10th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )فرائض سے غفلت برتنے والے ملازمین اور افسران اپنا قبلہ درست کرلیں ۔نا اہل اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر اختر علی شیخ بھی موجود تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے بعد بلدیہ وسطی میں رین ایمر جنسی قائم کردی گئی بارشوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت عملی مرتب کرلی ہے تاکہ عوام کو بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی قیادت عوام کو ممکنہ بارش کی صورت میں مکمل بلدیاتی سہولتیں دینے کے لئے تیار ہے ۔محکمہ سینی ٹیشن اور مکینکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے امور پر خصوصی توجہ دی جائے اورکام کی رفتار کو تیز کیا جائے ، مشینریز کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے کاموں کی انجام دہی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے مزید کہاکہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ برسات کی صورت میں شاہراہوں پر پانی نہ جمع ہو۔اور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑھے۔ 


10th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release