4th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپورکام کر رہے ہیں،وہ یونین کمیٹی 28 میں پلے گراؤنڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے سندھ گورنمنٹ کی عدم توجہی کی وجہ سے کراچی کے شہری مسائل میں مسلسل اضافہ ہو ا بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ضلع میں موجوداُن تمام پلے گراؤنڈز اور پارکس کی بحالی کی کوشش کررہی ہے جو پچھلے دور میں خستہ حالی کا شکار ہوگئے تھے اور ان میں کچرے کے ڈھیر اور تجاوزات قائم کردیئے گئے تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں سے کچرے کے ڈھیروں کا صفایا کیا جاچکا ہے جبکہ پارکس اور میدانوں میں خود ساختہ کچرا کنڈیوں کو ختم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس و پلے گراؤنڈز کی صفائی کے بعد تزئین و آرائش کا کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے ہی عوامی مسائل کے حل کا واحد زریعہ ہیں ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں سیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ضلع وسطی کا شمار کراچی کے بہترین اضلاع میں کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے واٹراور سیوریج لائنوں کی مرمت بلدیہ وسطی اپنے فنڈز سے کرارہی ہے ۔





4th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release