23rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کیا ہوا ہے جس کے تحت گرین بیلٹس، پارکس اور کھیل کے میدانوں کو سر سبز بنانے کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں وہ یوسی پندرہ نیوکراچی زون میں شاہراہِ زاہد کو ماڈل سڑک بنانے کے عمل کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر یوسی 15 کے وائس چیئرمین عفان سلیم ،میونسپل کمشنر آفاق سعید،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ شاہراہ زاہد کو ماڈل سڑک بنایا جارہا ہے جس پر ہزاروں افراد کا گزر رہتا ہے انہوں نے کہا کہ ناگن چورنگی سے انڈہ موڑ تک جانے والی شاہراہ کی گرین بیلٹ پر ہزاروں کی تعداد میں نئے پودے لگائے گئے ہیں جبکہ مزید لگائے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے شاہراہ پر قائم موٹر مکینک کی دکانوں کے سامنے پڑی ہوئی گاڑیوں کی اسکریپ باڈیز کو ہٹادیا گیا جِن کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت میں رکاوٹ پید اہورہی تھی اور پیدل چلنے والوں کوبھی پریشانی کا سامنا تھا۔ انہوں نے دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ اسطرح گاڑیاں نہ کھڑی کی جائیں کہ جو عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہوں۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم گرین بیلٹس اور پارکس کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے محکمہ باغات کا عملہ شب و روز کوشاں ہے جبکہ محکمہ انجینئرنگ سڑکوں کی استرکاری و پیوند کاری کے کام اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو بلدیاتی سہولیات کا سلسلہ متواتر جاری رہیگا ۔





23rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

22nd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں اُن کی خدمات اہم مقام رکھتی ہیں۔ وہ کرسمس کی آمد سے قبل نیو کراچی میں قائم مسیحی برادری کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پرموجود مسیحی برادری کے افراد سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید،سپرنٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان،ایکس ای این بلڈنگ و روڈنیوکراچی نازش رضا، متعلقہ یوسی کے چیئرمین و وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔ ریحان ہاشمی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی آبادیوں میں صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔جبکہ گرجا گھروں کے اطراف اور گرجا گھرو ں کو جانے والے راستوں پر صفائی کے ساتھ رات کے وقت روشنی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، تاکہ مسیحی برادری کو کرسمس کا تہوار منانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بہ نفسِ نفیس بلدیہ وسطی میں قائم مختلف مسیحی آبادیوں کادورہ کیا، گلیوں اور سڑکوں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور گرجا گھروں کے منتطمیں سے ملاقات کرکے انکے مسائل دریافت کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کو بلاتفریقِ مذہب و مِلّت بلدیاتی سہولیات اور خدمات مہیا کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ کراچی میں اچانک سردی کی لہر بڑھ جانے کے باوجود بلدیہ وسطی کا عملہ اپنی خدمات تندہی کے ساتھ شب و روز انجام دے رہاہے ۔کرسمس کی آمد پر تمام گرجاگھروں کے اطراف اور ان کی جانب آنے والے راستوں پر خصوصی صفائی کے ساتھ ساتھ رات کے وقت روشنی کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی صفائی اور درستگی کا کام قبل از کرسمس مکمل کرلیا جائے گا۔ 







22nd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

21st Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ تقریری مقابلے طلبا و طالبات میں اعتماد پیداکرتے ہیں۔ ہم نصابی سرگرمیاں نئی نسل میں خود اعتمادی پیداکرنے کے ساتھ ساتھ انکی مخفی صلاحیتوں کے اُجاگر کرنے میں اہم کردا ر اداکرتی ہیں۔ وہ مقامی این جی اوز ’’جناح کے سپاہی ‘‘ اور ’’ پاکستان اکیڈمک کنسورشیم‘‘ کے اشتراک سے منعقدہ کُل پاکستان مقابلۂ تقریر کے کامیاب طلبا و طالبات میں انعامات و اسناد تقسیم کرنے کے لئے منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ مذکورہ تقریری مقابلے کا موضوع 
" "Speak for Prophet Muhammad (S.A.W.A.W.) تھا ۔ جس میں پورے پاکستان سے طلبا و طالبات نے شرکت کی اور اپنی پیارے نبی ﷺ کی شخصیت اور کردار پر روشنی ڈال کر رحمت اللعالمینﷺ سے اپنی محبت کا بھر پور اظہار کیا۔تقریب میں پریس کلب کراچی اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران ، حامد الرحمن ، شعیب احمد ،کفیل فیضان، ساجد صغیر، منیر عقیل انصاری ، ایس ایم اشرف، مطلوب بیگ ، وقار بھٹی، ذیشان ، نعمت خان، اور راشد نقی کے علاہ طلبا و طالبات کے والدین اور میزبان این جی اوز کے عہدیداران بھی شریک تھے۔ تقریب کی اختتام پر چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے تقریر ی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں شیلڈ، انعامات اور اسناد تقسیم کئے۔ 




21st Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

20th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) کراچی پریس کلب کے عہداران اور کراچی یونین آف جرنلٹس کے عہداران نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے دفتر کا خیر سگالی دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے ضلع وسطی میں جاری مختلف عوام کی فلاح بہبود کے لئے جاری منصوبوں پر گفتگو اور آئندہ کے منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا ۔وفد میں سیکریٹری کراچی پریس کلب حامد الرحمن، جوائنٹ سیکریٹری کراچی پریس کلب نعمت خان،اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری PFUJ شعیب احمد ،کفیل فیضان نائب صدر KUJ ،ساجد صغیر نائب صدر KUJ ،منیر عقیل انصاری جوائنٹ سیکریٹری KUJ، انفارمیشن سیکریٹری ایس ایم اشرف،سینئر صحافی مطلوب بیگ،وقار بھٹی ،ذیشان ،راشدنقی موجود تھے اس موقع پر ریحان ہاشمی نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع وسطی میں وسائل کی کمی کے باوجود صفائی ستھرائی،کچرا اٹھانے ، پارکس پلے گراؤنڈز اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تسلسل سے جاری ہے جبکہ ماہ جولائی ۲۰۱۷ء ؁ کو شروع کی جانے والی شجرکاری مہم میں ایک لاکھ پودے لگانے کا حدف اس سال کے اختتام تک حاصل کرلیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں شب و روز کوشاں رہتے ہیں مگر پھر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ ایک تھینک لیس جاب ہے انہوں نے مزید بتایا کہ بحریہ ٹاؤن کے روح رواں ملک ریاض حسین کے محدود مدت کے تعاون اور انکی جانب سے فراہم کی جانے والی مشینری استعمال کرکے ضلع وسطی میں گزشتہ کئی برسوں کا جمع شدہ ہزاروں ٹن کچرا ضلع وسطی سے ڈمپنگ پوائنٹ منتقل کرنے میں کافی مدد ملی انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کے بعد ضلع وسطی میں کچرا اٹھانے اور صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل سے جاری ہے جبکہ دوسری جانب ضلع میں گرین لائن بس پروجیکٹ کی وجہ سے بڑی تعداد میں گرین بیلٹس اجڑ گئی تھیں جنھیں دوبارہ پودے لگا کرہرا بھرا کیا جارہا ہے جبکہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس ،پلے گراؤنڈز اورگرین بیلٹس پر تزئین آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے شجرکاری کے حوالے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے صحافیوں کو بتایا کہ ماہ جولائی میں ایک لاکھ پودے لگانے کا حدف لیکر شروع کی جانے والی شجرکاری مہم سال کے اختتام تک اپنا حدف حاصل کرلے گی اس سلسلے میں پودے لگائے اپنے پیاروں کے نام کے سلوگن میں عوام کو خصوصی طور پر شجرکاری کی طرف مائل کیا اور اس وقت ضلع وسطی میں ہزاروں کی تعداد میں پودے کسی نہ کسی کے پیارے کے نام سے منسوب ہے اس موقع پر سیکریٹری کراچی پریس کلب حامد الرحمن نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے ضلع وسطی کو صاف ستھراء اور سرسبز بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر کراچی میں صرف پانچ لاکھ پودے لگادیئے جائیں تو یہ کراچی کے لئے بڑا کام ہوگا حامد الرحمن نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ کراچی پریس کلب کی میڈیکل کمیٹی کے چیئرمین وقار بھٹی اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع وسطی میں عوام کو دی جانے والی بلدیاتی سہولتوں کے حوالے سے بنفس نفیس جائزہ لیں گے اور پریس اور الیکٹرانک میڈیا پر بلدیہ وسطی کی کارکردگی کو منصفانہ اجاگر کریں گے آخر میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کراچی پریس کلب،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس اورکراچی یونین آف جرنلٹس کے عہداران کی آمد کا شکریہ ادا کیا ۔





کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست قیادت بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لئے کوشاں ہے،پرامن اور مضبوط معاشرے کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام مذاہب کو اپنے مذہبی ایام منانے کی مکمل آزاد ی ہو۔چیئرمین بلدیہ وسطی کی ہدایت پر میونسپل کمشنر آفاق سعید نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر کے ہمراہ سینٹ جوزف کیتھولک چرچ کا دورہ کیا اور چرچ کے منتظمین سے ملاقات کی ،اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ضلع وسطی میں موجود تمام چرچز اور کرسمس کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کی جگہوں کے اطراف میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنارہی ہے اس ضمن میں چرچز کے اطراف صفائی ستھرائی ،روڈ کارپیٹنگ ،اور روشنی کے بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر تمام تر بلدیاتی سہولیات مہیا کریں تاکہ کرسمس کی خوشی کے موقع پر مسیحی برادری کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ،بعد ازاں انہوں نے چرچ منتظمین کے ہمراہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔






کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد زون کا دورہ ، فیڈرل بی ایریا حسین آباد ،کریم آباد پر قائم گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اوربرساتی نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ حیدری نارتھ ناظم آبادمیں قائم برساتی نالے کی صفائی کے کام کا بنفس نفیس معا ئنہ کیا ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید ،غوث محی الدین و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین نے بی اینڈ آر کے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ نالے کی صفا ئی کے کام کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے برساتی نالوں کو کچرا کنڈیوں میں تبدیل کر دیا گیا تھا جنکی صفائی ایک مشکل کام نظر آرہا تھا مگر بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے مالی وسائل کی کمی کے باوجود ضلع وسطی میں قائم برساتی نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی اور برساتی نالوں کی صفا ئی کے کام کو تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں کئی مقامات پر سیوریج سسٹم کی خرابی کے باعث برساتی نالوں کو سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی ہے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے میں ناکام نظر آتا ہے مگر ضلعی حکومت اپنی عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ وسطی کے فنڈ سے کئی مقامات پر واٹر اور سیوریج لائنوں کی تنصیب کا کام سرانجام دے چکی ہے اور کئی مقامات پر یہ کام جاری ہے ۔واضح رہے کہ برساتی نالوں کی صفائی کے لئے ایک بڑا بجٹ درکار ہے وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی نے اپنے دائرہء کار میں رہتے ہوئے روز اوّل سے ہی برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کر دیا تھا جسکا تسلسل آج تک جاری ہے بلدیہ وسطی کے محکمہ بلڈنگ اینڈ روڈ کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی صفائی کے دوران نکالے جانے والے کچرے کو فوری لینڈ فل سائیڈ منتقل کریں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اس سلسلے میں عوام کے تعاون کے ساتھ ساتھ دوکاندار حضرات سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ برساتی نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں۔





20th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ضلع وسطی کے شہریوں کو صاف ستھراء اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ،وہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں، نیو کراچی ،نالہ اسٹاپ، یوپی موڑ ،گلبرگ زون کریم آباد چورنگی ،واٹر پمپ چورنگی ،نارتھ ناظم آباد زون ،ناگن چورنگی ،سخی حسن چورنگی ،لیاقت آباد ڈاکخانہ ،لیاقت آباد 10 نمبر میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔ اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمینزاور میونسپل کمشنر آفاق سعید بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ مرکزی شاہراہوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کے ساتھ عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔بعد ازاں انہوں نے نارتھ ناظم آباد بلاک N میں نکاسی آب کے کام کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے کام کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ عوام بلدیہ وسطی کی انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے گھروں کا کچرابلدیہ وسطی کی مقرر ہ کردہ جگہوں پر ڈالیں اور صاف ستھرے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں ہمارا ساتھ دیں ۔ 





19th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release