18th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات بہم پہنچارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں یونین کمیٹی نمبر ۱۵ سیکٹر 7-D نارتھ کراچی میں صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ یوسی کے وائس چیئرمین عفان سلیم ،ڈپٹی ڈائریکٹر مکینکل نیو کراچی تاج محمد پٹھان ،ایکسین بلڈنگ و روڈ نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوامی فلاح بہبود کاموں کو ترجیحی بنیادو پر انجام دئیے جائیں ریحان ہاشمی نے اس موقع پر موجود علاقے کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع وسطی کو بہترین ضلع بنانے میں اپنے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں بیشتر پارکس و پلے گراؤنڈز کو تزئین و اآرائش کے بعد عوام کو انکی دہلیز پر تفریح اور نوجوانوں کو کھیل کود کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی سے لاکھوں ٹن کچرا ٹھکانے لگایا گیا ہے جبکہ ضلع وسطی روشنی کے بہتر انتظام کے لئے مین شاہراہوں اور لنک روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو بھی ممکن بنادیا گیا ہے جبکہ ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کو بھی درست کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں اور علاقے گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہم سے امید رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ ناکارہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے کراچی کی اہم شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں تاہم بلدیہ وسطی اپنی مدد آپ کے تحت اپنی عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے کئی مقامات پر سیوریج لائنوں کی بحالی کے کام بھی انجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ جو کام واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو کرنا چاہیئے وہ کام بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے انجام دے رہی ہے ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے اُن کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔



18th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release