25th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

25th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے مکینوں کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی ہے لیکن واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی واٹر اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ سے سر انجام دے رہی ہے ۔وہ نیو کراچی زون میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پریوسی چیئرمینز،وائس چیئر مینز و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین نے کہا کہ ضلع وسطی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ضلع وسطی کے مکین صحت مند اور خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں ۔بلدیہ وسطی کی انتظامیہ شجر کاری مہم کے زریعے ضلع وسطی کو سرسبز بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پانی وسیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں اور علاقے گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں واضع رہے کہ بلدیہ وسطی نے اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع وسطی کے مختلف علاقوں جن میں گلبہار ،لیاقت آباد نیو کراچی میںبوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا کام کروایا اور عوام کے برسوں پرانے مسائل کو حل کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہم سے امید رکھتے ہیں کہ ہم انکے مسائل حل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے اُن کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔



25th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


 کراچی ( )ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئرکنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی اور اختیارات نہ ہوتے ہوئے بھی کراچی کی عوام کو بلا تعطل بلدیاتی سہولیات مہیاءکرنے پر میئر کراچی وسیم اختر،بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع وسطی لیاقت آباد میں شاہراہ غریب آباد کا تزئین و آرائش ،اسٹریٹس لائٹس کی تنصیب کے بعد شاہراہ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان فرقان طیب ، چیئرمین بلدہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی ڈسٹرکٹ انچارج سینٹرل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ارشد شاہ متعلقہ یوسی چیئرمین ،و وائس چیئرمین ،میونسپل کمشنر آفاق سعید بلدیاتی افسران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی کنور نوید جمیل نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت عوام کو وسائل کی کمی کے باوجود ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے میں شب و روز کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کا 60 فیصد اور سندھ کا تقربا 90 فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے جس سے صوبہ سندھ اور وفاق کے زیر انتظام ادارے چلتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کے وسائل سے اسلام آباد کے پیڑوں کو تو پانی ملتا ہے مگر کراچی کے عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میئسرنہیں ہے انہوں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اتحاد کو تقسیم کرنے کی سازش ہورہی ہے جو کسی طور کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہوکر ہی اپنے تمام مسائل کو حل کرسکتے ہیں اور کراچی کو دنیا کے ترقیاتی شہروں میں شمار کرواسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمومت کراچی کے وسائل پر قابض ہے یہی وجہ ہے ہمارے بلدیاتی ادارے عوام کی وہ خدمت نہیں کر پارہے جوحق پرست قیادت ماضی میں کرتی رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل محدود ہیں لیکن جذبے لامحدود ہیںکنور نوید نے کہا کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود حق پرست نمائندے عوام کی خدمت کرتے رہے گے انہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت کا مسمم ارادہ ہے کہ اپنے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تن من اور دھن کی بازی لگا دیں گے انہوں نے کہا کہ اتحاد میں بڑی طاقت ہے ماضی میں اتحاد ہی کی وجہ سے حکمرانوں نے کراچی کو وسائل فراہم کئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی والوں کو حقوق کے حصول کے لئے متحد ہونا پڑے گا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ غریب آباد کے عوام کو پینے کے پانی میں گٹر کے پانی کے ملنے کا مسئلہ ، لیکج سیوریج لائنیں، سڑکوں کی ٹو ٹ پھوٹ جیسے مسائل کا شکار ہیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست قیادت وسائل کی کمی کے باوجود اپنی عوام کو سہولیات مہیاءکرنے میں کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے مرحلہ وار ہر یوسی میں منتخب شاہراﺅں درستگی اور تزئین و آرائش کے بعد ماڈل شاہراہ میں تبدیل کر رہے ہیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی جو ریونیو وفاق اور سندھ کو دیتا ہے اسکا10 فیصد بھی کراچی کو نہیں ملتا اسکے باوجود عوام کی خدمت کرتے رہے گے انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندرغریب آباد کے عوام کے مسائل کو حل کرئینگے غریب آباد کے مکینوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے علاقے کو اون کریں کیونکہ اب ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہمیں خود ہی اپنے مسائل حل کرنا ہو نگے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ متحد نہ ہونے کی وجہ سے حال ہی میں ہونے والی مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا انہوں نے کہا کہ اگر میں اور آپ متحد ہوں تو اس صوبے کے حکمرانوں سے اپنے جائز حقووق حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو جو سہولیات فراہم کر رہی ہے وہ عوام کا حق ہے سید شاکر علی نے کہا کہ کراچی ایسے ہی جگمگائے گا جیسی کراچی کی شان ہے بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،سید شاکر علی کے ہمراہ ربن کاٹ کا افتتاح کیا۔ 


24th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ وسائل اور اختیارات نہ ہوتے ہوئے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے ترقی کا سفر جاری رکھا ہوا ہے جو قابل مبارکباد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تزئین و آرائش کے بعد شاہراہ غریب آباد کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان فرقان طیب ، ڈسٹرکٹ انچارج سینٹرل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ارشد شاہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،یوسی چیئرمین ،و وائس چیئرمین ،میونسپل کمشنر آفاق سعید بلدیاتی افسران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سندھ اور وفاق کو 60 فیصد سے90 فیصدتک وسائل فراہم کرتا ہے جس سے پاکستان اور سندھ کے ادارے چلتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کے وسائل سے اسلام آباد کے پودوں کو تو پانی ملتا ہے لیکن کراچی کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میئسر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت کا مسمم ارادہ ہے کہ اپنے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تن من اور دھن کی بازی لگا دیں گے انہوں نے کہا کہ اتحاد میں بڑی طاقت ہے ماضی میں اتحاد ہی کی وجہ سے حکمرانوں نے کراچی کو وسائل فراہم کئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی والوں کو حقوق کے حصول کے لئے متحد ہونا پڑے گا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ غریب آباد کے عوام کو پینے کے پانی میں گٹر کے پانی کے ملنے کا مسئلہ ،سیوریج لائنوں کی بحالی، سڑکوں کی ٹو ٹ پھوٹ جیسے مسائل کا شکار تھے ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست قیادت وسائل کی کمی کے باوجود اپنی عوام کو سہولیات مہیاء کرنے میں کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے مرحلہ وار ہر یوسی میں منتخب شاہراؤں درستگی اور تزئین و آرائش کے بعد ماڈل شاہراہ میں تبدیل کر رہے ہیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی جو ریونیو وفاق اور سندھ کو دیتا ہے اسکا10 فیصد بھی کراچی کو نہیں ملتا اسکے باوجود عوام کی خدمت کرتے رہے گے انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندرغریب آباد کے عوام کے مسائل کو حل کرئینگے غریب آباد کے مکینوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے علاقے کو اون کریں کیونکہ اب ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہمیں خود ہی اپنے مسائل حل کرنا ہو نگے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ متحد نہ ہونے کی وجہ سے حال ہی میں ہونے والی مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا انہوں نے کہا کہ اگر میں اور آپ متحد ہوں تو اس صوبے کے حکمرانوں سے اپنے جائز حقوْ ق حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو جو سہولیات فراہم کر رہی ہے وہ عوام کا حق ہے سید شاکر علی نے کہا کہ کراچی ایسے ہی جگمگائے گا جیسی کراچی کی شان ہے بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،سید شاکر علی کے ہمراہ ربن کاٹ کا افتتاح کیا واضح رہے کہ بلدیہ وسطی مرحلہ وار ہر یوسی میں منتخب شاہراہ ،پارک ، پلے گراؤنڈز ،فراہمی آب اور نکاسی آب کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دے رہی ہے اسی سلسلے میں آج شاہراہ غریب آباد کو تزئین و آرائش کرنا اسی ترقیاتی سفر کی ایک کڑی ہے مزکورہ سڑک پر قائم فٹ پاتھ کو رنگ و روغن کروایا گیا جبکہ روشنی کے مناسب انتظام کے لئے مزکورہ سڑک پر اسٹریٹ لائٹس کے پول نصب کئے گئے ہیں آج یہ سڑک روشنی سے جگمگا رہی ہے ۔ فہیم مصطفی





23rd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کے طلباء و طالبات کسی طور بھی پرائیویٹ اسکولز کے طلباء سے کم نہیں، بلدیاتی اسکولز کے طلباء کا تعلیمی و سائنسی نمائش میں کم وسائل کے باوجود اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر مختلف شبعہ جات میں 25 میڈل حاصل کرنا بلدیہ وسطی کے اسکولز کے طلباء کا بڑا کارنامہ ہے ۔ و ہ ایکسپو سینٹر میں پاکستان اکیڈمک کنشورم کی جانب سے منعقدہ تعلیم نمائش میں بلدیہ وسطی کے اسکولز کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالزکا معائنہ کررہے تھے۔ ا س موقع پرچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے پروجیکٹ بنانے والے طلباء و طالبات ، چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی ایجوکیشن تابش جیلانی ،ڈائریکٹر ایجوکشن اور اساتذہ کو میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔نمائش میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین تابش جیلانی ،چیئرپرسن انفارمیشن صوبیہ اکرم ،ڈائریکٹر ایجوکیشن شمس العارفین ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فیض احمد اوردیگربلدیاتی افسران بھی موجو د تھے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے اسکولز کے طلبا و طالبات کواپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کیلئے ممکنہ مواقع فراہم کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان اکیڈمک کنشورم تعلیمی اور سائنسی نمائش کا انعقاد کر کے کراچی کے طلباء کو اپنا ٹیلنٹ اجاگر کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جو قابل تحسین عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے طلباء وطالبات کل کے سائنسدان، انجینئر اور معمار پاکستان بننے گے انہوں نے کہا کہ کراچی کے طلباء و طالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ طلبا و طالبات کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بھی تربیت کابھی انتظام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں یہ بچے پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا کردار بھر پور ادا کرسکیں۔ انہوں نے طلباء کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور طلباء کی محنت و لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان اسٹال پر اسکول کے طالب علموں نے حقیقت کا رنگ بھرا ہے ،واضع رہے کہ ایکسپو سینٹر میں منعقدہ دو روزہ تعلیمی نمائش میں کراچی کے نمایا ں اسکولز نے حصہ لیا اور اسکول کے بچوں نے مختلف نوعیت کے اسٹالز لگائے ۔ جن میں سائنسی ،ثقافتی ،تاریخ پاکستان کے حوالے سے اسٹالز قابل ذکر ہیں۔ بلدیہ وسطی کے اسکولز کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز عوام کی توجہ کا خاص مرکز بنے رہے ان اسٹالز پر پاکستان کی صوبائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ویسٹیج کو ریسائکل کرکے کارآمد اشیاء بنانے کے طریقے کو عوام نے بہت پسند کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی کو اس موقع پر سندھ کی ثقافتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کا بہتر تعلیم کی طرف رجحان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے اور ملک پاکستان میں خوشحالی لائیں گے ۔



22nd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) ضلع وسطی میں داخل ہونے والے ہر شہری کا استقبال پھولوں کے ساتھ کیا جائے ،اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کی جانب سے صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کے داخلی و خارجی راستوں گرین بیلٹس،چورنگیوں پر بیو ٹی فیکیشن کا کام جلد ز جلد مکمل کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے محکمہ باغا ت کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئر مین وچیئر پرسن ،ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ،ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس شریف خان و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کے ضلع وسطی کو سرسبز اور پھولوں سے آ راستہ کیا جائے ۔اس موقع پرڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف نے محکمہ پارکس کی جانب سے کئے جانے والے کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی پاکستان کی وہ واحد بلدیہ ہے جس نے پہلی مرتبہ Dahaliaفلاور شو کا انعقا د کیا اور بلدیہ وسطی کی جانب سے سالانہ گل داؤدی کی چار نمائشوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں رکھے جانے والے پودے بلدیہ وسطی کی اپنی نرسریوں میں ہی تیار کئے جاتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا محکمہ پارکس ضلع وسطی میں موجود تقریبا 26,27کلو میٹر گرین بیلٹس پر کام کر رہا ہے جن گرین بیلٹس پر پہلے کچرا کوڑا کرکٹ کا ڈھیر موجود تھا محکمہ پارکس کے عملے نے وہاں صفائی کر کے پودے لگا دیئے ہیں واضع رہے کہ بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس میں داخل ہوتے ہی ایک خوشگوار احساس ہوتا ہے جہاں محکمہ باغات کی جانب سے آفس کے گارڈن کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا ہے ۔ چیئر مین بلدیہ وسطی نے میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر پورکس ندیم حنیف کی خدمات کو سراہا ۔ 



21st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release