموں میں، صحت و صفائی کے لئے 30 کروڑ روپے ،تعمیر و مواصلات کے لئے 43 کروڑ 90 لاکھ روپے ،میکانیکی و برقیات کیلئے 18 کروڑروپے،پارکس و پلے گراؤنڈ کے لئے 16 کروڑ 37 لاکھ روپے،طب و معالجات کیلئے 4 کروڑ 29 لاکھ روپے،میونسپل سروسیز کی مد میں 1 کروڑ 20 لاکھ روپے،لائبریز کے لئے68 لاکھ روپے،آئی ٹی اینڈ کمانڈ کنٹرول سسٹم کیلئے 3 کروڑ روپے،تعلیمات کیلئے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔غیر ترقیاتی کاموں میں،مصارف عملہ تنخواہ الاؤنس 3 ارب 85 کروڑ17 لاکھ 33 ہزار روپے ،مصارف سائر کے لئے 46 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزارروپے،مصارف مرمت و درستگی و دیکھ بھال کے لئے6 کروڑ 19 لاکھ 5 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اراکین کونسل کی متفقہ رائے سے بجٹ 2017-18 منظور کیاگیا ہے ۔ 





30th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )حق پرست قیادت وسائل کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کررہی ہے ان خیالات کا اظہار رہنما ایم کیو ایم (پاکستان ) فیصل سبزواری نے بارش کے دوران ضلع وسطی کے مختلف علاقوں واٹر پمپ چورنگی،لنڈی کوتل ،طاہر ولا،عائشہ منز ل اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،ایم پی اے جمال احمد بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بارش کے دوران عوام کو مکمل ریلیف دینے کے لئے بلدیہ وسطی کا عملہ میدانِ عمل میں ہے اور رین ایمرجنسی کے کاموں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کاکردگی نے بارانِ رحمت کو شہریوں کے لئے سامانِ زحمت بنادیا ہے برساتی نالوں کی صفائی اگر بروقت کی جاتی تو برساتی نالے اوور فلو نہ ہوتے اور نہ ہی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوتا ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے بارش کے دوران، خصوصاً ایسے علاقوں کا دورہ کیا کہ جہاں نکاسی میں خلل کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں بھرا ہُو اتھا۔ جبکہ محکمہ باغات کا عملہ لیاقت آباد ،نارتھ ناظم آباد ،ناظم آباد میں سڑکوں کے کنارے لگے بڑے درختوں کی بھی چھٹائی کے کام مصروف عمل ہے ۔ریحان ہاشمی نے اپنی نگرانی میں مین پاور اور دستیاب مشینوں کے ذریعے ان علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں سے ان کے مسائل سنے اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔ وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور ، یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین حضرات ، دیگر افسران و کارکنان بارش کی شروعات سے قبل ہی اپنے اپنے حصے کی ذمہ داری نبھانے کے لئے چوکس ہوچکے تھے۔ محکمہء موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے سبب بلدیہ وسطی میں ایمر جنسی نافذکر کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ، افسران اور کارکنان شانہ بشانہ دن رات بلدیاتی خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں ۔ سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ نے باہمی تعاون سے افرادی قوت اور دستیاب مشنری کا بہتر استعمال کرتے ہوئے ضلع وسطی کے علاقوں میں جمع ہونے والا بارش کا پانی کامیابی کے ساتھ برساتی نالوں اور دیگر ریگولر گٹرلائنوں کے ذریعے نکال دیاہے تاہم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے مخدوش سیوریج لائنوں کی بروقت مرمت نہ کرنے کی وجہ سے بارش کا پانی اُس تیزی کے ساتھ رہائشی اور دیگر علاقوں سے نہیں نکالا جاسکا جیسا کہ ہونا چاہئے تھا۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے ایک بار پھر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری اداکرتے ہوئے ضلع وسطی کی تمام مخدوش سیوریج لائنوں کی فوری مرمت کرے۔ دوسری جانب شہر بھر میں جاری میٹرو بس سروس کے لئے بنائی جانے والی سڑکوں اور پلوں کے تعمیراتی کام کی وجہ سے بھی مختلف علاقوں سے پانی کی نکاسی میں کافی دشواری کا سامنا ہورہاہے۔ ضلع وسطی میں ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایمر جنسی سیل قائم کردیا گیا ہے جو عارف شاہ کے زیر نگرانی کام کررہا ہے ،عوام کسی بھی ناخوشگوار صورتحال اور اپنی شکایات کے حوالے سے 0300-9264421 اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔






29th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )مسلمان سال میں دو بٹرے تہوار مناتے ہیں یعنی عید الفطر اور عید الا ضحی ۔ان دونوں تہوار وں کو دین اسلام میں بہت قدر منز لت حاصل ہے مسلمان ان تہوار وں کے لئے جوش و خروش سے خصو صی اہتمام کرتے ہیں ۔عید کے معنی خوشی ،مسرت یا جشن کے ہیں ،اس سے مراد خو شیوں بھرا دن ہے جو بار بار لوٹ کر آ ئے،جبکہ فطر کے معنی روزہ کھولنے کے ہیں اس طرح عید الفطر وہ انعام ہے جو امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں والے مہینے کے بعد عطا ہوا ۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عید الفطر کے نماز کے اجتما عت کی جگہوں بلال مسجد ،عید گاہ گراؤنڈ ،سنگم گراؤنڈ، مرکزی عید گاہ Tگراؤنڈ اور ضلع وسطی کی مختلف عید گاہوں میں فراہم کی جانے والی سہولتوں اور انتظامات کا حتمی جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں کے علاوہ ضلع وسطی میں 76سے ذائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعت ہورہے ہیں ان میں سے اکثر جگہوں کی حالت KWSBکی مہربانی کی وجہ سے اس قابل نہیں تھی کے وہاں نماز عید کے اجتماعت ممکن ہوتے لیکن ضلع وسطی کی انتظامیہ کی کوششوں اور انتھک محنت کے بعد اب ان جگہوں کی حالت بہتر ہو گئی ہے اور اس قابل ہے کے عید کی نماز احسن طریقے سے پٹرھی جاسکے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئر مین یونین کمیٹی ،یو سی پینل ،بلدیاتی افسر ا ن بھی موجو د تھے ۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے ڈی ٹی او سینی ٹیشن کو ہدایت کی کہ عید گاہوں ،مساجد و امام بارگاہوں اور نماز عید کے اجتما عت کے اطراف صفا ئی ستھرائی خصو صی انتظام کیا جائے اورعید گاہوں میں پانی کاچھٹرکاؤ اور گراؤنڈز کو ہموار کرنے کی ہدایت کی ۔چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئر مین سید شاکر علی نے اہل وطن کو چاند نظر آ نے کی مبارکباد دی اور پیشگی عید الفطر کی بھی
مبا رکباد دی۔




کراچی ( ) زندہ قومیں اپنے قومی ہیروز کی خدمات کو سراہتی ہیں اور ان کے کارناموں پر ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،ہمیں فخر ہے کہ چمپیئن ٹرافی میں اوول کے گراؤنڈ میں روائیتی حریف انڈیا کو فائنل میں شکست سے دوچار کرنے والی ٹیم کے کپتان کا تعلق کراچی ضلع وسطی سے ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے ملا قا ت کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ یوتھ کونسلرز ،سید عما ر عباس ،سعد ملک ،یو سی پینل ،APMSOلیڈیز ونگ کے ممبران بھی موجو د تھے ، چیئر مین نے سرفراز احمد کو ٹیم کی کا میابی پر مبارک باددیتے ہو ئے کہا کہ سرفراز احمد کی قیادت اور ان کے خوبصورت اور جا رحانہ انداز کھیل کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو کامیابی حا صل ہوئی ،اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا چیئر مین بلدیہ وسطی کی کرکٹ کے کھیل میں دلچسپی لیتے ہیں اور کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے میں ہمیشہ آ گے آ گے ہو تے ہیں ، چیئر مین نے مئیر کراچی کے ہمراہ کراچی ائیر پورٹ پر فا تح ٹیم کے کپتان کا استقبال کیا اور ان کی محبتیں ہمیشہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں ۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ حق پرست قیادت کھیلوں کے فروغ کے لئے ہمیشہ کوشا ں رہی ہے اور ہماری حکومت سے درخواست ہے کے کراچی کے نوجوانوں کو اسپورٹس کی سر گرمیاں جاری رکھنے کے لئے جدید سہولتوں سے
آ راستہ پلے گراؤنڈ و دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں تا کہ وہ اپنے اسپورٹس کی سرگرمیاں بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں ۔





25th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) رمضان المبارک میں افطار عشائیے ثواب کے ساتھ ساتھ دوستوں سے ملنے اور عوام سے رابطہ قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو رہے ہیں رب کریم اس ماہ مبارک میں ہم تمام مسلمانوں اور بالخصوص اہل کراچی پر رحمتوں اور برکتوں کی بارش کردے ۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے MPAخواجہ اظہارالحسن کی جانب سے دیئے جانے والے افطار عشایئے کے موقع پر کیا ،اس موقع پر وائس چیئر مین بلدیہ وسطی سید شاکر علی، ممبران قومی و صو بائی اسمبلی اور عوام کی بٹر ی تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر چیئر مین ریحان ہاشمی نے کہا کہ روزہ برائیوں کے خلاف ڈھال ہے ،رمضان مبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں ہر نیک عمل کا ثواب عام دنوں کے مقا بلے میں زیادہ ہو تا ہے ۔

ہمیں عبا دتوں کے ساتھ مسلمان بھائیوں کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھنا چاہیئے اور غریبوں اور ناداروں کی مدد کرنی چاہیئے تا کہ
وہ رمضان اور عید کی خوشیاں بہتر طریقے سے منا سکیں ۔

کراچی ( ) حکومت سندھ ہمیں مکمل اختیارات اور فنڈ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں اور ہم نے بھی طے کیا ہو ا ہے کے ہر قسم کے حربے اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پرپورا اترینگے ۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی 19میں جاری نالے کی صفا ئی کے کام کا معا ئنہ کرتے ہوئے کیا ۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کراچی تعمیر و ترقی اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہمیں رائج پُرانے اور فرسودہ نظام کو ترک کر کے جدید خطوط پر کام کرنا ہوگا ،حکومت ہمیں جدید سہولتوں سے آ راستہ مشینریز فراہم کرے تا کہ ہم کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں ۔بعد ازاں انہوں نے نارتھ ناظم آ با د کے مختلف علاقوں میں جاری صفا ئی ستھرائی کے کام کا معا ئنہ کیا ،اور متعلقہ افسران کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے مزید کہا کے عرصہ دراز سے جمع کچرے کے ڈھیر کو ٹھکانے لگانے کے بعد اب ہم کراچی اور بالخصوص ضلع وسطی کو سر سبز کرنے کے لئے تیزی سے کام کر رہے ہیں اس ضمن میں ضلع وسطی میں شجر کاری مہم کے تحت ہزاروں پودے لگائے جا چکے ہیں اور مزید پودے لگائے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سینکٹروں درخت اور پودوں کو گرین لائن بس پروجیکٹ کی تعمیر کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ہم گرین لائن بس پروجیکٹ کی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کے بلدیہ وسطی کی
جانب کی جانے والی شجر کاری مہم میں تعاون کریں۔ 






24th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd June 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd June 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( ) رمضان مبارک کے آخری عشرے میں لوگ عید کی تیاری کرتے ہیں ۔اور ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑھتا ہے ۔بلدیہ وسطی کی جانب سے شروع رمضان سے لگائے جانے والے رمضان ریلیف کیمپس سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ان خیا لات کا اظہار چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کریم آباد مارکیٹ پرٹریفک کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایم پی اے جمال احمد اور دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے ٹریفک کنٹرول کرنے میں مصروف سٹی وارڈنز اور بلدیہ وسطی کی جانب سے قائم کیمپ میں کارکنان سے ملاقات کی ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر بہتر انداز میں ٹریفک کنٹرول کریں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ رونگ سائٹ گاڑیاں نہ چلائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑھے ۔ایم پی اے جمال احمد نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی کاوشوں سے پبلک مقامات پر ٹریفک جام کی بہت کم ہیں ۔منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔




کراچی ( ) کراچی کی عوام نے ہم پر اعتماد کر کے اپنا مینڈٹ ہمارے حوالے کیاہے ، انشااللہ ہم کراچی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بُنیادی سہولتیں فراہم کر کے اہل کراچی کے اعتماد پر پورا اُتریں گے ان خیالات کا اظہا مئیر کراچی وسیم اختر نے لیاقت آباد نمبر 10 میں جاری روڈ کارپیٹنگ کے کام کا مُعائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، ایم پی اے جمال احمد اور بلدیہ وسطی کے افسران بھی موجود تھے ، اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہاکہ ہمارا مشن ضلع وسطی کی عوام کو بُنیادی سہولتیں اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو عوام کی اُمنگوں کے مطابق تیز کیا جائے سڑکوں کے معیار کو بہتر بنایا جائے ۔ سڑکوں کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کا بھر پور انتظام کیا جائے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بلدیہ وسطی کی جانب سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو سراہا۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کچرے کے ڈھیر ٹھکانے لگانے کے بعدبلدیہ وسطی میں نئی سڑکوں کی تعمیر ،اندرونی گلیوں کی استر کاری،گرین بیلٹس کی صفائی اور پارک کی تزین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ضلع وسطی کی عوام کوخوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاء۔ محکمہ انجینئر نگ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں بہتر سے بہتر میٹریل استعمال کیا جائے۔


23rd June 2017 DMC Central Karachi Press Release