4th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release





 کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کی خدمت ہما را نضب العین ہے کم وسائل اور اختیا رات نہ ہونے کے باوجود بھی عوامی نمائندے عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے گلبرگ زون میں کی جانے والی روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر اقبال احمد اور متعلقہ افسران بھی موجو د تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے مکینوں کواعلیٰ اور بہترین بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے مربوط حکمت عملی مرتب کرلی ہے جس کے زریعے اداروں کے باہمی تعاون سے عوامی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں کی خواہش کو پورا نہیں ہونے دیں گے عوام ہمارے ساتھ ہے اور ہم عوام کے ساتھ مل کر کراچی کی تعمیر اور ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے کراچی کودوبارہ روشنیوںکا شہر بنائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کی درستگی کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس کی تزین و آرائش کا کام بھی کیا جارہا ہے ،ضلع وسطی کے متعلقہ محکمے صفائی ستھرائی ،سڑکوں کی پیوند و استر کاری ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو ہنگامی بنیادوں پر سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ گرین بیلٹس ،پارکس ، سڑکوں اورگلیوں کے سامنے پھیکنے کے بجائے بلدیہ وسطی کی مختص کردہ کچرا کنڈیوں میں ڈالیں۔



4th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release



3rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release








کراچی (  ) ضلع وسطی کے مکینوں کو بنیادی بلدیاتی سہولیات اور صا ف ستھرا صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،ہماری کوشش ہے کہ ضلع وسطی کے مکینوں کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آ با د میں جاری صفا ئی ستھرائی ،گرین بیلٹس کی تزئین و آ رائش کے کام کے معائنہ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی نے محکمہ پارکس کے عملے کو ہدایت دی کے اپنا کام ایمانداری اور لگن سے کریں اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس نے چیئر مین کو بتایا کہ ضلع وسطی کی تمام گرین بیلٹس پر کام کیا جاریا ہے اور جو پودے سُوکھ گئے ہیں وہاں نئے پودے لگائے جارہے ہیں۔چیئر مین نے کہا کہ بلدیہ وسطی صفا ئی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ضلع کو سر سبزبنانے کے لئے بھی کوشاں ہیں اور اس ضمن میں بلدیہ وسطی نے شجر کاری مہم کے تحت ضلع وسطی میں ہزاروں پودے لگانے کے ساتھ ساتھ پارکس کی تزئین و آ رائش اور مرکزی چورنگیوں پر بیوٹیفیکیشن کا کام بھی کیاگیا ،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی میں سٹرکوں کی تعمیر کے کام کو تیزی سے سر انجام دینے میں واٹر بورڈ کی نااہلی آ ڑے آرہی ہے اگر واٹر بورڈ کا محکمہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے اور ٹوٹی ہوئی لائنوں کی درستگی کا کام بر وقت سر انجام دے تو ایک طرف عوام کو ریلیف ملے گا اور دوسری جانب بلدیہ وسطی نئی سٹرکوں کی تعمیر اور استر کاری کا کام بہتر انداز میں کر سکے گی۔ 




3rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی (  ) رسول اکرم کی سیرت طیبہ رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ حضور اکرم ﷺ کسی خاص خطے ،قوم یا زبان والوں کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے ہدایت اور سلامتی کا پیغام لیکر آئے ۔ رب تعالیٰ نے آپ ﷺ کو رحمت العالمین بنا کر بھیجا ۔ ان خیالا ت کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر حسین آباد سے برآمد ہونیوالے جلوس میں شرکت کے دوران کیااس موقع پر انکے ہمراہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، جمال احمد ، حاجی انور رضا بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے علماءکرام ، منتظمین محفل میلاد اور جلوس سے باہمی تبادلہ خیال کر کے اور انکی آرا کی روشنی میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عاشقان رسول ﷺ ممکنہ سہولیات کی فراہمی کا انتظام کیا۔اس ضمن میں مساجد و امام بارگاہوں اور محفل میلاد کے انعقاد کی جگہوں اور جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی ،روڈ کی استرکاری، اسٹریٹ لائٹ کی درستگی کے کاموں پرخصوصی توجہ دی تاکہ عاشقان رسول جشن عید میلادالنبی کے موقع پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عید میلادالنبی کے موقع ضلع وسطی کے مختلف علاقوںکا دورہ کیا۔ اور بلدیہ وسطی کی جانب سے عاشقان رسول کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں بلدیہ وسطی کیجانب سے قائم کیمپس پر جلوس کے شرکاءکے درمیان شربت تقسیم کیا۔ جشن عید میلادالنبی کے موقع پرضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں محفل نعت،درود و سلام کی محافل منعقد ہوئیں،چیئر مین بلدیہ وسطی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کی مرکزی بلڈنگ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔



کراچی (  ) عوام کو صا ف ستھر اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،مگر یہ عمل عوامی اشتراک کے بغیر نا ممکن ہے صفا ئی ستھرائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے اور عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ہماری کوشش ہے کہ ضلع وسطی کے مکینوں کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آ با د میں جاری صفا ئی ستھرائی ،گرین بیلٹس کی تزئین و آ رائش کے کام کے معائنہ کے دوران کیا ،بعد ازاں انہوں نے ضلع وسطی میں اسپرے مہم کا افتتاح بھی کیا ،اس موقع پر وائس چیئر مین سید شاکر علی ،اراکین صوبائی اسمبلی عظیم فاروقی ،جمال احمد بھی موجود تھے ۔مہم کے لئے سٹی گورنمنٹ کی جانب سے 51فیومیگیشن گاڑیاں ،اسپرے مشین ،عملہ اور ادویات کے ساتھ فراہم کی گئیں ،چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ عوام کو ڈینگی وائرس و دیگر بیماریوں سے بچاو¿ کے لئے اسپرے کیا جارہا ہے انہوں نے عملے کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہم کوموثر بنانے کے لئے تمام یونین کونسلوں میں موجود کچرا کنڈیوں ،ہسپتال ،اسکول،کالجز ،مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ کچی آ بادیوں اور نالوں کے اطراف قائم رہاشی علاقوں پر خصو صی توجہ دی جائے ۔





2nd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عید میلاد النبی کے موقع پر ضلع وسطی کے تمام علاقوں کو صاف ستھراءاور بلدیاتی مسائل کے خاتمے کے ساتھ ساتھ روشن ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کی حدود میں شاہراہوں ،گلیوں اور جلوس کی گزر گاہوںکے راستوں پر بند اور ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بناکر تاریکی کا خاتمہ اور روشن ماحول کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد بلاک N میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنے کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دی ۔بلدیہ وسطی کی جانب سے عید میلادالنبی کے موقع پر مساجدو امام بارگاہوں ، محافل میلاد النبی کی انعقاد کی جگہوںکے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکاو¿ کیا جائے گاجبکہ روشنی کے بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے علماءاکرام اور منتظمین محفل میلاد اور جلوس کی باہمی مشاورت کے ساتھ عید میلاد النبی کے حوالے سے عاشقان رسول کو ضلع وسطی میں ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اس ضمن میں ضلع وسطی کی حدود میں انتظامات تیزی سے جاری ہیں بارہ ربیع الاول کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کی گزر گاہوں پر سڑکوں کی استر کاری ،صفائی و ستھرائی ،روشنی کے انتظامات ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جارہا ہے ۔بارہ ربیع الاول کے موقع پر بلدیہ وسطی کی جانب مرکزی جلوس کی گزر گاہوں پر کیمپ قائم کئے جائیں گے جس میں عاشقانِ رسول کو شربت پلانے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی میں خوشبو کااسپرے کیا جائے گا۔




30th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release





کراچی ( )رسول اکرم کی سیرت طیبہ رہنمائی کا سرچشمہ ہے امام کائنات کسی خاص خطے ،قوم یا زبان والوں کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے پیغمبر رشد و ہدایت کے مقام عظمت و رفعت پر قائم کر کے معبوث فرمائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نیو کراچی زون میں مساجد و امام بارگاہ، محافلِ میلاد النبی اور جشن آمد رسول کے حوالے سے ۲۱ ربیع اول کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کے منتظمین اور علماءکرام سے ملاقات میں گفتگوں کے دوران کیا۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کے شاکرعلی عطاری ،سنی رابطہ کونسل کے مسرور ہاشمی، میونسپل کمشنر سینٹرل آفاق سعید،متعلقہ یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین،سپریٹنڈنگ انجنیئراقبال احمد خان، ایکسین نیو کراچی نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے ریحان ہاشمی نے کہا کہ جشن ولادت رسول کے موقع پر عاشقان رسول کو بلدیہ وسطی بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اس موقع پر انہوں نے منتظمین محافلِ میلاد النبی اور جلوس سے جشن آمد رسول کے موقع پر درپیش مسائل بھی دریافت کئے اور انھیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر منتظمین جلوس و محافل میلاد النبی نے عاشقان رسول کو جشن عید میلاد النبی کے موقع پر انعقاد محافلِ میلاد النبی و جلوس وکی گزرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ ،فٹ پاتھ پر رنگ وروغن ، صفائی ستھرائی ،روڈ کارپیٹنگ ،سیوریج لائنوں کی تبدیلی و مرمت سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی بہتر فراہمی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے حسین آباد فیڈرل بی ایریا میں روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ کیا اور کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ جشن عید میلاد النبی کے جلوس کے شرکاءکو کسی بھی قسم کی پرشانی کا سامنا نہ ہو۔ واضح رہے کہ نیو کراچی ، گلبرگ حسین آباد،نارتھ ناظم آباد ، لیاقت آباد، گلبہار سمیت دیگر جگہوں سے عید میلاد النبی کے موقع پر مرکزی جلوس برآمد ہوتے ہیں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عاشقان رسول کو بہترین بلدیاتی سہولتوں کی بہم پہچانے کے لئے جلوس کی گزرگاہوں اور محفلِ کی انعقاد کی جگہوں پر ضرورت کے مطابق روڈ کارپیٹنگ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس کی تکمیل کے لئے ضلع وسطی میں تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے ۔     





29th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release