29th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) گزشتہ نو سالوں سے سندھ گورنمنٹ کی عدم توجیحی کی وجہ سے کراچی کے شہری مسائل میں مسلسل اضافہ ہو ا جسکے باعث کراچی کے پارکس و پلے گراؤنڈ کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہے تھے جبکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے کراچی ضلع وسطی کے بیشتر علاقے گندے پانی کے تالاب بن گئے تھے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نیو کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے پاکس و پلے گراؤنڈ کی صفائی کا معائنہ کے دوران عوام اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی اور بحریہ ٹاؤن کی مشترکہ کاوشوں سے ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں سے کچرے کے ڈھیروں کا صفایا کیا جاچکا ہے جبکہ پارکس اور میدانوں میں خود ساختہ کچرا کندیوں کو ختم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس و پلے گراؤنڈز کی صفائی کے بعد تزئین و آرائش کا کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہاہے کہ سندھ گورنمنٹ اور واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی عدم توجہی کی بناپر کراچی کے شہری شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ایسے میں بلدیاتی نمائندے ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد زریعہ ہیں ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں سیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ضلع وسطی کا شمار کراچی کے بہترین اضلاع میں کیا جائیگا ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کراچی کی ترقی میں بڑ ی رکاوٹ ہے لیکیج کی وجہ کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ بیشتر علاقوں کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں اور علاقہ گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی ہے لیکن سندھ گورنمنٹ اور واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی سیوریج لائنوں کی وجہ سے کراچی ،بلخصوص ضلع وسطی کی گلیاں اور میدان تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہم سے امید رکھتے ہیں کہ ہم انکے مسائل حل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو ریلیز فراہم کرنے کے لئے واٹراور سیوریج لائنوں کی مرمت بلدیہ وسطی اپنے فنڈز سے کرارہی ہے واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے تباہ حال سیوریج لائن کی تبدیلی کے احکامات صادر کئے اور بنفس نفیس اس کام کی نگرانی بھی کر رہے ہیں ۔ عالمگیر سیفی 


29th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release



28th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے چئیرمین ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ طالبات کے لئے عام نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کا حصول بھی نہایت ضروری ہے ۔وقت کا تقاضہ ہے کہ ہماری طالبات تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہنر مند بھی ہوں ۔آئندہ آنے والا وقت مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی میدانِ عمل میں آنے کا متقاضی ہوگا۔ ایسے میں ہنر مند خواتین اپنے گھریلو اخراجات میں شوہروں کی معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار اداکرسکیں گی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر کالج میں عام تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم کے شعبے بھی قائم کئے جائیں تاکہ طالبات عام تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سیکھ سکیں۔ وہ عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے خصوصی دور کے موقع پر پرنسپل اور اساتذہ سے گتفگتو کررہے تھے۔اُن کے دورے کا مقصد عبداللہ کالج کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا۔ تاکہ ان کے حل کے لئے مناسب اقدامات کئے جاسکیں۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل محمودہ الطاف نے کالج کو درپیش مسائل سے چیئرمین بلدیہ وسطی کو آگاہ کیا جن میں پینے کے پانی کی قلت، سیوریج لائن کی شکستگی ، کالج کراؤنڈ کی صفائی کے مسائل تھے ۔ اس موقع پر پرنسپل نے کالج میں پڑھائی کی کیفیت اور اساتذہ و طالبات کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔ ریحان ہاشمی نے پرنسپل کو کالج کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے بھر پور تعاون کی پیش کش کی جبکہ پانی اور سیوریج کے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مزید برآں کالج میں شجرکاری کرنے کے لئے پودوں کی جلد فراہمی اور کالج گراؤنڈ سے خودرو پودوں اور جھاڑیوں کو صاف کرنے کیلئے ڈاریکٹر پارکس ندیم حنیف کو ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن بلدیہ وسطی شمعونہ صدف اور ڈپٹی ڈائریکٹر باغات شبیر حسین بھی موجود تھے۔





27th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے سبز انقلاب کا ازسرنو آغاز کرنے کے لئے اسیٹنڈنگ کمیٹی باغات کے چیئرمین ظفر اعجاز اور محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں تاکہ اہلیان ضلع وسطی کو سرسبز ماحول فراہم ہو سکے ، ضلع وسطی کے پارکوں اور گرین بیلٹوں کو خوبصورت اور خوشنما پھول اور پودوں سے مزئین کریں تاکہ شام کے اوقات میں عوام ان تفریحی مقامات میں اپنے بچوں کے ہمراہ جائیں اور وہاں موجود خوبصورت و خوشنما پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو سے محظوظ ہوسکیں وہ نارتھ ناظم آباد میں قائم معروف بین الا قوامی شہرت یافتہ شاعر ابن انشاء کے نام سے منسوب پارک کا دورہ کر رہے تھے اس موقع پر باغات کمیٹی کے چیئرمین ظفر اعجاز محکمہ باغات کے ڈائریکٹر ندیم حنیف ودیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ریحان ہاشمی نے کہا کہ ابن انشا پارک کو سرسبز بنایا جائے جبکہ بچوں کے کھیلنے کی جگہ بھی فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ ابن انشاء پارک کی تزئین آرائش کے کام کو جلد مکمل کرکے عوام کے لئے تفریح کا مرکز بنایا جائے تاکہ قرب و جوار میں رہنے والے لوگ اپنے گھر کے قریب میں تفریحی حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت عوام کو انکی دہلیز پر تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے ہرممکن اقدام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے ساتھ ساتھ عوام میں شجرکاری کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جائے اس ضمن میں مقامی NGO نیشنل فورم آف انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کے سربراہ نے اپنے وفد کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور ضلع وسطی میں جاری سبز انقلاب میں کی جانے والی شجر کاری کو سراہا نیشنل فورم آف انوائرمنٹ کے چیئرمین نعیم قریشی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے میں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی کاوشیں سب پر عیاں ہیں اس موقع پر نعیم قریشی نے بلدیہ وسطی کے پارکس و گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کے لئے پودوں کی فراہمی کی پیشکش بھی کی انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی پارک کا انتخاب کرے ہم اسکی تزئین و آرائش میں بلدیہ وسطی کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے اس موقع پر ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف نے بتایا کہ اس وقت بلدیہ وسطی کے 24 پارکس میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جبکہ بیشتر پارکس عوام کو تفریح فراہم کر رہے ہیں ۔ 



26th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا ہے کہ اپنے طلبا و طالبات کو جدید دور کے مطابق کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کرنا نہایت ضروری ہے وہ ابن انشاء انگلش میڈم اسکول گلبرگ میں ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کی جانے والی کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر اسٹنڈنگ کمیٹی تعلیم کے چیئرمین محمد تابش جیلانی ،یوسی 29 کے چیئرمین سید فرید حسین،رکن تعلیمی کمیٹی مبینہ سلطانہ ،ڈائریکٹر تعلیم بلدیہ وسطی شمس العارفین ،ہیڈ مسٹریس ابن انشاء اسکول ،معلم و معلمات ،طالبات اور والدین کی بڑی تعداد موجود تھی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی جانب سے طلبا و طالبات کی تعلیم میں معاونت ایک احسن اقدام ہے انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے والدین کو بھی جدید تعلیم سے روشناس ہونا ضروری ہے ،اس لیب سے جہاں اسکول کے طلبا و طالبات مستفید ہوسکیں گے وہیں والدین بھی اس کمپیوٹر لیب سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے ضلعی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں موجود محکمہ تعلیم کے تمام اساتذہ ،معماران ملک و قوم کو علم اور شعور کی آگاہی فراہم کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کوبرؤے کار لا ئیں ا س موقع پر تعلیمی کمیٹی بلدیہ وسطی کے چیئرمین محمد تابش جیلانی نے کہا کہ بلدیہ وسطی ب کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کے طلبا و طالبات ذہانت میں کسی طور پرائیویٹ اسکولز کے طلباء و طالبات سے کم نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی طلباء کی تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بلدیاتی اسکولز کا تعلیمی معیار بلند کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی فوزیہ لاری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ وہ طلبا و طالبات جو اپنے خرچ پر جدید تعلیم حاصل نہیں کرسکتے وہ اس لیب سے استفادہ حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہیرٹیج فاؤنڈیشن طلبا و طالبات کی تعلیم میں تعاون کرتی رہے گی۔، بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے کمپیوٹر لیب کا معائنہ کیا۔




25th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release