9th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

9th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی (پریس ریلیز ) بلدیہ وسطی کے چیرمین ریحان ہاشمی نے چند ماہ قبل ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کیا ہوا ہے جس کے تحت منتخب گرین بیلٹس، پارکس اور کھیل کے میدانوں کو سر سبز بنانے کا بیڑا اٹھایاتھا۔ بلدیہ وسطی کے حدود میں 246 سے زائد پارکوں اور تقریبا 76 سے زائد کھیل کے میدانوں کو سر سبز رکھنے کے لئے بلدیہ وسطی نے اپنا سیورئج ٹر یٹمنٹ پلانٹ نارتھ ناظم آباد زون کے فتح پارک میں نصب کیا ہے جہاں سے ضلع وسطی میں قائم پارکس،گرین بیلٹس کو روزانہ کی بنیاد پر پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ ماضی میں کئی پارکس میں کنوئیں بھی کھدوائے گئے تھے جو خشک ہو چکے ہیں بلدیہ وسطی پارکس و پلے گراؤنڈز کو سرسبز رکھنے اورپانی کی کمیابی کو کنٹرول کرنے کیلئے سیورئج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے ذریعے مرمت شدہ10عدد واٹر باؤذرپودوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے حاصل کر لئے ہیں ۔مزکورہ واٹر باؤزر پارکس و پلے گراؤنڈز کو پانی دینے کے لئے تیار واٹر باؤزر (پانی کاٹینک) کی مدد سے پارکس و پلے گراؤنڈز کو یومیہ کی بنیاد پر قلت آب کو پورا کیا جائیگا ۔یہاں یہ بات واضح رہے کہ ادارہ فراہمی و نکاسی آب نے اہلیان کراچی کو پانی کے ایک ایک بوند سے ترسا رکھا ہے ۔چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی اور انکی ٹیم نے ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے ضلع وسطی کو گرین کر نے کے عزم کواجاگر کرنے کے منصوبے کا آغاز چند ماہ قبل کردیا گیا تھا جس کے تسلسل میں آج چیئرمین بلدیہ وسطی نے مرمت شدہ باؤزرز کا عملی طور پر معائنہ کیا ۔جبکہ بلدیہ وسطی میں'' درخت لگائیں اپنے پیاروں کے نام'' سے چند ماہ قبل شجر کاری مہم کا بھی باقاعدہ آغاز اس عزم کے ساتھ کیا تھاکہ ماہ دسمبر 2017 تک ضلع وسطی میں ایک لاکھ پودے لگائیں جائینگے یہ تسلسل ہے اس مہم کا کہ کچرا جمع ہونے سے بہتر ہے کہ وہاں پودے لگائے جائیں۔واضح رہے کہ مرمت شدہ 10 باؤزر میں سے 3 باؤزر علاقائی گندے پانی کو سک کرنے کیلئے استعمال ہونگے۔جبکہ باقی باؤزر گندے پانی کو جمع کرنے اور گرین بیلٹوں پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں لگے ہوئے درختوں اور پھولوں کے پودوں میں پانی کی فراہمی کا کام کرئینگے۔ چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اہلیان وسطی کودعوت عام دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کے تمام پارکس، کھیل کے میدان اور گرین بیلٹوں کی نگرانی بحیثیت محب وطن شہری خود بھی کریں۔ 





9th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ضلع وسطی میں تجاوزات کے خلاف چارہ جوئی کرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا گیا، کار شوروزمز اور دیگر کاروباری مراکز پر قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے خصوصی احکامات جاری کردئیے گئے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی آصف جان صدیقی کے ہمراہ خصوصی اجلاس میں اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ضلع وسطی سے ہر قسم کی تجاوزات ختم کرنے کی خاطر قانونی چارہ جوئی کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات شہر وں کی خوبصورتی پر بد نما داغ ہوتے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی اور عوام کی آمد ورفت میں رکاوٹ پیداکرتے ہیں۔ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں تجاوزات فٹ پاتھ سے بڑھ کر سڑک پر آچکی ہیں اور ٹریفک کی روانی میں سخت دشواریاں پیدا کررہی ہیں جبکہ عام شہریوں کو بھی بہت پریشانی کا سامنا ہے۔ ان تجاوزات کو فوری ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی آصف جان صدیقی نے اس موقع پر بلدیہ وسطی کے انسدادِ تجاوزات ڈپارٹمنٹ کو پولیس فورس اور قانونی سپورٹ فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں بھی تجاوزات قائم کرنے والے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کریں اس کی اطلاع تحریر طور پر ڈی سی سینٹرل آفس میں جمع کرادی جائے، ہم فوری طور پر ایسے افراد کے خلاف پولیس فورس مہیا کرنے کے ساتھ دیگر قانونی چارہ جوئی کرنے کے لئے بھر پور تعاون کریں گے۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے اس موقع پر کہا کہ جو افراد اور ادارے خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی تجاوزات کو ختم یا منہدم کردیں اُن کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جائے جبکہ جو افراد یا ادارے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کریں اُن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔تاکہ ضلع وسطی کو تجاوزات سے پاک کیا جاسکے۔ اس موقع پرمیونسپل کمشنر اختر علی شیخ، ڈاریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف، سپرنٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان، ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر نیوکراچی نازش رضا ،ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آرلیاقت آباد ، وقار احمد ، ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر جنید اللہ ، ڈپٹی ڈاریکٹر سینی ٹیشن نارتھ ناظم آباد غوث محی الدین،ڈپٹی ڈاریکٹر سینی ٹیشن ناظم آباد ناصر خان، ڈپٹی ڈاریکٹر سینی ٹیشن گلبرگ ، محمد علی ، ڈاریکٹر لینڈ مسرّت اور ایڈیشنل ڈاریکٹر تجاوزات کامران کاکوری بھی موجود تھے۔ یہ بات بھی تجربہ میں آئی ہے کہ بعض افراد اپنی تجاوزات کو مبینہ طور پربلدیاتی ملازمین کی ملکیت ظاہر کرکے رعایت حاصل کرنا چاہتے ہیں ،ریحان ہاشمی نے ایسے افراد کے خلاف خصوصی طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بلدیاتی ملازم کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔





8th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ورلڈ بینک کے چار رکنی وفد کی بلدیہ وسطی کے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی سے بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میں پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے ملاقات ۔ورلڈ بینک وفد کی سربراہی ڈاکٹر ولیم (PGdip ) کر رہے تھے ،صہیب اطہر ،راجول اوستی اور نذر مہر وفد کے ممبران میں شامل تھے ۔ گفتگوکا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس بنیادی طور پر ضلعی حکومتوں کا حق ہے جسے کئی برسوں سے سند ھ حکومت نے اپنے پاس رکھا ہو اتھا ریحان ہاشمی نے کہا کہ ورلڈ بینک کی کوششوں سے پرا پرٹی ٹیکس کی وصولی کا اختیار ضلع حکومتوں کو دیا جانا خوش آئند قدم ہے انہوں نے مزیدکہا کہ پراپرٹی ٹیکس مکمل طور پر وصولی کا اختیار ضلعی حکومتوں کو تفویص کیا جائے ریحان ہاشمی نے کہا کہ ورلڈ بینک سندھ حکومت کو پابند کرے کہ وہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے ساتھ ساتھ ریکوری ڈیٹا بھی فراہم کرے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اگر پراپرٹی ٹیکس کی وصولی ہمارے حوالے کی گئی تو ہم ریکوری میں 100 فیصد سے150 فیصد تک اضافہ کر سکتے ہیں چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو ٹیکس کی جانب راغب کرنے کے لئے تشہیری مہم چلائی جائے تاکہ ہر شہری ٹیکس ادا کرے اور شہر کی ترقی ممکن ہو اس موقع پر ورلڈ بینک کے وفد کے سربراہ ولیم جے نے کہا کہ ورلڈ بینک بلدیاتی اداروں کی بہتری کے لئے ضلعی سطح پر اقدامات کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک ضلع کے انفرا اسٹریکچر ،ٹیکس ریکوری میں اضافے ،لوگوں کو ٹیکس کے دائرے کار میں لانے اور ریکوری کے حصول کے لئے بلدیاتی افسران و ملازمین کی تربیت،تربیتی ایکوپمنٹ کی فراہمی اور مختلف سیمینار کے انعقاد پر بھی غور کر رہا ہے جبکہ بلدیاتی اداروں کے مسائل کے حل کے لئے اپنے بھرپور تعاون بھی جاری رکھے گااس سلسلے میں مختلف پروگرام اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گا وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے حکومتی قوانین کی کمزوری کے باعث صنعتی ایریا سے ٹریڈ لائسنس کی مد میں احداف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔سید شاکر علی نے کہا کہ لوگوں کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کے لئے مختلف کاروباری اور تاجرحضرات سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ ورلڈ بینک کی مدد سے کاروباری،تاجروں اور عوام کو آگاہی فراہم کرکے ٹیکس ریکوری کے احداف کے حصول کو یقینی بناکر ضلع وسطی کے انفرا اسٹریکچر کو بہتر بنا کر کا عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرئینگے آخر میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی و سید شاکر علی نے ورلڈ بینک کی آمد اور معاونت پر شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقع پر خالد ریاض صدیقی،ڈائریکٹر ٹیکس ٹیشن شمعونہ صدف بھی موجود ہیں ۔



7th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پارکوں کو بھی آباد کرنا ہوگا ان خیالات اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی میں قائم (بی اماں ) پارک میں تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین ، کونسلرز،محکمہ باغات،محکمہ سینی ٹیشن ،محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ آلودگی سے پاک ماحول کا آسان اور بہترین ذریعہ درخت لگانا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہر شخص اپنے حصہ کا صرف ایک درخت لگائے تو اس شہر میں درخت لگانے کی جگہ نہیں رہے گی انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اہلیان ضلع وسطی کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے پارکوں کی تزئین و آرائش کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دے رہی ہے تاکہ عوا م کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ماحول مہیا آسکے اس موقع پر انہوں نے محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس کو عوام کی تفریح کا مرکز بنایا جائے ضلع وسطی کے پارکس کو بہترین طریقے سے سنورا جائے تاکہ لوگ شہر سے دور جانے کے بجائے انہی پارکوں کا رخ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سندھ گورنمنٹ کی عدم توجیحی کی وجہ سے کراچی کے شہری مسائل میں مسلسل اضافہ ہو ا جسکے باعث کراچی کے پارکس و پلے گراؤنڈ کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہے تھے جبکہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے کراچی ضلع وسطی کے بیشتر علاقے گندے پانی کے تالاب بن گئے تھے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس و پلے گراؤنڈز کی صفائی کے بعد تزئین و آرائش کا کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیہ وسطی کی جاری شجرکاری مہم (درخت لگائیں اپنے پیاروں کے نام )میں حصہ لیں اور اپنے پیاروں کے نام ایک درخت بھی لگائیں جسکی حفاظت آپ خود کریں تاکہ اپنے پیاروں کے ساتھ ساتھ پیاروں کے نام سے لگے درختوں سے بھی پیار ہو ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی انتظامیہ عوام کو انکی دہیلیز پر تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ،ضلع وسطی میں پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اسی سلسلے کی کڑی ہے انہوں عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے میں بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں ۔





6th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں چہلمِ امام حسین کے آمد سے قبل امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے راستوں پرصفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے چئیرمین ریحان ہاشمی کی صدارت میں بلدیاتی افسران کاخصوصی اجلاس منعقد ہُوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کا سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ تندہی سے صفائی ستھرائی اور کچرا ڈسپوز کرنے کے فرائض انجام دے رہا ہے، تاہم چہلمِ امام حسین پر خصوصی صفائی کے انتظامات کی ضرورت ہے، تاکہ عزادارانِ حسین مجالس اور جلوس سکون سے منعقد کرسکیں۔ سید الشہداء حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر تمام امام بارگاہوں میں مجالس منعقد کی جاتی ہیں،جلوسِ شبیہِ علم و ذوالجناح نکالے جاتے ہیں، جبکہ گھروں میں بھی مجالس منعقد کی جاتی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ عزاداروں کی گزرگاروں اور جلوس کے راستوں سے ہر قسم کی گندگی ، پانی کے اجتماع اور کوڑے کرکٹ کو صاف کردیا جائے۔ انہوں نے امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوں پر رات کے وقت روشنی کے مناسب انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چئیرمین سید شاکر علی نے کہا کہ امام حسین علیہ السّلام کے چہلم کے موقع پر مذہبی رواداری اوراتحاد بین المسلمین کے جذبہ کے تحت بھائی چارے کی فضاء قائم رکھی جائے ۔اجلاس میں میونسپل کمشنر اختر علی شیخ،چیئر مین سینی ٹیشن کمیٹی ارشد علی اور مختلف یوسیز کے وائس چیئرمین بھی اجلاس میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں پہلے ہی سے صفائی ستھرائی کا عمل زور و شور سے جاری ہے جس میں سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے صفائی کے معاملات بطریقِ احسن انجام دے رہاہے ، جبکہ ضلع وسطی کو ہرابھرا بنانے کے لئے ’’پیڑ لگائیں اپنے پیاروں کے نام‘‘ کے عنوان سے شجر کاری مہم بھی جاری ہے ۔ تاہم ہر قومی، ملی اور مذہبی دِن پر خصوصی صفائی کے انتظامات ضروری ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع وسطی سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ ہر مذہب وہ مکتبِ فکر کے افراد کے لئے بلدیاتی سہولیات بلا تفریقِ مذہب و ملت، رنگ و نسل تندہی سے خدمات انجام دیتا ہے ۔ امام حسین علیہ السّلام کے چہلم کے موقع پر بھی ضلع وسطی کا عملہ صفائی ستھرائی کے انتظامات وقت سے قبل مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ چہلم کے روز بھی اپنی خدمات انجام دیتارہے گا تاکہ عزادارانِ حسین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔





5th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release