29th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست منتخب بلدیاتی قیادت کراچی بالخصوص ضلع وسطی کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا ء کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ممکنہ سہولت فراہم کررہی ہے تاکہ مستقبل میں یہ نوجوان کراچی اور پاکستان کی خدمت بہتر انداز میں کرسکیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں وہ نوجوانان امور ضلع وسطی کی جانب سے منعقدہ کاونسلنگ پروگرام بعنوان ROLE OF YOUTH IN DEVELOPMENT OF KARACHI میں شریک تھے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کمیٹی کے چیئرمین سید عمار عباس ،کمیٹی ممبر عروج خان ،ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین تابش جیلانی ، یوتھ کونسلر محمد سعد ملک ،میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید ،اے پی ایم ایس او شعبہ طالبات کی مرکزی ذمہ دار کائنات فاروق اور سندس مقبول ،سیکٹر بی کی ممبر شاہینہ احمد ،اساتذہ کرام ،اسکول ،کالجز ،یونیورسٹی کے طلباء و طالبات موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کمیٹی کے چیئرمین سید عمار عباس نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں لیڈر شپ کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور مسائل کے حل کا طریقہ سکھانا ہے ۔ڈسٹرکٹ یوتھ افیئر سینٹرل اس پروگرام کے زریعے اُونر شپ دینے جارہی ہے کہ وہ اپنی شاہراہوں کو گلیوں کو محلوں کو اپنی تعلیمی اداروں کو اُون کریں اور وہاں ایسی ٹیم تیار کریں جو شہرکراچی کو بہتر بنانے کیلئے کام کرے ۔اے پی ایم ایس او شعبہ طالبات کی مرکزی ذمہ دار کائنات فاروق نے کہا کہ APMSO نوجوان طلبا ء و طالبات کو تعلیمی اور مثبت سرگرمیوں کو ہمیشہ پروموٹ کرتی رہی ہے انہوں نے بلدیہ وسطی کی جانب سے اس خوبصورت پروگرام کو منعقد کرنے پر یوتھ افیئر کمیٹی کو مبارک باد دی ۔ یوتھ کونسلر محمد سعد ملک نے کہا کہ کم وسائل میں اس طرح کا پروگرام کرنا اپنے آپ میں کامیابی ہے ۔پروگرام کے آخر میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ جو نوجوان ضلع کی تعمیر و ترقی میں معاونت کرنے کیلئے تیار ہے بلدیہ وسطی اُن کو خوش آمدید کہتی ہے ۔اُنہوں نے اس پروگرام کے انعقاد پر یوتھ افیئر کمیٹی کے چیئرمین سید عمار عباس اور اُن کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ۔
29th Jan 2018 DMC Central Karachi Press Release