26th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم اپنے موجود وسائل کو بہترین پلاننگ کے زریعے ضلع وسطی میں ترقیاتی کام سر انجام دے رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہر یونین کمیٹی میں بلا امتیاز رنگ ونسل مذہب وسیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کرعوام کو ہر ممکنہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کا تعا ون حاصل ہے کیونکہ عوام یہ با خوبی جانتی ہے کہ حق پرست نمائندوں کو منتخب کر کے اُنہوں نے درست فیصلہ کیا اور ہماری کو شش ہے کہ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں اور ضلع وسطی کے مکینوں کو بھر پور سہو لتیں فراہم کریں گے۔وہ سیکٹر 11-H نارتھ کراچی میں سڑک کی مرمت کے کام کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پرنیو کراچی زون کی مختلف یوسیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین اور بلدیاتی افسران بھی موجو دتھے ۔چیئرمین نے متعلقہ افسران کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑک کی مرمت اور لیول کرنے کے بعد جلد از جلدروڈ کارپیٹنگ کا کا م شروع کیا جائے اور روڈ کی تعمیر میں بہترمیٹریل استعمال کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی میں تعمیر ہونے والی تمام سڑکوں کوپختہ اور پائیدار بنایا جارہا ہے تاکہ عوام ان سے لمبے عرصے تک استفادہ حاصل کرسکیں۔بعد ازاں انہوں نے نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دی ۔علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ علاقوں کو بھی صاف ستھراء رکھیں اور بلدیہ وسطی کی مقرر کردہ جگہوں پر کچرا ڈالیں ،گرین بیلٹس کو کچرے کاڈھیر نہ بنائیں اس سے آپ کے اپنے علاقے کی خوبصورتی ماند پڑتی ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ علاقے میں رہنے والے اپنے علاقوں کو اُون کریں اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔



26th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release