20th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام نے مشکل ترین حالات میں ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ہمارے حوصلے اور عزم کو تقویت دی ہے ۔ہم اپنی ذمہ داریوں سے باخوبی واقف ہیں اور عوام سے کئے گئے ہر وعدے کو پورا کرتے ہوئے ضلع وسطی کو صاف ستھراء اور ماڈل ضلع بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔وہ نارتھ ناظم آباد میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین و دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ انہو ں نے کہا کہ ضلع وسطی میں ترقیاتی کاموں کا نہ رکنے والے سلسلے کا آغاز نارتھ ناظم آباد میں شاہرا ہ عبدالقادر جیلانی کی تعمیر نو و تزئین و آرائش سے کیا گیا جس کے بعد ضلع وسطی کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، چیئرمین بلدیہ وسطی نے مزید کہا کہ عوام اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ سندھ حکومت ضلع وسطی کی آبادی کے حساب سے جائز فنڈ فراہم نہیں کر رہی ہے بلدیہ وسطی نے اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے ترقی کا سفر جاری رکھا ہوا ہے واضع رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے نارتھ ناظم آباد میں شاہرا ہ عبدالقادر جیلانی ،نارتھ کراچی میں شاہراہ زاہد ،نیو کراچی میں مسجد بلال سے دعا چوک تک جانے والی سڑک کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام مکمل کرکے عوام کے حوالے کردیا گیا ہے ان سڑکوں کو ماڈل سڑک قرار دے کر استر کاری ،گرین بیلٹس کی تزین و آرائش ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی و دیگر ضروری کام سر انجام دیئے گئے ہیں۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور اُن کی ٹیم ضلع وسطی کے مختلف پارکس ،پلے گراؤنڈ ،شاہراہوں کی ازسر نو تعمیر و درستگی کیلئے میدان عمل میں ہے ۔



20th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release