10th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ محنتی اور اپنے کام سے مخلص کارکن بلدیہ وسطی کا قیمتی سرمایہ ہیں ،بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو صحت مند اور آ لودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ،چیئر مین ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے مختلف پارکس جن میں ابو نصر پارک،حق پرست پارک،چلڈرن پارک کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر یوسی پینل،ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف ،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر بھی موجود تھے ۔ واضع رہے کہ ان پارکوں کی حالت خراب تھی اور پارک میں کچرے کے ڈھیر قائم تھے بلدیہ وسطی نے ان پارکس کی نئے سرے سے تزئین و آ رائش کی اور نئے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے اور دیگر تفریح کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا اور اس کے بعد ان پارکس کو عوام کے حوالے کر دیا گیا۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو ان کی دہلیز پر تفریحی اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے ضلع وسطی میں قائم پارکس و پلے گراؤنڈ کی تزین و آرائش کے کام کو جلد از جلدمکمل کرکے عوام کے لئے خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کررہی ہے ۔بعد ازاں انہوں نے محکمہ پارکس کے عملے کے درمیان بہترین کارکردگی سر انجام دینے پر (Cash Award)تقسیم کئے انہوں نے عملے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پارکس اور ان میں فراہم کی جانے والی سہولتوں اورنئے لگائے گئے پودوں کی حفاظت کی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ عوام اُن سے لمبے عرصے تک استفادہ حاصل کر سکیں۔
10th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release