7th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) میڈیا جدید معاشرے میں آئینے کا کام کررہا ہے اور معاشرے میں پائی جانے والی خوبیوں اور خامیوں کو اجاگر کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبرگ زون میں انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین سے میٹنگ کے دوران کیا ،اس موقع پرمیونسپل کمشنر اخترعلی شیخ، چیئرمین میڈیا کمیٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل ثوبیہ اکرم اور اراکین کمیٹی اور انفارمیشن آفیسرفہیم مصطفی بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ میڈیا سیل کسی بھی ادارے اور خاص طور پر بلدیاتی ادارے کا اہم ترین محکمہ ہوتا ہے بلدیہ وسطی کا محکمہ اطلاعات نا مساعد حالات اور جدید آلات کے بغیر بہترین خدمات انجام دے رہا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے محکمہ کو جدید آلات اور سہولیات سے لیس کیا جائے ۔اس موقع پر چیئرمین میڈیا کمیٹی ثوبیہ اکرم نے چیئرمین کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کا مقصد عوام کو بنیادی سہولتیں اور خدمات فراہم کرنا ہے ۔اور اس ضمن میں عوام سے رابطے میں رہنا ضروری ہے۔انفارمیشن ڈپارٹمنٹ عوام سے رابطے اور عوامی خدمات کیلئے کئے جانے والے کاموں کے بارے میں پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کے زریعے ادارے کی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کرنے اور ان کی رائے جاننے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ 




7th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release