30th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عید میلاد النبی کے موقع پر ضلع وسطی کے تمام علاقوں کو صاف ستھراءاور بلدیاتی مسائل کے خاتمے کے ساتھ ساتھ روشن ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کی حدود میں شاہراہوں ،گلیوں اور جلوس کی گزر گاہوںکے راستوں پر بند اور ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بناکر تاریکی کا خاتمہ اور روشن ماحول کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد بلاک N میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنے کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دی ۔بلدیہ وسطی کی جانب سے عید میلادالنبی کے موقع پر مساجدو امام بارگاہوں ، محافل میلاد النبی کی انعقاد کی جگہوںکے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکاو¿ کیا جائے گاجبکہ روشنی کے بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے علماءاکرام اور منتظمین محفل میلاد اور جلوس کی باہمی مشاورت کے ساتھ عید میلاد النبی کے حوالے سے عاشقان رسول کو ضلع وسطی میں ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اس ضمن میں ضلع وسطی کی حدود میں انتظامات تیزی سے جاری ہیں بارہ ربیع الاول کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کی گزر گاہوں پر سڑکوں کی استر کاری ،صفائی و ستھرائی ،روشنی کے انتظامات ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جارہا ہے ۔بارہ ربیع الاول کے موقع پر بلدیہ وسطی کی جانب مرکزی جلوس کی گزر گاہوں پر کیمپ قائم کئے جائیں گے جس میں عاشقانِ رسول کو شربت پلانے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی میں خوشبو کااسپرے کیا جائے گا۔




30th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release