15th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدی وسطی ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد میں قائم لیاقت آباد ڈسپنسری و میٹرنٹی ہوم کااچانک دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے ڈسپنسری کے تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر چیئرپرسن میڈیکل اسٹنڈنگ کمیٹی شاہدہ عثمان ،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شکور لاری و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ڈسپنسری و زچہ خانہ کی کارکردگی اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ضرویات کے بارے میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شکور لاری سے معلومات حاصل کیں ڈاکٹر شکور لاری نے چیئرمین کو تفصیلات سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ایک نجی فلاحی ادارے کے تعاون سے لیاقت آباد میٹرنٹی ہوم میں الٹرا ساونڈ کی سہولت مہیاء کر دی گئی ہے جس میں مہنگے سے مہنگا الٹرا ساونڈ صرف 200 روپے میں کیا جارہا ہے جبکہ عنقریب نجی فلاحی ادارے کی جانب سے ہیپاٹائٹس BاورC کے حفاظتی ٹیکے بھی لیاقت آباد ڈسپنسری میں لگائیں جائیں گے جسکے عام ہسپتالوں میں 1200 روپے چارج کئے جاتے ہیں بلدیہ وسطی کی ڈسپنسری میں صرف 250 روپے میں لگایاجائیگا ڈیوٹی پر موجو د آر۔ ایم۔ او نے چیئرمین کو بتایا کہ آبادی کے لحاظ سے ڈسپنسری میں ادویات کم پڑ جاتی ہیں جبکہ ایمبولینس اور آپریشن تھیٹر کو فعل بنانے کی اشد ضروت ہے چیرمین ریحان ہاشمی نے آر ایم او کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کو اسطرح استعمال کیا جائے کہ عوام کوزیادہ بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں ۔انہوں نے زچہ خانے کے آپریشن تھیٹر کو فعال بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ڈسپنسری میں ادوایات و دیگر ضروری آلات و اشیاء مہیاء کرنے کے ساتھ دیگر طبی سہولیات مہیاء کرنے کا عندیہ دیا ۔ اس موقع پر انہوں چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے۔





15th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release