کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطیریحان ہاشمی کا فیڈرل بی ایریا نرسری کا دورہ ۔ گُل داؤدی کی نمائش کیلئے تیار کئے جانے والے پودوں کا معائنہ ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ حق پرست ننتخب بلدیاتی قیادت ضلع وسطی کی رونقیں بحال کرنے اور عوام کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ سطی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فیملی پارک فیڈرل بی ایریا میں گل داودی کی نمائش کا اہتمام کر رہی ہے ا س سلسلے میں محکمہ باغات کی جانب سے بلدیہ وسطی کی نرسریوں میں گُل داؤدی کی تیاری بھر پور طریقے سے جاری ہے اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف اور نرسری میں موجود محکمہ پارکس کے ملازمین کی محنت کو سراہاتے ہوئے کہا کہ عوام میں خوشیاں اور تفریحی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے محکمہ پارکس جو کاوشیں کر رہا ہے وہ قابل تحسین ہے انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری مہم ،گرین بیلٹس کی تزئین و آ رائش اورضلع وسطی کی چورنگیوں کی بیوٹیفیکیشن میں محکمہ باغات ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔دوسرے محکمہ جات کو ان کی تقلید کرتے ہوئے اپنا کام خلوص اور ایمانداری سے کریں تاکہ ضلع وسطی کے عوام کو ہر ممکنہ بلدیاتی سہولت کی فراہمی ممکن ہو ۔
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپورکام کر رہے ہیں،وہ یونین کمیٹی 28 میں پلے گراؤنڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے سندھ گورنمنٹ کی عدم توجہی کی وجہ سے کراچی کے شہری مسائل میں مسلسل اضافہ ہو ا بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ضلع میں موجوداُن تمام پلے گراؤنڈز اور پارکس کی بحالی کی کوشش کررہی ہے جو پچھلے دور میں خستہ حالی کا شکار ہوگئے تھے اور ان میں کچرے کے ڈھیر اور تجاوزات قائم کردیئے گئے تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں سے کچرے کے ڈھیروں کا صفایا کیا جاچکا ہے جبکہ پارکس اور میدانوں میں خود ساختہ کچرا کنڈیوں کو ختم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس و پلے گراؤنڈز کی صفائی کے بعد تزئین و آرائش کا کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد زریعہ ہیں ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں سیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ضلع وسطی کا شمار کراچی کے بہترین اضلاع میں کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے واٹراور سیوریج لائنوں کی مرمت بلدیہ وسطی اپنے فنڈز سے کرارہی ہے ۔
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کاگلبرگ زون کے مختلف پارکس و پلے گراؤنڈ کا دورہ ۔ آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پارکوں کو بھی آباد کرنا ہوگا ان خیالات اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کوہِ نور کرکٹ گراؤنڈ اور لیڈیز پارکس کی تزین و آرائش کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد علی و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ آلودگی سے پاک ماحول کا آسان اور بہترین ذریعہ درخت لگانا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہر شخص اپنے حصہ کا صرف ایک درخت لگائے تو اس شہر میں درخت لگانے کی جگہ نہیں رہے گی انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اہلیان ضلع وسطی کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے پارکوں کی تزئین و آرائش کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دے رہی ہے تاکہ عوا م کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ماحول مہیا آسکے اس موقع پر انہوں نے محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس کو عوام کی تفریح کا مرکز بنایا جائے ضلع وسطی کے پارکس کو بہترین طریقے سے سنورا جائے تاکہ لوگ شہر سے دور جانے کے بجائے انہی پارکوں کا رخ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس و پلے گراؤنڈز کی صفائی کے بعد تزئین و آرائش کا کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ضلع وسطی میں پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اسی سلسلے کی کڑی ہے انہوں عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے میں بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں ۔
کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ آرٹیکل 140-A کے تحت ہمیں فنڈز اور اختیارات نہیں دیئے گئے ۔سندھ حکومت نے ہمارے جائز فنڈز روک کر اہل کراچی کے ساتھ زیاتی کی ہے لیکن حق پرست منتخب بلدیاتی قیادت عوام کی خدمت کرنے کے جذبے کے ساتھ میدان عمل میں ہے ۔اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ہم ضلع وسطی کے مکینوں کو ہر ممکنہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کامیاب ہونگے ۔کیونکہ ضلع وسطی کے عوام کا تعاون ہمارے ساتھ ہے ۔وہ غریب آباد میں باؤزر کے زریعے گرین بیلٹ پر درختوں اور پھولوں کے پودوں میں پانی کی فراہمی کے کام کا معائنہ کررہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کیا ہوا ہے جس کے تحت منتخب گرین بیلٹس، پارکس اور کھیل کے میدانوں کو سر سبز بنانے کا بیڑا اٹھایاہے۔ بلدیہ وسطی کے حدود میں 246 سے زائد پارکوں اور تقریبا 76 سے زائد کھیل کے میدانوں کو سر سبز رکھنے کے لئے بلدیہ وسطی نے اپنا سیورئج ٹر یٹمنٹ پلانٹ نارتھ ناظم آباد زون کے فتح پارک میں نصب کیا ہے جہاں سے ضلع وسطی میں قائم پارکس،گرین بیلٹس کو روزانہ کی بنیاد پر پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے محکمہ الیکٹریک کے عملے کو ہدایت دی کہ غریب آباد سے حسین آباد جانے والی شاہراہ پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے ۔ چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اہلیان ضلع وسطی کودعوت عام دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی کے تمام پارکس، کھیل کے میدان اور گرین بیلٹوں کی نگرانی بحیثیت محب وطن شہری خود بھی کریں۔
کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے مکینوں کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی ہے لیکن واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی واٹر اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ سے سر انجام دے رہی ہے ۔وہ یونین کمیٹی ۵۱ گلبہار میں بلدیہ وسطی کی جانب سے سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین نے کہا کہ ضلع وسطی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ضلع وسطی کے مکین صحت مند اور خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں ۔بلدیہ وسطی کی انتظامیہ شجر کاری مہم کے زریعے ضلع وسطی کو سرسبز بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پانی وسیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں اور علاقے گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہم سے امید رکھتے ہیں کہ ہم انکے مسائل حل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے اُن کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔
کراچی ( ) میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید نے کہا ہماری ذمہ داری ہے کہ آنیوالی نسل کو خوشگوار اور صحت مندماحول فراہم کریں ۔ صاف سُتھرے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کی مہم میں بچوں کو شامل کرنا خوش آئند بات ہے اس کے ذریعے ہم بچوں کو مستقبل میںآلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ، وہ جنریشن اسکول کی جانب سے Own Your Neighbourhood مہم کے تحت احباب گراؤنڈ بلاک D، میں منعقدہ تقریب میں شریک تھے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئر مین سینی ٹیشن کمیٹی ارشد شاہ ،چیئر مین ایجوکیشن کمیٹی تابش جیلانی ،یوسی 18کے وائس چیئر مین تیمور اور بلدیہ وسطی کے افسران اکبر حسین،غوث محی الدین اور ناصر خان بھی موجو د تھے ۔آفاق سعیدنے کہا کہ چیئر مین بلدیہ وسطی کی ہدایت پربلدیہ کے اسکولوں میں WWFکے تعاون سے اسکول کے بچوں کو ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے انہوں نے مزید کہاکہ ماحولیاتی آلودگی بین الاقوامی مسئلہ ہے اور پوری دنیااس مسئلے کے حل کے لئے کوشش کررہی ہے ہماری کوشش ہے کہ بچوں اور نوجوان نسل کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کریں تاکہ وہ مستقبل میں ایک صاف ستھراء معاشرہ تشکیل دے سکیں، اس موقع پر جنریشن اسکول کے بچوں نے احباب گراؤنڈ میں بلدیہ وسطی کے عملے کے ساتھ مل کر گراؤنڈ کی صفائی کے کام میں حصہ لیا اس گراؤنڈ میں عرصہ دراز سے کچرے کے ڈھیر قائم تھے جس کو بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور بچوں نے مل کر صاف کر کے بچوں کے کھیل کود کے قابل کر دیااس موقع پر اہل علاقہ نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیاکہ ان کی قیادت میں بلدیہ وسطی کی ٹیم بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کام کر رہی ہے ۔