10th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ محنتی اور اپنے کام سے مخلص کارکن بلدیہ وسطی کا قیمتی سرمایہ ہیں ،بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو صحت مند اور آ لودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ،چیئر مین ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے مختلف پارکس جن میں ابو نصر پارک،حق پرست پارک،چلڈرن پارک کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر یوسی پینل،ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف ،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر بھی موجود تھے ۔ واضع رہے کہ ان پارکوں کی حالت خراب تھی اور پارک میں کچرے کے ڈھیر قائم تھے بلدیہ وسطی نے ان پارکس کی نئے سرے سے تزئین و آ رائش کی اور نئے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے اور دیگر تفریح کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا اور اس کے بعد ان پارکس کو عوام کے حوالے کر دیا گیا۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو ان کی دہلیز پر تفریحی اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے ضلع وسطی میں قائم پارکس و پلے گراؤنڈ کی تزین و آرائش کے کام کو جلد از جلدمکمل کرکے عوام کے لئے خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کررہی ہے ۔بعد ازاں انہوں نے محکمہ پارکس کے عملے کے درمیان بہترین کارکردگی سر انجام دینے پر (Cash Award)تقسیم کئے انہوں نے عملے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پارکس اور ان میں فراہم کی جانے والی سہولتوں اورنئے لگائے گئے پودوں کی حفاظت کی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ عوام اُن سے لمبے عرصے تک استفادہ حاصل کر سکیں۔ 




10th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


8th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا نیو کراچی کے مختلف یونین کمیٹیز کا ہنگامی دورہ نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقل کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر یونین کمیٹی 12 کے چیئرمین حنیف سورتی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن اسلم بیگ ،متعلقہ یوسی کے چیئرمین و وائس چیئرمین ، یوسی پینل و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دی کے بلدیہ وسطی کے تمام علاقوں صفا ئی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بلند کیا جائے روزانہ کی بنیاد پر گلی محلوں میں جھاڑو بھی دی جائے جبکہ بس اسٹاپ،بازاروں میں علی الصبح صفائی کے کام اجنام دیئے جائے تاکہ آفس جانے والے حضرات اور خریداری کے لئے آنے والے مرد و خواتین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو ریحان ہاشمی نے بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ فراہمی آب اور نکاسی آب کی بوسیدہ اور ناکارہ لائنوں کی تبدیلی اور مرمت کے کا م کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ عوام کو سیوریج کی لائنوں کے رساؤ کی وجہ سے گندے پانی کے تالابوں سے نجات دلائی جاسکے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو پابند کرے کہ وہ سیوریج لائنوں کی مرمت کے اقدام کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ منتخب نمائندے عوام کی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کروائے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو صاف و شفاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ جلد از جلد عوام کو ریلیف حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کی سابقہ خوبصورتی کو بحال کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ تمام بلدیاتی نمائندے عوام سے رابطے میں رہیں اور عوام کی آرا کے مطابق بلدیاتی امور انجام دیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس و گرین بیلٹس پر تزئین آرائش کے کام کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع سے مختلف پارکس سے کچرے کے ڈھیروں کو صفایا کردیا گیا ہے جہاں آج بچے کھیل کود رہے ہیں 





8th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کراچی کے دل کی حیثیت رکھتا ہے دل کے ساتھ ذیادتی مطلب پورے جسم کو ناکارہ بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیو کراچی میں یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نیو کراچی زون سے تعلق رکھنے والے یوسیز چیئرمین و وائس چیئرمین ، میونسپل کمشنر سینٹرل آفاق سعید ،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف و دیگر بھی موجود تھے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بلدیہ وسطی کے ساتھ امتیازی سلوک کو بند کرائے اور اضافی ترقیاتی فنڈ ز جاری کرے تاکہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو بروقت ممکن بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ملنے والے فنڈز سے ملازمین کی تنخواہوں پر تقریباََ 94 فیصد رقم خرچ کی جاتی ہے جبکہ باقی ماندہ رقم اور بلدیہ وسطی کے مختلف ٹیکسز سے حاصل ہونے والی رقم سے ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کی عوام کو سرسبز اور شاداب ماحول کی فراہمی کے لئے پارکس و پلے گراﺅنڈز کی تزئین و آرائش کے کام کے علاوہ مذہبی ایام پر سڑکوں کی استر کاری اور پیوند کاری ،فراہمی آب و نکاسی آب کی لائنوں کی تبدیلی و مرمت بھی کروائی جاتی ہے جو کہ ترقیاتی کاموں کے لئے ناکافی ہے اسکے باوجود عوام کی فلاح بہبود کے کام ترجیح بنیادوں پر انجا م دیئے جارہے ہیں ۔ ریحان ہاشمی نے عوامی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے ہی عوام کی امیدوں کا محور ہیں منتخب نمائندے عوام سے رابطے میں رہیں اور انکے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لیکر کم لاگت کے منصوبے بنائیںریحان ہاشمی نے کہا کہ فنڈز کی کمی ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کر سکتی عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے جسے ہر قیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے



7th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


6th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کےلئے حق پرست قیادت اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی و رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان عبدالوسیم خان کے ہمراہ یوسی ۵۱ سیکٹر 10- نارتھ کراچی میں قائم پارک میں تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی 15 کے وائس چیئرمین عفان سلیم ،ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف ،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر بھی موجود ہیں ۔انہو ںنے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو ان کی دہلیز پر تفریحی اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ضلع وسطی میں قائم پارکس و پلے گراو¿نڈ کی تزین و آرائش کے کام کو جلد از جلدمکمل کرکے عوام کے لئے خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کررہی ہے ۔بعد ازاں انہوں نے نارتھ کراچی میں قائم مختلف پارکس پر مامور عملے کی حاضری چیک کی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محکمہ باغات کے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اور تاخیر سے آنے والے افسران و ملازمین کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔




6th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بلدیاتی اداروں کو اختیار ات کے ساتھ ساتھ کام میں بہتری کے لئے مشینری کے ساتھ اُن کی مینٹینس کے لئے حکمت عملی مرتب کی جاتی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ حکومت اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی ہے جس سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔تاہم بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اختیارات نہ ہونے کے باوجود عوام کی بہتری کےلئے اقدامات کرتی رہتی ہے اور دستیاب وسائل کے ساتھ ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے کہ عوام کے مسائل جلد سے جلد حل کئے جائیں وہ پیپلز چورنگی نارتھ ناظم آباد میں جاری صفائی ستھرائی اور پیپلز چورنگی تا نمک بینک تک نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی حکومت سنبھالنے کے بعد محکموں کے پاس موجود مشینری تقریباً ساٹھ فیصد ناکارہ تھیں جو حق پرست نمائندوں کی کوششوں سے اب آن روڈ ہیں اور بلدیاتی امور کو باخوبی سر انجام دے رہی ہیں ۔بعد ازاں چیئرمین نے ناگن چورنگی ،فائیو اسٹار چورنگی ،سیکٹر 11-A نارتھ کراچی میں جاری صفائی ستھرائی کو کام کے ساتھ ساتھ نارتھ کراچی سیکٹر 10 میں قائم پارک میں ہونے والے تزین و آرائش کے کام کابھی معائنہ کیا اورعملے کی حاضری کو بھی چیک کیا اور محکمہ پارک کی جانب سے کئے جانے والے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔




5th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release