22nd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کے طلباء و طالبات کسی طور بھی پرائیویٹ اسکولز کے طلباء سے کم نہیں، بلدیاتی اسکولز کے طلباء کا تعلیمی و سائنسی نمائش میں کم وسائل کے باوجود اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر مختلف شبعہ جات میں 25 میڈل حاصل کرنا بلدیہ وسطی کے اسکولز کے طلباء کا بڑا کارنامہ ہے ۔ و ہ ایکسپو سینٹر میں پاکستان اکیڈمک کنشورم کی جانب سے منعقدہ تعلیم نمائش میں بلدیہ وسطی کے اسکولز کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالزکا معائنہ کررہے تھے۔ ا س موقع پرچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے پروجیکٹ بنانے والے طلباء و طالبات ، چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی ایجوکیشن تابش جیلانی ،ڈائریکٹر ایجوکشن اور اساتذہ کو میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔نمائش میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین تابش جیلانی ،چیئرپرسن انفارمیشن صوبیہ اکرم ،ڈائریکٹر ایجوکیشن شمس العارفین ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فیض احمد اوردیگربلدیاتی افسران بھی موجو د تھے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے اسکولز کے طلبا و طالبات کواپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کیلئے ممکنہ مواقع فراہم کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان اکیڈمک کنشورم تعلیمی اور سائنسی نمائش کا انعقاد کر کے کراچی کے طلباء کو اپنا ٹیلنٹ اجاگر کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جو قابل تحسین عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے طلباء وطالبات کل کے سائنسدان، انجینئر اور معمار پاکستان بننے گے انہوں نے کہا کہ کراچی کے طلباء و طالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ طلبا و طالبات کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بھی تربیت کابھی انتظام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں یہ بچے پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا کردار بھر پور ادا کرسکیں۔ انہوں نے طلباء کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور طلباء کی محنت و لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان اسٹال پر اسکول کے طالب علموں نے حقیقت کا رنگ بھرا ہے ،واضع رہے کہ ایکسپو سینٹر میں منعقدہ دو روزہ تعلیمی نمائش میں کراچی کے نمایا ں اسکولز نے حصہ لیا اور اسکول کے بچوں نے مختلف نوعیت کے اسٹالز لگائے ۔ جن میں سائنسی ،ثقافتی ،تاریخ پاکستان کے حوالے سے اسٹالز قابل ذکر ہیں۔ بلدیہ وسطی کے اسکولز کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز عوام کی توجہ کا خاص مرکز بنے رہے ان اسٹالز پر پاکستان کی صوبائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ویسٹیج کو ریسائکل کرکے کارآمد اشیاء بنانے کے طریقے کو عوام نے بہت پسند کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی کو اس موقع پر سندھ کی ثقافتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کا بہتر تعلیم کی طرف رجحان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے اور ملک پاکستان میں خوشحالی لائیں گے ۔



22nd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) ضلع وسطی میں داخل ہونے والے ہر شہری کا استقبال پھولوں کے ساتھ کیا جائے ،اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کی جانب سے صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کے داخلی و خارجی راستوں گرین بیلٹس،چورنگیوں پر بیو ٹی فیکیشن کا کام جلد ز جلد مکمل کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے محکمہ باغا ت کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئر مین وچیئر پرسن ،ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ،ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس شریف خان و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کے ضلع وسطی کو سرسبز اور پھولوں سے آ راستہ کیا جائے ۔اس موقع پرڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف نے محکمہ پارکس کی جانب سے کئے جانے والے کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی پاکستان کی وہ واحد بلدیہ ہے جس نے پہلی مرتبہ Dahaliaفلاور شو کا انعقا د کیا اور بلدیہ وسطی کی جانب سے سالانہ گل داؤدی کی چار نمائشوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں رکھے جانے والے پودے بلدیہ وسطی کی اپنی نرسریوں میں ہی تیار کئے جاتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا محکمہ پارکس ضلع وسطی میں موجود تقریبا 26,27کلو میٹر گرین بیلٹس پر کام کر رہا ہے جن گرین بیلٹس پر پہلے کچرا کوڑا کرکٹ کا ڈھیر موجود تھا محکمہ پارکس کے عملے نے وہاں صفائی کر کے پودے لگا دیئے ہیں واضع رہے کہ بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس میں داخل ہوتے ہی ایک خوشگوار احساس ہوتا ہے جہاں محکمہ باغات کی جانب سے آفس کے گارڈن کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا ہے ۔ چیئر مین بلدیہ وسطی نے میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر پورکس ندیم حنیف کی خدمات کو سراہا ۔ 



21st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام نے مشکل ترین حالات میں ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ہمارے حوصلے اور عزم کو تقویت دی ہے ۔ہم اپنی ذمہ داریوں سے باخوبی واقف ہیں اور عوام سے کئے گئے ہر وعدے کو پورا کرتے ہوئے ضلع وسطی کو صاف ستھراء اور ماڈل ضلع بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔وہ نارتھ ناظم آباد میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین و دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ انہو ں نے کہا کہ ضلع وسطی میں ترقیاتی کاموں کا نہ رکنے والے سلسلے کا آغاز نارتھ ناظم آباد میں شاہرا ہ عبدالقادر جیلانی کی تعمیر نو و تزئین و آرائش سے کیا گیا جس کے بعد ضلع وسطی کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، چیئرمین بلدیہ وسطی نے مزید کہا کہ عوام اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ سندھ حکومت ضلع وسطی کی آبادی کے حساب سے جائز فنڈ فراہم نہیں کر رہی ہے بلدیہ وسطی نے اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے ترقی کا سفر جاری رکھا ہوا ہے واضع رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے نارتھ ناظم آباد میں شاہرا ہ عبدالقادر جیلانی ،نارتھ کراچی میں شاہراہ زاہد ،نیو کراچی میں مسجد بلال سے دعا چوک تک جانے والی سڑک کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام مکمل کرکے عوام کے حوالے کردیا گیا ہے ان سڑکوں کو ماڈل سڑک قرار دے کر استر کاری ،گرین بیلٹس کی تزین و آرائش ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی و دیگر ضروری کام سر انجام دیئے گئے ہیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور اُن کی ٹیم ضلع وسطی کے مختلف پارکس ،پلے گراؤنڈ ،شاہراہوں کی ازسر نو تعمیر و درستگی کیلئے میدان عمل میں ہے ۔



20th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ اہلیان ضلع وسطی کو صاف و شفاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ماڈل سڑک اور پھول پودوں سے معزئین گرین بیلٹوں کے خوشگوار حیرتوں کے تحفے جسکا طویل سلسلہ جاری ہوچکا ہے جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں یونین کمیٹی نمبر۸ کے وائس چیئرمین اویس عالم کے ہمراہ یوسی نمبر۸ سیکٹر فائیو ایم اور سیکٹر فائیو ایل کی درمیانی سڑک کو ماڈل بنانے کے حوالے کئے جانے والے ترقیاتی کام کا معائنہ کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر ۱۰کے چیئرمین محمد عابد،وائس چیئرمین کاشف جمال ،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات نیو کراچی آفتاب احمد ،ایکسین نیو کراچی نازش رضا ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے اپنی عوام کی خدمت کے لئے وسائل کے محتاج نہیں ہے ہم قطرہ قطرہ کرکے دریا بنا رہے ہیں اور ضلع وسطی کی عوام کو ہر ہفتے یہ خوشگوار حیرتوں کے تحفے دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم وسائل سے زیادہ عوام کا تعاون چاہتے ہیں عوام کے تعاون کے بغیر ماحول کو صاف و شاف بنانا ناممکن ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حق پرست عوامی نمائندوں کے ساتھ آپ کا بھرپور تعاون ضلع وسطی کو صاف و شفاف ضلع بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 8 کے وائس چیئرمین نے اویس عالم اپنی اور اہلیان یوسی ۸ کی جانب سے نے یوسی 8 میں ماڈل (لنک روڈ) سڑک کی تعمیر کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان یونین کمیٹی ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ لنگڑے لولے بلدیاتی نظام میں دیگر مسائل کے ساتھ و رثہ میں ملنے والی ضلع وسطی کی بیشتر شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہونے کے ساتھ ساتھ اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی جہاں نہ اسٹریٹ لائٹ پول تھے ناہی روشنی کا مناسب بندوبست اور نہ ہی ٹریفک کا فلو تھا ہر رات ڈکیتی کی وار داتیں عام تھی تجاوزات کی بھرمارجس کی آڑ میں ٹنوں کچرے کا ڈھیر تھا گرین بیلٹ کچرے کا ڈھیر بنی ہوئی تھی اب ان شاہراوں کو بہتر کیا جارہا ہے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت سند ھ کی بے اعتنائی اور فنڈز کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے نامساعد حالات ہمارے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرتی ہے تاکہ محدود زرائع سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ بلدہ وسطی کی ہر یوسی میں ماڈل سڑک تعمیر کی جائیگی۔





19th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات بہم پہنچارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں یونین کمیٹی نمبر ۱۵ سیکٹر 7-D نارتھ کراچی میں صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ یوسی کے وائس چیئرمین عفان سلیم ،ڈپٹی ڈائریکٹر مکینکل نیو کراچی تاج محمد پٹھان ،ایکسین بلڈنگ و روڈ نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوامی فلاح بہبود کاموں کو ترجیحی بنیادو پر انجام دئیے جائیں ریحان ہاشمی نے اس موقع پر موجود علاقے کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع وسطی کو بہترین ضلع بنانے میں اپنے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں بیشتر پارکس و پلے گراؤنڈز کو تزئین و اآرائش کے بعد عوام کو انکی دہلیز پر تفریح اور نوجوانوں کو کھیل کود کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی سے لاکھوں ٹن کچرا ٹھکانے لگایا گیا ہے جبکہ ضلع وسطی روشنی کے بہتر انتظام کے لئے مین شاہراہوں اور لنک روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو بھی ممکن بنادیا گیا ہے جبکہ ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کو بھی درست کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں اور علاقے گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہم سے امید رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ ناکارہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے کراچی کی اہم شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں تاہم بلدیہ وسطی اپنی مدد آپ کے تحت اپنی عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے کئی مقامات پر سیوریج لائنوں کی بحالی کے کام بھی انجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ جو کام واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو کرنا چاہیئے وہ کام بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے انجام دے رہی ہے ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے اُن کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔



18th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release