23rd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( )ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ وسائل اور اختیارات نہ ہوتے ہوئے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے ترقی کا سفر جاری رکھا ہوا ہے جو قابل مبارکباد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تزئین و آرائش کے بعد شاہراہ غریب آباد کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان فرقان طیب ، ڈسٹرکٹ انچارج سینٹرل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ارشد شاہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،یوسی چیئرمین ،و وائس چیئرمین ،میونسپل کمشنر آفاق سعید بلدیاتی افسران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سندھ اور وفاق کو 60 فیصد سے90 فیصدتک وسائل فراہم کرتا ہے جس سے پاکستان اور سندھ کے ادارے چلتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کے وسائل سے اسلام آباد کے پودوں کو تو پانی ملتا ہے لیکن کراچی کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میئسر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت کا مسمم ارادہ ہے کہ اپنے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تن من اور دھن کی بازی لگا دیں گے انہوں نے کہا کہ اتحاد میں بڑی طاقت ہے ماضی میں اتحاد ہی کی وجہ سے حکمرانوں نے کراچی کو وسائل فراہم کئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی والوں کو حقوق کے حصول کے لئے متحد ہونا پڑے گا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ غریب آباد کے عوام کو پینے کے پانی میں گٹر کے پانی کے ملنے کا مسئلہ ،سیوریج لائنوں کی بحالی، سڑکوں کی ٹو ٹ پھوٹ جیسے مسائل کا شکار تھے ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست قیادت وسائل کی کمی کے باوجود اپنی عوام کو سہولیات مہیاء کرنے میں کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے مرحلہ وار ہر یوسی میں منتخب شاہراؤں درستگی اور تزئین و آرائش کے بعد ماڈل شاہراہ میں تبدیل کر رہے ہیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی جو ریونیو وفاق اور سندھ کو دیتا ہے اسکا10 فیصد بھی کراچی کو نہیں ملتا اسکے باوجود عوام کی خدمت کرتے رہے گے انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندرغریب آباد کے عوام کے مسائل کو حل کرئینگے غریب آباد کے مکینوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے علاقے کو اون کریں کیونکہ اب ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہمیں خود ہی اپنے مسائل حل کرنا ہو نگے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ متحد نہ ہونے کی وجہ سے حال ہی میں ہونے والی مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا انہوں نے کہا کہ اگر میں اور آپ متحد ہوں تو اس صوبے کے حکمرانوں سے اپنے جائز حقوْ ق حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو جو سہولیات فراہم کر رہی ہے وہ عوام کا حق ہے سید شاکر علی نے کہا کہ کراچی ایسے ہی جگمگائے گا جیسی کراچی کی شان ہے بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،سید شاکر علی کے ہمراہ ربن کاٹ کا افتتاح کیا واضح رہے کہ بلدیہ وسطی مرحلہ وار ہر یوسی میں منتخب شاہراہ ،پارک ، پلے گراؤنڈز ،فراہمی آب اور نکاسی آب کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دے رہی ہے اسی سلسلے میں آج شاہراہ غریب آباد کو تزئین و آرائش کرنا اسی ترقیاتی سفر کی ایک کڑی ہے مزکورہ سڑک پر قائم فٹ پاتھ کو رنگ و روغن کروایا گیا جبکہ روشنی کے مناسب انتظام کے لئے مزکورہ سڑک پر اسٹریٹ لائٹس کے پول نصب کئے گئے ہیں آج یہ سڑک روشنی سے جگمگا رہی ہے ۔ فہیم مصطفی
23rd Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release