15th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کو سیاست کی نظر نہیں ہونے دیں گے ۔ہم عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مخلص ہیں اور ہر حال میں عوامی سہولتوں کی فراہمی کے کاموں کوسر انجام دیتے رہیں گے ۔وہ نیو کراچی زون سیکٹر 11-E مسلم ٹاؤن میں بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر آفاق سعید ،یوسیز کے چیئرمینز،وائس چیئرمینزاور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ہی ہمارا مشن ہے اور ہم اس مشن کو پورا کرکے رہیں گے۔سندھ حکومت نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے جائز فنڈز کو روک کر پورے کراچی کو مشکل میں ڈال رکھا ہے لیکن ہم منتخب بلدیاتی نمائندے دستیاب وسائل سے عوامی مسائل حل کررہے ہیں۔انہوں نے میئر کراچی کو آگاہ کیا کہ مسلم ٹاؤن نارتھ کراچی میں عرصہ دراز سے مسائل کی بھر مار تھی جن میں کچرے کے ڈھیر ،سیوریج لائینوں کی لیکیج ،اور خستہ حال سڑکیں عوام کی پریشانی کا سبب بن رہی تھیں۔بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے کثیر رقم کے زریعے علاقے کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں علاقے میں سیوریج کی لائنوں کو تبدیل کردیا گیا ہے اور خستہ حال سڑکوں کی مرمت ،نئی کچرا کنڈی کی تعمیر ،علاقے میں موجود پارکوں اور گرین بیلٹس کی تزین و آرائش کا کام کیا جارہا ہے۔بعد ازاں میئر کراچی نے بلدیہ وسطی کی جانب سے مکمل کئے جانے والے کاموں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔ 



15th Feb 2018 DMC Central Karachi Press Release