23rd June 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) رمضان مبارک کے آخری عشرے میں لوگ عید کی تیاری کرتے ہیں ۔اور ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑھتا ہے ۔بلدیہ وسطی کی جانب سے شروع رمضان سے لگائے جانے والے رمضان ریلیف کیمپس سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ان خیا لات کا اظہار چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کریم آباد مارکیٹ پرٹریفک کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایم پی اے جمال احمد اور دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے ٹریفک کنٹرول کرنے میں مصروف سٹی وارڈنز اور بلدیہ وسطی کی جانب سے قائم کیمپ میں کارکنان سے ملاقات کی ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر بہتر انداز میں ٹریفک کنٹرول کریں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ رونگ سائٹ گاڑیاں نہ چلائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑھے ۔ایم پی اے جمال احمد نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی کاوشوں سے پبلک مقامات پر ٹریفک جام کی بہت کم ہیں ۔منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
کراچی ( ) کراچی کی عوام نے ہم پر اعتماد کر کے اپنا مینڈٹ ہمارے حوالے کیاہے ، انشااللہ ہم کراچی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بُنیادی سہولتیں فراہم کر کے اہل کراچی کے اعتماد پر پورا اُتریں گے ان خیالات کا اظہا مئیر کراچی وسیم اختر نے لیاقت آباد نمبر 10 میں جاری روڈ کارپیٹنگ کے کام کا مُعائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، ایم پی اے جمال احمد اور بلدیہ وسطی کے افسران بھی موجود تھے ، اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہاکہ ہمارا مشن ضلع وسطی کی عوام کو بُنیادی سہولتیں اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو عوام کی اُمنگوں کے مطابق تیز کیا جائے سڑکوں کے معیار کو بہتر بنایا جائے ۔ سڑکوں کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کا بھر پور انتظام کیا جائے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بلدیہ وسطی کی جانب سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو سراہا۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کچرے کے ڈھیر ٹھکانے لگانے کے بعدبلدیہ وسطی میں نئی سڑکوں کی تعمیر ،اندرونی گلیوں کی استر کاری،گرین بیلٹس کی صفائی اور پارک کی تزین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ضلع وسطی کی عوام کوخوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاء۔ محکمہ انجینئر نگ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں بہتر سے بہتر میٹریل استعمال کیا جائے۔
23rd June 2017 DMC Central Karachi Press Release