23rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

23rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کیا ہوا ہے جس کے تحت گرین بیلٹس، پارکس اور کھیل کے میدانوں کو سر سبز بنانے کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں وہ یوسی پندرہ نیوکراچی زون میں شاہراہِ زاہد کو ماڈل سڑک بنانے کے عمل کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر یوسی 15 کے وائس چیئرمین عفان سلیم ،میونسپل کمشنر آفاق سعید،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ شاہراہ زاہد کو ماڈل سڑک بنایا جارہا ہے جس پر ہزاروں افراد کا گزر رہتا ہے انہوں نے کہا کہ ناگن چورنگی سے انڈہ موڑ تک جانے والی شاہراہ کی گرین بیلٹ پر ہزاروں کی تعداد میں نئے پودے لگائے گئے ہیں جبکہ مزید لگائے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے شاہراہ پر قائم موٹر مکینک کی دکانوں کے سامنے پڑی ہوئی گاڑیوں کی اسکریپ باڈیز کو ہٹادیا گیا جِن کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت میں رکاوٹ پید اہورہی تھی اور پیدل چلنے والوں کوبھی پریشانی کا سامنا تھا۔ انہوں نے دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ اسطرح گاڑیاں نہ کھڑی کی جائیں کہ جو عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہوں۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم گرین بیلٹس اور پارکس کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے محکمہ باغات کا عملہ شب و روز کوشاں ہے جبکہ محکمہ انجینئرنگ سڑکوں کی استرکاری و پیوند کاری کے کام اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو بلدیاتی سہولیات کا سلسلہ متواتر جاری رہیگا ۔





23rd Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release