31st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

31st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم ہے فنڈ کی کمی کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا تو کرنا پڑ رہا ہے لیکن بلدیہ وسطی کی انتظامیہ بہترین حکمت عملی کے تحت ضلع کی مختلف یونین کمیٹیوں میں مرحلہ وار ترقیاتی کام سر انجام دے رہی، وہ نیو کراچی ذون میں یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس موقع ان کے ہمراہ وائس چیئرمین سید شاکر علی ، نیو کراچی ذون کی مختلف یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ، اجلاس میں یوسی چیئرمینز نے اپنے علاقوں کے مسائل اور ترقی طلب کاموں کی تفصیلات کے بارے چیئرمین بلدیہ وسطی کو آگاہ کیا ،سید شاکر علی نے کہا کہ ضلع وسطی میں ترقی کا سفر جاری ہے انہوں نے یوسی چیئرمینز کو ہدایت کی کہ عوام سے را بطہ کریں اور ان کے مشوروں کی روشنی میں اپنے علاقوں کے مسائل حل کریں ,انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح بہبود کے کام بلدیہ وسطی کی اولین ترجیح ہے ۔واضع رہے کہ ضلع میں صفائی ستھرائی کے کاموں کے ساتھ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ۔ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ مر حلہ وار مختلف یونین کونسلز میں شاہراہوں ، پارکس، پلے گراؤنڈ کو منتخب کر کے ترقیاتی کام سر انجام دے رہی ہیں۔بلدیہ وسطی کی جانب سے اب تک شاہراہ عبد القادر جیلانی نارتھ ناظم آباد ، شاہراہ زاہد نارتھ کراچی ، بلال مسجد تا دعا چوک تک شاہراہ کی تزئین و آرائش کے بعد عوام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ضلع کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔


31st Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

29th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست منتخب بلدیاتی قیادت کراچی بالخصوص ضلع وسطی کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا ء کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ممکنہ سہولت فراہم کررہی ہے تاکہ مستقبل میں یہ نوجوان کراچی اور پاکستان کی خدمت بہتر انداز میں کرسکیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں وہ نوجوانان امور ضلع وسطی کی جانب سے منعقدہ کاونسلنگ پروگرام بعنوان ROLE OF YOUTH IN DEVELOPMENT OF KARACHI میں شریک تھے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کمیٹی کے چیئرمین سید عمار عباس ،کمیٹی ممبر عروج خان ،ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین تابش جیلانی ، یوتھ کونسلر محمد سعد ملک ،میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید ،اے پی ایم ایس او شعبہ طالبات کی مرکزی ذمہ دار کائنات فاروق اور سندس مقبول ،سیکٹر بی کی ممبر شاہینہ احمد ،اساتذہ کرام ،اسکول ،کالجز ،یونیورسٹی کے طلباء و طالبات موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کمیٹی کے چیئرمین سید عمار عباس نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں لیڈر شپ کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور مسائل کے حل کا طریقہ سکھانا ہے ۔ڈسٹرکٹ یوتھ افیئر سینٹرل اس پروگرام کے زریعے اُونر شپ دینے جارہی ہے کہ وہ اپنی شاہراہوں کو گلیوں کو محلوں کو اپنی تعلیمی اداروں کو اُون کریں اور وہاں ایسی ٹیم تیار کریں جو شہرکراچی کو بہتر بنانے کیلئے کام کرے ۔اے پی ایم ایس او شعبہ طالبات کی مرکزی ذمہ دار کائنات فاروق نے کہا کہ APMSO نوجوان طلبا ء و طالبات کو تعلیمی اور مثبت سرگرمیوں کو ہمیشہ پروموٹ کرتی رہی ہے انہوں نے بلدیہ وسطی کی جانب سے اس خوبصورت پروگرام کو منعقد کرنے پر یوتھ افیئر کمیٹی کو مبارک باد دی ۔ یوتھ کونسلر محمد سعد ملک نے کہا کہ کم وسائل میں اس طرح کا پروگرام کرنا اپنے آپ میں کامیابی ہے ۔پروگرام کے آخر میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ جو نوجوان ضلع کی تعمیر و ترقی میں معاونت کرنے کیلئے تیار ہے بلدیہ وسطی اُن کو خوش آمدید کہتی ہے ۔اُنہوں نے اس پروگرام کے انعقاد پر یوتھ افیئر کمیٹی کے چیئرمین سید عمار عباس اور اُن کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ۔



29th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

28th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ضلع میں موجود تمام یوسیز میں مرحلہ وارپارکس و پلے گراؤنڈ میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ تزین و آرائش کے کام پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے ۔ضلع وسطی میں موجود گرین بیلٹس کو صاف ستھراء کرنے کے ساتھ خوبصورت پھول دار پودے لگائے جارہے ہیں فٹ پاتھوں پر رنگ و روغن کرکے خوبصورتی میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔وہ نارتھ کراچی سیکٹر ۱۰ میں قائم ابو نصر پارک کی تزین و آرائش کے بعد پارک کا معائنہ کررہے تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی پینل اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ہم پرعزم ہیں اورضلع وسطی کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ضلع وسطی میں شروع کی جانے والی شجر کاری مہم میں ہزاروں پودے لگائے گئے ہیں جو ضلع کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ماحولیاتی آ لودگی کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہورہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پارکس ضلع وسطی میں موجود تقریبا 26,27کلو میٹر گرین بیلٹس پر کام کر رہا ہے جن گرین بیلٹس پر پہلے کچرا کوڑا کرکٹ کا ڈھیر موجود تھا محکمہ پارکس کے عملے نے وہاں صفائی کر کے پودے لگا دیئے ہیں واضع رہے کہ بلدیہ وسطی کے مرکزی آفس میں داخل ہوتے ہی ایک خوشگوار احساس ہوتا ہے جہاں محکمہ باغات کی جانب سے آفس کے گارڈن کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا ہے ۔اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہے عوام اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کریں اور کچرے کو گرین بیلٹ پر نہ پھیکا کریں بلکہ جو کچرا ڈالتے ہیں ان کو بھی منع کریں ۔آپ لوگوں کا تعاون ہی ہماری سب سے بڑی جیت ہے اور ہم انشاء اللہ بہت جلد ضلع وسطی کو خوبصورت اور ہرا بھرا کریں گے جس کے لئے ہمارے یوسیز چیئرمین اپنی اپنی یوسیز میں منتخب روڈ کو ماڈل روڈ بنانے میں کامیاب ہورہے ہیں ۔



28th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

27th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

27th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم مشکل حالات کے باوجود عزم و حوصلے اور استقامات کے ساتھ حتی المکان بلدیاتی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ہم نے جووعدے عوام سے کئے ہیں وہ اپنے دورانیے میں پورا کریں گے ایک سال کے مختصر عرصے میں ہم نے ریکارڈ کام کئے ہیں جو ہما ری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5ایم اور 5ایل کی درمیانی شاہرا پر واقع گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے کام کے معائنہ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر نیوکراچی زون کے مختلف یونین کمیٹی کے چیئر مینز ،وائس چیئر مینز اور بلدیاتی افسران بھی موجو د تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے اپنی عوام کی خدمت کے لئے وسائل کے محتاج نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے فقیدالمثال تعاون نے ہمارے حوصلے بلند کئے ہیں اور ہم ضلع وسطی کو عوام کے بھر پور تعاون سے جلد ایک ماڈل ضلع بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے واضع رہے بلدیہ وسطی کی جانب سے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے بہترین پلاننگ کے ذریعے ضلع کو ترقی دینے کا کام بھر پور انداز میں جاری رکھا ہوا ہے اس ضمن میں پہلے مرحلے میں ضلع وسطی کی مختلف یوسیز میں شاہراہوں کو منتخب کر کے ان کی تزئین و آرائش ، روڈ کارپیٹنگ ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی کا کام کیا جارہا ہے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے اب تک شاہرا عبدالقادر جیلانی نارتھ ناظم آ با د ،شاہرا زاہد نارتھ کراچی ،بلال مسجد تا دعا چوک جانے والی شاہرا ہ(نیو کراچی )کی تزئین و آ رائش کے بعد عوام کے حوالے کردیا گیا ہے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت سند ھ کی بے اعتنائی اور فنڈز کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے نامساعد حالات ہمارے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرتی ہے تاکہ محدود زرائع سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ بلدہ وسطی کی ہر یوسی میں ماڈل سڑک تعمیر کی جائیگی۔



27th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم اپنے موجود وسائل کو بہترین پلاننگ کے زریعے ضلع وسطی میں ترقیاتی کام سر انجام دے رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہر یونین کمیٹی میں بلا امتیاز رنگ ونسل مذہب وسیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کرعوام کو ہر ممکنہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کا تعا ون حاصل ہے کیونکہ عوام یہ با خوبی جانتی ہے کہ حق پرست نمائندوں کو منتخب کر کے اُنہوں نے درست فیصلہ کیا اور ہماری کو شش ہے کہ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں اور ضلع وسطی کے مکینوں کو بھر پور سہو لتیں فراہم کریں گے۔وہ سیکٹر 11-H نارتھ کراچی میں سڑک کی مرمت کے کام کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پرنیو کراچی زون کی مختلف یوسیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین اور بلدیاتی افسران بھی موجو دتھے ۔چیئرمین نے متعلقہ افسران کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑک کی مرمت اور لیول کرنے کے بعد جلد از جلدروڈ کارپیٹنگ کا کا م شروع کیا جائے اور روڈ کی تعمیر میں بہترمیٹریل استعمال کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی میں تعمیر ہونے والی تمام سڑکوں کوپختہ اور پائیدار بنایا جارہا ہے تاکہ عوام ان سے لمبے عرصے تک استفادہ حاصل کرسکیں۔بعد ازاں انہوں نے نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دی ۔علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ علاقوں کو بھی صاف ستھراء رکھیں اور بلدیہ وسطی کی مقرر کردہ جگہوں پر کچرا ڈالیں ،گرین بیلٹس کو کچرے کاڈھیر نہ بنائیں اس سے آپ کے اپنے علاقے کی خوبصورتی ماند پڑتی ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ علاقے میں رہنے والے اپنے علاقوں کو اُون کریں اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔



26th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release