16th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے مکینوں کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیورئج بورڈ کی ہے لیکن واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی واٹر اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ سے سر انجام دے رہی ہے ۔وہ نارتھ ناظم آباد زون شادمان ٹاؤن 14-A میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی جمال احمد،یوسی چیئرمین،وائس چیئر مین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین نے کہا کہ ضلع وسطی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ضلع وسطی کے مکین صحت مند اور خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، پارکس و پلے گراؤنڈز،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پانی وسیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ پانی و سیوریج لائنوں کی لیکج کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی سڑکیں بد حالی کا شکار ہیں اور علاقے گندے پانی کے جوہڑ دکھائی دیتے ہیں واضع رہے کہ بلدیہ وسطی نے اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع وسطی کے مختلف علاقوں جن میں گلبہار ،لیاقت آباد نیو کراچی و نارتھ کراچی میں بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا کام کروایا اور عوام کے برسوں پرانے مسائل کو حل کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام ہم سے امید رکھتے ہیں کہ ہم انکے مسائل حل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے اُن کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔



16th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release