25th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا ہے کہ اپنے طلبا و طالبات کو جدید دور کے مطابق کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کرنا نہایت ضروری ہے وہ ابن انشاء انگلش میڈم اسکول گلبرگ میں ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کی جانے والی کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر اسٹنڈنگ کمیٹی تعلیم کے چیئرمین محمد تابش جیلانی ،یوسی 29 کے چیئرمین سید فرید حسین،رکن تعلیمی کمیٹی مبینہ سلطانہ ،ڈائریکٹر تعلیم بلدیہ وسطی شمس العارفین ،ہیڈ مسٹریس ابن انشاء اسکول ،معلم و معلمات ،طالبات اور والدین کی بڑی تعداد موجود تھی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی جانب سے طلبا و طالبات کی تعلیم میں معاونت ایک احسن اقدام ہے انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے والدین کو بھی جدید تعلیم سے روشناس ہونا ضروری ہے ،اس لیب سے جہاں اسکول کے طلبا و طالبات مستفید ہوسکیں گے وہیں والدین بھی اس کمپیوٹر لیب سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے ضلعی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں موجود محکمہ تعلیم کے تمام اساتذہ ،معماران ملک و قوم کو علم اور شعور کی آگاہی فراہم کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کوبرؤے کار لا ئیں ا س موقع پر تعلیمی کمیٹی بلدیہ وسطی کے چیئرمین محمد تابش جیلانی نے کہا کہ بلدیہ وسطی ب کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکولوں کے طلبا و طالبات ذہانت میں کسی طور پرائیویٹ اسکولز کے طلباء و طالبات سے کم نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی طلباء کی تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بلدیاتی اسکولز کا تعلیمی معیار بلند کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی فوزیہ لاری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ وہ طلبا و طالبات جو اپنے خرچ پر جدید تعلیم حاصل نہیں کرسکتے وہ اس لیب سے استفادہ حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہیرٹیج فاؤنڈیشن طلبا و طالبات کی تعلیم میں تعاون کرتی رہے گی۔، بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے کمپیوٹر لیب کا معائنہ کیا۔
25th Oct 2017 DMC Central Karachi Press Release