7th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ورلڈ بینک کے چار رکنی وفد کی بلدیہ وسطی کے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی سے بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میں پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے ملاقات ۔ورلڈ بینک وفد کی سربراہی ڈاکٹر ولیم (PGdip ) کر رہے تھے ،صہیب اطہر ،راجول اوستی اور نذر مہر وفد کے ممبران میں شامل تھے ۔ گفتگوکا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس بنیادی طور پر ضلعی حکومتوں کا حق ہے جسے کئی برسوں سے سند ھ حکومت نے اپنے پاس رکھا ہو اتھا ریحان ہاشمی نے کہا کہ ورلڈ بینک کی کوششوں سے پرا پرٹی ٹیکس کی وصولی کا اختیار ضلع حکومتوں کو دیا جانا خوش آئند قدم ہے انہوں نے مزیدکہا کہ پراپرٹی ٹیکس مکمل طور پر وصولی کا اختیار ضلعی حکومتوں کو تفویص کیا جائے ریحان ہاشمی نے کہا کہ ورلڈ بینک سندھ حکومت کو پابند کرے کہ وہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے ساتھ ساتھ ریکوری ڈیٹا بھی فراہم کرے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اگر پراپرٹی ٹیکس کی وصولی ہمارے حوالے کی گئی تو ہم ریکوری میں 100 فیصد سے150 فیصد تک اضافہ کر سکتے ہیں چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو ٹیکس کی جانب راغب کرنے کے لئے تشہیری مہم چلائی جائے تاکہ ہر شہری ٹیکس ادا کرے اور شہر کی ترقی ممکن ہو اس موقع پر ورلڈ بینک کے وفد کے سربراہ ولیم جے نے کہا کہ ورلڈ بینک بلدیاتی اداروں کی بہتری کے لئے ضلعی سطح پر اقدامات کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک ضلع کے انفرا اسٹریکچر ،ٹیکس ریکوری میں اضافے ،لوگوں کو ٹیکس کے دائرے کار میں لانے اور ریکوری کے حصول کے لئے بلدیاتی افسران و ملازمین کی تربیت،تربیتی ایکوپمنٹ کی فراہمی اور مختلف سیمینار کے انعقاد پر بھی غور کر رہا ہے جبکہ بلدیاتی اداروں کے مسائل کے حل کے لئے اپنے بھرپور تعاون بھی جاری رکھے گااس سلسلے میں مختلف پروگرام اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گا وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے حکومتی قوانین کی کمزوری کے باعث صنعتی ایریا سے ٹریڈ لائسنس کی مد میں احداف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔سید شاکر علی نے کہا کہ لوگوں کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کے لئے مختلف کاروباری اور تاجرحضرات سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ ورلڈ بینک کی مدد سے کاروباری،تاجروں اور عوام کو آگاہی فراہم کرکے ٹیکس ریکوری کے احداف کے حصول کو یقینی بناکر ضلع وسطی کے انفرا اسٹریکچر کو بہتر بنا کر کا عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرئینگے آخر میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی و سید شاکر علی نے ورلڈ بینک کی آمد اور معاونت پر شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقع پر خالد ریاض صدیقی،ڈائریکٹر ٹیکس ٹیشن شمعونہ صدف بھی موجود ہیں ۔



7th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release