16th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمدفاروق ستار نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو پھولوں کی طرح مہکتا ضلع بنانے کے لئے ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم کی جانب سے ہر سال کی امسال بھی موسم بہاراں کے موقع پر پھولوں کی نمائش کا انعقاد قابل ستائش ہے جس پر ریحان ہاشمی اور اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گیہرائیوں سے مبارکبا د پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع وسطی محکمہ باغات کے زیرانتظام فتح باغ نارتھ ناظم آباد میں پانچ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فاروق ستار نے شعر پڑھا ۔ہم خوشبو کے سودا گر ہیں اور سودا سچا کرتے ہیں ۔جو گاہک پھولوں جیسا ہوں ہم بن داموں بک جاتے ہیں۔فاروق ستار نے ریحان ہاشمی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ باہمی بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کے لئے 200 پھولوں کے گملے بہادرآباد اور 200 پھولوں کے گملے PIB پہچانے کے ساتھ ساتھ 5,5 پھولوں کے گملے تمام رپورٹرز ،کیمرہ مین اور ٹی وی چینل کے دفاتر بھی بھیجے فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مصلحت اور ثالثی کا عمل جب تک مکمل نہیں ہوگا جب تک ہم ایک پیج پر نہیں آتے انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے اپنی اپنی رابظہ کمیٹیوں کو تحلیل کریں بہادر آباد والے خالد مقبول بھائی کو مینڈنٹ دیں اور PIB والے مجھے مینڈنٹ دیں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دو یوم تاسیس بنانے کے بجائے ایک ہی جگہ یوم تاسیس بنایا جائے مزار قائد کے سامنے مشترکہ یوم تاسیس بنائیں آئیے ہم باہم شیر و شکر ہوجائیں تقسیم کے تاثر کو یکثیر ختم کرنا ہوگا اور مخالفین کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ کوئی بھی جھگڑا ہمارے گھر کا مسئلہ ہے جس سے ہم خود حل کر لیں گے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ معاملہ بنانا ہے ماضی میں جو کچھ ہو ا اسپر مٹی ڈال دی جائے آخر میں انہوں نے حاضرین کی فرمائش پر نعرہ لگایا، ہو آسماں کا جو بھی رنگ ،پتنگ پتنگ،گلی گلی چمن چمن ۔پتنگ پتنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ نمائش میں پھولوں کی مختلف اقسام رکھی گئی ہیں، محکمہ باغات نے اپنے طور پر کوشش کی ہے جس پر ہمیں اس نمائش کے انعقاد میں حصہ لینے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ نمائش میں رکھیں تمام پھول اور پودے بلدیہ وسطی کی اپنی نرسری میں ہی تیار کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں درختوں کی شدید کمی ہے اور شہریوں کو چاہئے کہ ہر شخص اپنے اپنے طور پر ایک پودا لگائے اور پھر اس کی نگہداشت کی ذمہ داری اٹھائے تاکہ شہر کو سرسبز بنانے کے ساتھ ساتھ خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پایا جاسکے ، چیئرمین وسطی نے کہا کہ پھولوں کی اس نمائش سے شہریوں میں ایک خوشگوار تاثر ابھرا گا اور جس طرح بچے، عورتیں اور نوجوان اس نمائش کو دیکھنے کے لئے آرہے ہیں وہ حوصلہ افزاء ہے، چیئرمین وسطی نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی اور پھول پودوں اور شجرکاری کی اہمیت و افادیت سے آگاہی فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ہرسال پھولوں کی نمائش کا اہتمام کرتی ہے تاکہ شہریوں کو دو سوسے زائد اقسام کے خوشنما پھول اور نایاب نسل کے پیڑ و پودے دیکھنے کے مواقع میسر آئیں انہوں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ر ڈاکٹر فاروق ستار کی خصوصی آمد پر اپنی اور بلدیہ وسطی کی جانب سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر انہوں منتخب عوامی نمائندوں ،میڈیا کے نمائندوں اور نمائش دیکھنے والی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ، ، قبل ازیں ڈاکٹر فاروق ستار نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ فیتہ کاٹ کرپھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔



16th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدی وسطی ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد میں قائم لیاقت آباد ڈسپنسری و میٹرنٹی ہوم کااچانک دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے ڈسپنسری کے تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر چیئرپرسن میڈیکل اسٹنڈنگ کمیٹی شاہدہ عثمان ،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شکور لاری و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ڈسپنسری و زچہ خانہ کی کارکردگی اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ضرویات کے بارے میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شکور لاری سے معلومات حاصل کیں ڈاکٹر شکور لاری نے چیئرمین کو تفصیلات سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ایک نجی فلاحی ادارے کے تعاون سے لیاقت آباد میٹرنٹی ہوم میں الٹرا ساونڈ کی سہولت مہیاء کر دی گئی ہے جس میں مہنگے سے مہنگا الٹرا ساونڈ صرف 200 روپے میں کیا جارہا ہے جبکہ عنقریب نجی فلاحی ادارے کی جانب سے ہیپاٹائٹس BاورC کے حفاظتی ٹیکے بھی لیاقت آباد ڈسپنسری میں لگائیں جائیں گے جسکے عام ہسپتالوں میں 1200 روپے چارج کئے جاتے ہیں بلدیہ وسطی کی ڈسپنسری میں صرف 250 روپے میں لگایاجائیگا ڈیوٹی پر موجو د آر۔ ایم۔ او نے چیئرمین کو بتایا کہ آبادی کے لحاظ سے ڈسپنسری میں ادویات کم پڑ جاتی ہیں جبکہ ایمبولینس اور آپریشن تھیٹر کو فعل بنانے کی اشد ضروت ہے چیرمین ریحان ہاشمی نے آر ایم او کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کو اسطرح استعمال کیا جائے کہ عوام کوزیادہ بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں ۔انہوں نے زچہ خانے کے آپریشن تھیٹر کو فعال بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ڈسپنسری میں ادوایات و دیگر ضروری آلات و اشیاء مہیاء کرنے کے ساتھ دیگر طبی سہولیات مہیاء کرنے کا عندیہ دیا ۔ اس موقع پر انہوں چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے۔





15th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ حق پرست بلدیاتی قیادت نے ضلع وسطی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر و سیوریج کی نئی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے انجام دیئے ہیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کو عوام کی خدمت میں روکاوٹ نہیں بننے دیں گے زیادہ تر مخدوش لائنوں کی مرمت واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی بنا پر نہیں ہورہی جسکے نتیجے میں ابلتے ہوئے گٹر تعفن اور گندگی کا سبب بن رہے ہیں وہ نارتھ کراچی کلیانہ ٹاؤن سیکٹر 10 یونین کونسل نمبر15میں 800 رننگ فٹ بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے علاقہ مکینوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید ،وائس چیئرمین یوسی 15 ، یوسی 17 کے وائس چیئرمین و چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی کھیل و ثقافت تیمور علی ،رکن کونسل بلدیہ وسطی و چیئرپرس اسٹنڈنگ کمیٹی انفارمیشن محترمہ صوبیہ اکرم ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین ،xen بلڈنگ و روڈنیو کراچی نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے چیئرمین بلدیہ وسطی نے بتایا کہ سیوریج لائن کی تبدیلی کے تمام اخراجات بلدیہ وسطی برداشت کر رہی ہے جبکہ یہ کام کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ہے واضح رہے کہ موجودہ صورت حال میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ سیوریج لائنیں چوک ہیں اور گٹروں سے گندا پانی نکل کر گلیوں اور سڑکوں پر پھیل رہا ہے جس کے سبب ایک جانب تو گندگی اور تعفن میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب خطرناک بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کے امکانات ہیں۔ تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم نے عوام کو اس خطرناک صورت حال سے بچانے کے لئے آمدنی کے وسائل نا کافی ھونے کے باوجود DMC سینٹرل کی جانب سے فنڈز جاری کر کے ضلع وسطی میں مخدوش سیوریج لائن کی تنصیب اور مرمت کے کام کا بیڑہ اٹھایا ہے تاکہ عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات مل سکے اس موقع پر متعلقہ یوسی کے وائس چیئرمین عفان سلیم نے کہا کہ پچھلے ۸ سالوں سے یوسی نمبر ۱۵ کلیانہ میں سیوریج سسٹم کا برا حال تھا اور کوئی پرسان حال نہیں تھا ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، چیئرپرسن انفارمیشن اسٹنڈنگ کمیٹی صوبیہ اکرم نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت نے محدود وسائل کے باوجود عوام کو شہری سہولتوں کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے ہر صورت عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اس موقع پراہلیان کلیانہ ٹاؤن میں اپنا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اہلیان علاقہ نے حق پرست قیادت کاشکریہ ادا کیا ۔



14th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

13th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ۲۳ مارچ یو م پاکستان۲۰۱۸ء ؁ کے پرمسرت موقع پر اہلیان ضلع وسطی نارتھ کراچی کو ماڈل پارک کا تحفہ پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ سیکٹر 10 یونین کونسل۱۵ میں ابو نصر فیملی پارک (منی زو) عوام کو سستی تفریح مہیا کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ابونصر فیملی پارک( منی زو ) میں رنگ برنگی دلکش پھول دار پودے اور خوبصورت پرندے جن میں سفید مور،شتر مرغ ،سرخاب ،مکاؤ طوطے ،آسٹریلین طوطے اور نایاب نسل کے جانوربھی رکھے گئے ہیں جو عوام کی توجہ کا مرکز بنیں گے انہوں نے کہا کہ مزکورہ پارک گزشتہ کئی برسوں سے کچرے کے ڈھیر کے ساتھ نشہ کرنے والوں کی آماج گاہ بنا ہو اتھا، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندوں نے عوام کو صحت مند اور صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کا جو بیڑا اٹھایا ہے اسے بلدیاتی نمائندوں اور عوام کے تعاون سے ہر صورت پورا کریں گے وہ یونین کونسل نمبر۱۵ سیکٹر 10 میں ابو نصر فیملی منی زو پارک میں تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید، یونین کمیٹی نمبر 15 کے وائس چیئرمین عفان سلیم ،چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی کھیل و ثقافت تیمور علی،چیئرپرسن اسٹنڈنگ کمیٹی انفارمیشن محترمہ صوبیہ اکرم صاحبہ،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ ناظم آباد غوث محی الدین بھی موجود تھے ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم گرین بیلٹس اور پارکوں کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام جاری ہے جبکہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں قائم گرین بیلٹس اور پارکس تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لئے کھول دئیے گئے ہیں۔ جبکہ ضلع وسطی کے مزیدپارکوں کی حالت کو بہت جلد درست کرکے شہریوں کے لئے کھول دیں گے، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کے زیرانتظام پارکوں اور گرین بیلٹس کی بحالی اور درستگی کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں ان پارکوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کے لئے بلدیہ وسطی اپنے وسائل، ہارٹیکلچرسٹ،انجینئراور لیبر کواستعمال کرے گی،چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ پارکس اور درخت کراچی کی ضرورت ہیں اور یہ شہریوں کو انتہائی سستی تفریح کا ذریعہ بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر اگر درختوں اور پودوں کی تعداد میں اضافہ نہ کیا گیا تو کراچی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ جائے گی جس سے کئی امراض پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور ان سے پیدا ہونے والی کثافت کے باعث شہری متاثر ہوتے ہیں، اس کا واحد حل پارکوں کی بحالی اور بڑی تعداد میں شجر کاری کرنا ہے، ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی نے شجر کاری مہم شروع کررکھی ہے ،بلدیہ وسطی نے گزشتہ شجر کاری کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں قائم پارکس ،گرین بیلٹوں پر ہزاروں پودے لگائے ہیں جبکہ اس مہم کو مسلسل جاری رکھتے ہوئے دیگر علاقوں میں بھی پودے لگائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہر میں ایک شخص ایک درخت، عالمی معیار ہے جسے ہم شہریوں کے تعاون سے پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور صحت اور مسرت کے لئے بنائے گئے پروگراموں میں کراچی کے شہری ان کا بھرپور ساتھ دیں گے، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو انہوں نے منتخب کرکے بلدیاتی قیادت دی ہے وہ ان کے توقعات پر پورے اتر رہے ہیں، چیئرمین بلدیہ وسطی نے پارکس کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ ضلع وسطی کے تمام پارکوں کا سروے کرکے ان کی بحالی اور تزئین و آرائش کے لئے رپورٹ مرتب کریں ، انہوں نے کہا کہ وہ عوامی نمائندے ہیں اور کراچی کی بہتری چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کی یہ خواہش ہے کہ کراچی ایک مرتبہ پھر روشنی کا شہر بنے، گزشتہ آٹھ سال میں جس بے دردی سے کراچی کو تباہ و برباد کیا گیا اور لاوارث چھوڑا گیا اب ایسا نہیں ہونے دیں گے ہم کراچی کے شہری ہونے کے ناطے اسے اون کرتے ہیں، اپنا شہر سمجھتے ہیں اور اس کو سنوارنے اور سجانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔



13th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

12th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

12th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئر مین بلدیہ وسطی ریحا ن ہاشمی نے کہا کہ عوامی خدمت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عوامی خدمات کا مشن جاری رکھیں گے ،عوام کی اُمیدیں ہم سے وابستہ ہیں اور ہم کسی صورت بھی عوام کو ما یوس نہیں ہونے دیں گے ، کم وسائل ہمارے خدمت کے جذبے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے بلدیہ وسطی اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کر کے عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔وہ لیاقت آباد میں روڈ کی استر کاری کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پروائس چیئرمین سید شاکر علی ،سٹی کونسل کی ممبر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے ضلع وسطی کی ہر یوسی میں موجود خستہ حال سڑکو ں کی مرمت اور استر کاری کے کام کررہی ہے ۔ واضع رہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت خریدی جانے والی لائٹ مشینریز جن میں روڈ کٹر ،کمپیکٹر ،ڈرل مشین کی مدد سے کام کو تیزی سے سر انجام دیا جارہا ہے ۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ ضلع میں موجود ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی پیوند کاری / استر کاری کا کام کرکے ضلع وسطی کے مکینوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ہر یوسی میں مرحلہ وار ماڈل سڑک بنانے کے لئے گرین بیلٹ سے کچرے کی صفائی کے بعد خوبصورت پھول دار پودوں کے زریعے تزین و آرائش کے کام کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی، روڈ کی استر کاری کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں پر رنگ و روغن کا کام کررہی ہے ۔وہاں پر موجود علاقہ مکینوں نے سڑک کی تعمیر و تزین و آرائش کے حوالے سے کئے جانے والے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے علاقہ مکینوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع میں فوری طور پر بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام تو نہیں کر سکتی مگر اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ترقیاتی کام سر انجام دے رہی ہے ۔


12th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release