19th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو صاف شفاف ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد اوور ہیڈ برج کے اطراف بالمقابل سراج الدولہ کالج گرین بیلٹ پر تزئین آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمین اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس شریف خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے ہر علاقے کو کچرے سے پاک کردیا گیا ہے جبکہ جہاں جہاں کچرے کے ڈھیر صاف کئے گئے وہاں بلدیہ وسطی کا محکمہ باغات پودے لگا کر علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے مواقع فراہم کر رہے ہیں انہوں نے مزکورہ گرین بیلٹس ماضی میں کچرا کنڈی کا منظر پیش کرتی تھی جہاں اب سرسبز گرین بیلٹس قائم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے سندھ گورنمنٹ کی عدم توجہی کی وجہ سے کراچی کے شہری مسائل میں مسلسل اضافہ ہو ا جسکے باعث کراچی کے پارکس و پلے گراؤنڈ زکچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں سے کچرے کے ڈھیروں کا صفایا کیا جاچکا ہے جبکہ پارکس اور میدانوں میں خود ساختہ کچرا کنڈیوں کو ختم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں سیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ضلع وسطی کا شمار کراچی کے بہترین اضلاع میں کیا جائیگا ۔ ۔xxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxx


19th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئر مین بلدیہ وسطی ریحا ن ہاشمی نے کہا کہ عوامی خدمت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عوامی خدمات کا مشن جاری رکھیں گے ،عوام کی اُمیدیں ہم سے وابستہ ہیں اور ہم کسی صورت بھی عوام کو ما یوس نہیں ہونے دیں گے ، کم وسائل ہمارے خدمت کے جذبے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے بلدیہ وسطی اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کر کے عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں وہ فیڈرل بی ایریا یونین کونسل 38میں جاری روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ کر رہے تھے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئر مین سید شاکر علی ،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد،یو سی چیئر مین و پینل اور دیگربلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ہر یونین کمیٹی میں بلا امتیاز خدمات فراہم کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع وسطی کے مکینوں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں ۔اس موقع پر چیئر مین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کے سٹرک کی تعمیر بہتر مٹیریل استعمال کیا جائے اور پختہ اور مضبوط سٹرک تعمیر کی جائے تاکہ عوام ان سے لمبے عرصے تک استفادہ حاصل کر سکیں۔واضع رہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے کام کی رفتر کو تیز کرنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کٹر ،ڈرل مشینز ، ہینڈ آپریٹنگ رولرز ،خریدے ہیں جو ہیوی مشینریز کے ساتھ ساتھ کام کر رہے ہیں اور ان کے ذریعے گنجان آباد علاقوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے ۔



18th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت میں اساتذہ کا اہم کردار ہے ،ذہین طلباوطالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ، ان بچوں کی تعلیم وتربیت اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ذمہ داری اساتذہ پر عائدہوتی ہے وہ ناصرہ پبلک اسکول فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ اسکول پرنسپل، طلبا ء و طالبات اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ بہتر تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کر سکتی ، تعلیمی اداروں میں مثبت ہم نصابی سرگرمیاں طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں ، اسپورتس ڈے میں بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے ۔ اسکول پرنسپل نے استقبالیہ تقریر میں اسپورٹس ڈے منعقد کرنے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اورانہیں تعلیم کے ساتھ اسپورٹس میں اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔بعد ازاں چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فاتح بچوں کو ٹرافی دی ا ور میڈل تقسیم کئے ۔ واضع ر ہے بلدیہ وسطی اسپورٹس کی سرگرمیوں کو پروموٹ کرنے کے لئے ضلع وسطی میں موجود پارکس اور پلے گراونڈ کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے، بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ایک سال کی مختصر مدت میں65 پارکس اور پلے گراونڈ آباد کر کے عوام کے حوالے کرچکی ہے ۔ 



17th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے مکینوں کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی ہے لیکن واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی واٹر اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ سے سر انجام دے رہی ہے ۔وہ نارتھ ناظم آباد زون شادمان ٹاؤن 14-A میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی جمال احمد،یوسی چیئرمین،وائس چیئر مین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین نے کہا کہ ضلع وسطی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ضلع وسطی کے مکین صحت مند اور خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، پارکس و پلے گراؤنڈز،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پانی وسیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں اور علاقے گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں واضع رہے کہ بلدیہ وسطی نے اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع وسطی کے مختلف علاقوں جن میں گلبہار ،لیاقت آباد نیو کراچی و نارتھ کراچی میں بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا کام کروایا اور عوام کے برسوں پرانے مسائل کو حل کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہم سے امید رکھتے ہیں کہ ہم انکے مسائل حل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے اُن کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔



16th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کو سیاست کی نظر نہیں ہونے دیں گے ۔ہم عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مخلص ہیں اور ہر حال میں عوامی سہولتوں کی فراہمی کے کاموں کوسر انجام دیتے رہیں گے ۔وہ نیو کراچی زون سیکٹر 11-E مسلم ٹاؤن میں بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر آفاق سعید ،یوسیز کے چیئرمینز،وائس چیئرمینزاور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ہی ہمارا مشن ہے اور ہم اس مشن کو پورا کرکے رہیں گے۔سندھ حکومت نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے جائز فنڈز کو روک کر پورے کراچی کو مشکل میں ڈال رکھا ہے لیکن ہم منتخب بلدیاتی نمائندے دستیاب وسائل سے عوامی مسائل حل کررہے ہیں۔انہوں نے میئر کراچی کو آگاہ کیا کہ مسلم ٹاؤن نارتھ کراچی میں عرصہ دراز سے مسائل کی بھر مار تھی جن میں کچرے کے ڈھیر ،سیوریج لائینوں کی لیکیج ،اور خستہ حال سڑکیں عوام کی پریشانی کا سبب بن رہی تھیں۔بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے کثیر رقم کے زریعے علاقے کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں علاقے میں سیوریج کی لائنوں کو تبدیل کردیا گیا ہے اور خستہ حال سڑکوں کی مرمت ،نئی کچرا کنڈی کی تعمیر ،علاقے میں موجود پارکوں اور گرین بیلٹس کی تزین و آرائش کا کام کیا جارہا ہے۔بعد ازاں میئر کراچی نے بلدیہ وسطی کی جانب سے مکمل کئے جانے والے کاموں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔ 



15th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release