13th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )ہونہار طلباء و طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ،مستقبل میں انہوں نے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ،جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ طلباء و طالبات مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے طارق بن زیاد اسکول میں نئی بنائی جانے والی بلڈنگ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، ان کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی،انہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت نے تعلیم کے فروغ کے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے اس حوالے سے موجودہ اسکولوں میں تعمیر اتی کاموں کے علاوہ اُن کو جدید طرز پر آراستہ کیا جارہا ہے اور ان میں کمپیوٹر لیب اور دیگر جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بلدیہ وسطی کے اسکولوں کو UP Grade کرنے پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں تاکہ غریب بچوں کو بھی بہتر تعلیمی ماحول اور سہولتیں فراہم کر سکیں۔ 



13th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی ہما ری اولین ترجیح ہے ،ہمارا کام کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ ضلع وسطی کے ہر علاقے کی صفائی کے ساتھ پارک اور پلے گراؤنڈز ،کی درستگی اوردیگر عوامی سہولیات کی فراہمی بھی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے۔اس سلسلے میں بلدیہ وسطی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ عوام کا تعاون بلدیاتی خدمات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ایم پی اے جمال احمد کے ہمراہ نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں جا ری صفا ئی ستھرائی کے کام کا معا ئنہ کر تے ہو ئے کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے صفائی کے کاموں کے لئے وسائل کی کمی ضرورت کے مطابق مشینری اور گاڑیوں کا نہ ہونا اور دیگر روکا وٹو ں کو نظر انداز کرتے ہوئے جذبہ خدمت اور عزم مُسلسل کے ذریعے صفا ئی ستھرائی کو جاری رکھا ہوا ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیشن گوئی کے سبب ضلع وسطی میں پیشگی احتیاطی تدابیر اختیا ر کر نے کی ہدایت کر دی تاکہ ممکنہ بارش کے سبب پیدا ہونے والی نا خوشگوار صور تحا ل اور حادثات سے نمٹنے کے لئے تیا ر رہا جائے ،اس سلسلے میں مو ٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام مشینریز اور گا ڑیوں کو قابل استعمال حالت میں رکھا جائے ،جن گاڑیوں کو مرمت کی ضرورت ہے انہیں فوری ٹھیک کیا جائے ۔مختلف مقا مات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،اسپتالوں اور ڈسپنسریوں ،مساجد اور دیگر عوامی اجتما عا ت کے مقا مات کے قریب کسی بھی صورت میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے ۔








نیلام عام

نیلام برائے ڈی۔ایم ۔سی(سینٹرل)چارجڈ پارکنگ سائٹس بابت سال 2017-2018

نیلام برائے پارکنگ فیس کی وصولی شیڈول SLGO 2013 5شق 2 پیرہ 22 لیز ہولڈررائٹس بابت برائے سال 
2017-2018 درج ذیل مقامات کیلئے مورخہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کو دن 11:30 بجے بمقام ڈی۔ایم ۔سی(سینٹرل) ہیڈ آفس واقع 
ناظم آباد نمبر 2(گجر نالہ) کراچی میں منعقد ہوگا۔

01-07-2017 تا 30-06-2018 کی مدت کیلئے بولی درکار ہے

نمبر پارکنگ کے مقام نمبر پارکنگ کے مقام 

01 چیز اپ ڈیپارٹمنٹل اسٹور بلاک H شاہراہ جہانگیر نارتھ ناظم آباد 19 جاوید نہاری روڈ دستگیر فیڈرل بی ایریا دونوں اطراف

02 ڈالمین مال بلاک C نارتھ ناظم آباد (اندرونی سڑک) 20 گلبرگ چورنگی تا مزیدار حلیم فیڈرل بی ایریا
03 پاپوش نگر خلافت چوک تا چاندنی چوک کی تمام اندرونی و بیرونی مارکیٹ 21 موبائل مارکیٹ نزد نصیر آباد بس اسٹاپ فیڈرل بی ایریا
04 2-K بس اسٹاپ بازار 22 پیر بچت بازار نورانی مسجد النور فیڈرک بی ایریا
05 ناگن چورنگی برج لنک روڈ ( شاہراہ زاہد حسین اینڈ شاہ ولی اللہ) 23 انارکلی بازار واٹر پمپ تا کراچی ہارٹ ڈسیزہسپتال شیر علی
06 مفتی رمضان پارک بلاک D نارتھ ناظم آباد تالپور روڈ فیڈرل بی ایریا دونوں اطراف
07 شاہراہ چشتی 24 باڑہ مارکیٹ نارتھ کراچی 
08 میٹرک بورڈ آفس کے اطراف 25 سماما شاپنگ مال نارتھ کراچی
09 کیفے پیالہ 26 رضویہ تا گولیمار برج
10 فیبیولا بیوٹی پالر،فلورنس میڈیکل سینٹرل،رائل فیشن بلاک H سروس روڈ 27 چاؤلہ مارکیٹ ناظم آباد
11 حیدری سپر مارکیٹ بلاک B 28 لیاقت آباد ڈاکخانہ تا رضویہ چورنگی
12 حیدری سوئٹس،دھلی مسلم ہوٹل،برہان سرکل حیدری مترفقات
13 سرینا موبائل مارکیٹ اندرونی روڈ (سخی حسن تا پیپلزچورنگی) 29 بلدیہ وسطی کی حدود میں قائم پرائیوٹ ہسپتال 
14 فتح باغ بلاک F کے اطراف 30 بلدیہ وسطی کی حدود میں قائم بچت بازار
15 نادرا میگا سینٹر بلاک L نارتھ ناظم آباد 31 بلدیہ وسطی کی حدود میں قائم رکشہ/ چنگ چی/ بس/ 
16 پاپوش نگر موبائل مارکیٹ ویگن بشمول تمام کمرشل و ہیکل اسٹینڈ
17 دھمتل سوئٹس تا مکا چوک ڈائمنڈ سپر مارکیٹ فیڈرل بی ایریا دونو ں اطراف 32 بلدیہ وسطی کی حدود میں قائم پارک / چڑیا گھر 
18 حسین آباد فوڈ اسٹریٹ فیڈرل بی ایریا دونوں اطراف 33 مقررہ پارکنگ مدت کے دوران بننے والے شاپنگ مالز/ ڈپا رٹمنٹل اسٹور 


درج زیل مقامات برائے چارج پارکنگ جو کہ بلدیہ عظمی کراچی ،بلدیہ کراچی وسطی کو منتقل کرے گی جو کہ 01-10-2017 تا 30-06-2018 کی مدت کے لئے بولی درکار ہے 

نمبر پارکنگ کے مقامات
01 حیدری مارکیٹ بلاک G نارتھ ناظم آباد کی اندرونی گلیاں ،سید ہاشم رضا روڈ ،سر سید روڈ ،افزااسٹریٹ 
02 واٹرپمپ فیڈرل بی ایریا کی اندرونی گلیاں کراچی ہارٹ ڈسیز ہسپتال شیر علی تالپور روڈ
03 فتح باغ نارتھ ناظم آباد ،شاہراہ ہمایوں کی اندرونی گلیاں 
04 جیو موبائل مارکیٹ یوپی موڑ کے سامنے کی پارکنگ
05 کریم آباد شاہراہ طیب احمد فلائی اوور تا عثمان آبادمیموریل ہسپتال کے دونوں اطراف
06 سنگم گراؤنڈ بچت بازار فیڈرل بی ایریا
07 کار بازار نیو کراچی
نمبر گاڑی کی تفصیلات ریٹ بمقام نمبر گاڑی کی تفصیلات ریٹ بمقام
01 کار ،ہائی روف اور آٹورکشہ 20 روپے (فی انٹری) 04 مزدا کوچ 50 روپے ( فی انٹری)
02 موٹر سائیکل 10 روپے ( فی انٹری) 05 بس ،ٹرک 100 روپے ( فی انٹری)
03 ہائی ایس ،ڈاٹسن 30 روپے ( فی انٹری)

وہ افراد / کمپنیاں / پارٹیاں/ کنٹریکٹرز جو NTN سرٹیفیکٹ کے حامل ہوں نیلام میں شرکت کے اہل ہونگے اور انکو ایک حلف نامہ جمع کرانا ہوگا کہ وہ کسی کونسل/ حکومتی ادارے/ آرگنائیزیشن سے ڈیفالٹر نہیں ہیں۔بصورت دیگر انکو نیلام میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خواہشمند بولی دہندگان کو اپ سیٹ پرائس کا دس فیصد بطور ضمانت بشکل پے آڈر بحق بلدیہ کراچی وسطی نیلام کنندہ افسر کے پاس جمع کرانا ہوگا۔سب سے زیادہ بولی دینے والے کنٹریکٹ کے حصول سے قبل اپ سیٹ پرائس اور سب سے زیادہ بولی کی رقم کے فرق کے مساوی رقم ادا کرنی ہوگی۔جو کنٹریکٹ کے دس

12th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )فرائض سے غفلت برتنے والے ملازمین اور افسران اپنا قبلہ درست کرلیں ۔نا اہل اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر اختر علی شیخ بھی موجود تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے بعد بلدیہ وسطی میں رین ایمر جنسی قائم کردی گئی بارشوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت عملی مرتب کرلی ہے تاکہ عوام کو بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی قیادت عوام کو ممکنہ بارش کی صورت میں مکمل بلدیاتی سہولتیں دینے کے لئے تیار ہے ۔محکمہ سینی ٹیشن اور مکینکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے امور پر خصوصی توجہ دی جائے اورکام کی رفتار کو تیز کیا جائے ، مشینریز کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے کاموں کی انجام دہی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے مزید کہاکہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ برسات کی صورت میں شاہراہوں پر پانی نہ جمع ہو۔اور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑھے۔ 


10th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( )حق پرست منتخب بلدیاتی قیادت کی کوشش رہی ہے کے عوام کو بنیادی سہولتیں اور صحت مند ماحول فراہم کیا جائے ،اس ضمن میں بلدیہ وسطی Tree Plantation Campaignکا آ غا ز کر رہی ہے ،جس کے ذریعے ضلع وسطی کو سرسبز بنا دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی 7D-3میں واقع الحرا پارک کے دورے کے دوران کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ MPAجما ل احمد ،محکمہ پارکس کے افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع کے اجڑے اور بنجر پارکس کی از سرے نو تعمیر و تزین آرائش کے کاموں کا آغاز کیا جارہا ہے ۔اسی سلسلے میں الحراپارک کی نئے سرے سے تعمیر اور تزین و آرائش کا کام جلد از جلد شروع کردیا جائے گا ۔ جس میں مرحلہ وار جھولوں کی مرمت اور نئے جھولوں کا اضافہ کیا جائے گا،بچوں کی دلچسپی کے لئے پارک میں منی زو بھی تیار کیا جائے گا ،جہاں عوام کو ہر طرح کی بلدیاتی سہولتیں مہیا کی جائیں گی ،پارک کی خوبصورتی کے لئے نئے پھول دار پودے اور گھاس لگائی جائے گی ،پارک میں بچوں کے لئے پلے لینڈ اور فش ایکوریم بھی تعمیر کیا جائے گا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیہ وسطی کی عوام کو بہتر سے بہتر صحت مند اور خوش گوار ماحول مہیا کیا جائے پارک کی تزین و آرائش کے ساتھ پارک میں روشنی کا بھی خاص انتظام کیا جائے گا ۔ انہوں نے محکمہ پارک کے عملے کو ہدایت کی کہ پارک کی تعمیر کے بعد اس کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھا جائے ۔






8th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) میڈیا جدید معاشرے میں آئینے کا کام کررہا ہے اور معاشرے میں پائی جانے والی خوبیوں اور خامیوں کو اجاگر کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبرگ زون میں انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین سے میٹنگ کے دوران کیا ،اس موقع پرمیونسپل کمشنر اخترعلی شیخ، چیئرمین میڈیا کمیٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل ثوبیہ اکرم اور اراکین کمیٹی اور انفارمیشن آفیسرفہیم مصطفی بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ میڈیا سیل کسی بھی ادارے اور خاص طور پر بلدیاتی ادارے کا اہم ترین محکمہ ہوتا ہے بلدیہ وسطی کا محکمہ اطلاعات نا مساعد حالات اور جدید آلات کے بغیر بہترین خدمات انجام دے رہا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے محکمہ کو جدید آلات اور سہولیات سے لیس کیا جائے ۔اس موقع پر چیئرمین میڈیا کمیٹی ثوبیہ اکرم نے چیئرمین کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کا مقصد عوام کو بنیادی سہولتیں اور خدمات فراہم کرنا ہے ۔اور اس ضمن میں عوام سے رابطے میں رہنا ضروری ہے۔انفارمیشن ڈپارٹمنٹ عوام سے رابطے اور عوامی خدمات کیلئے کئے جانے والے کاموں کے بارے میں پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کے زریعے ادارے کی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کرنے اور ان کی رائے جاننے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ 




7th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release