7th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کراچی کے دل کی حیثیت رکھتا ہے دل کے ساتھ ذیادتی مطلب پورے جسم کو ناکارہ بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیو کراچی میں یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر نیو کراچی زون سے تعلق رکھنے والے یوسیز چیئرمین و وائس چیئرمین ، میونسپل کمشنر سینٹرل آفاق سعید ،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف و دیگر بھی موجود تھے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بلدیہ وسطی کے ساتھ امتیازی سلوک کو بند کرائے اور اضافی ترقیاتی فنڈ ز جاری کرے تاکہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو بروقت ممکن بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ملنے والے فنڈز سے ملازمین کی تنخواہوں پر تقریباََ 94 فیصد رقم خرچ کی جاتی ہے جبکہ باقی ماندہ رقم اور بلدیہ وسطی کے مختلف ٹیکسز سے حاصل ہونے والی رقم سے ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کی عوام کو سرسبز اور شاداب ماحول کی فراہمی کے لئے پارکس و پلے گراﺅنڈز کی تزئین و آرائش کے کام کے علاوہ مذہبی ایام پر سڑکوں کی استر کاری اور پیوند کاری ،فراہمی آب و نکاسی آب کی لائنوں کی تبدیلی و مرمت بھی کروائی جاتی ہے جو کہ ترقیاتی کاموں کے لئے ناکافی ہے اسکے باوجود عوام کی فلاح بہبود کے کام ترجیح بنیادوں پر انجا م دیئے جارہے ہیں ۔ ریحان ہاشمی نے عوامی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے ہی عوام کی امیدوں کا محور ہیں منتخب نمائندے عوام سے رابطے میں رہیں اور انکے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لیکر کم لاگت کے منصوبے بنائیںریحان ہاشمی نے کہا کہ فنڈز کی کمی ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کر سکتی عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے جسے ہر قیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے
7th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release