18th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( )چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی ہمارا شہر ہی نہیں ہمارا گھر ہے اسے صاف اور شفاف بنانا ہماری ااوّلین ترجیح ہے۔شہری حکومت اور کراچی کے عوام کے اصل نمائندے تو کراچی کو بہترین طور پر صاف و شفاف بنانا چاہتے ہیں لیکن کراچی کے عوام سے بُغض رکھنے والی حکومتِ سندھ کراچی کی شہری حکومت کے اختیارات چھین کر بہتر کارکردگی کی توقع کررہی ہے جو اُس کی کراچی دشمنی کی واضح مثال ہے۔وہ ضلع وسطی کراچی نیو کراچی زون میں جاری صفائی کے کام کے معائنے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفا ق سعید ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ،XENنیو کراچی نازش رضا ئاور دیگر متعلقہ افسران بھی موجو د تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہرِ کراچی کے اصل نمائندے حکومتِ سندھ کی کراچی دشمنی ، فنڈز روکنے، اختیارات چھین لینے اور ہر کام میں روڑے اٹکانے کے باوجود نامساعد حالات میں بہترین منصوبہ بندی کے تحت بلدیاتی معاملات چلارہے ہیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان عالی مرتبت میاں ثاقب نثار نے شہری حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کا کوڑا کرکٹ سات (۷) یوم میں صاف کردیا جائے۔یقیناًکراچی میں برسوں سے صفائی اور بلدیاتی خدمات کے معاملات صرف حکومتِ سندھ کی جانب سے شہری حکومت کے فنڈز میں کمی کرنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ۔تاہم یہ بات ذہن میں رہنی چاہئے کہ عوامی نمائندے عوام کی خدمت کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ کراچی کے عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات مہیاکریں، اور کراچی کو دنیا کا شفاف ترین شہر بنادیں یہی وجہ ہے کہ ریحان ہاشمی ضلع وسطی کو کراچی کا سب سے زیادہ شفاف ترین ضلع بناناچاہتے ہیں۔وہ شب و روز اِس تگ و دو میں مصروف ہیں کہ کس طرح اپنے ضلع کے ہر زون و یوسی کو اپنی اپنی سطح پر صفائی کا بہتر نمونہ بنادیں۔ 


18th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

17th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


بلدیہ وسطی نارتھ ناظم آباد ، فتح پارک میں جاری پھولوں کی نمائش کے دوسرے روز بھی ہزاروں افراد اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ نمائش دیکھنے آئے۔ نمائش کا افتتاح بروز جمعتہ المبارک ۱۶؍مارچ ۲۰۱۸ء متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمدفاروق ستار نے کیا تھا۔ افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے ضلع وسطی کے عوام کو پھولوں کے ذریعے امن و محبت کا پیغام دینے پر ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ فاروق ستار نے اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا یومِ تاسیس منانے کے لئے ایم کیو ایم بہادر ااباد اور پی آئی بی کالونی کے درمیان اتحاد اور بھائی چارہ قائم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیاکہ یومِ تاسیس دو مقامات کے بجائے ایک ہی جگہ منایا جائے۔انہوں نے یومِ تاسیس منانے کے لئے بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار کے قریب ’’باغِ جناح ‘‘ کو بہترین مقام قراردیا۔فاروق ستار نے کہا کہ باہمی اختلاف کے تاثر کو ختم کرکے ایک ہوجانے میں ہی کراچی میں امن قائم کیا جاسکتاہے۔ چیئرمن بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہر سال پھولوں کی نمائش کا انعقاد ا س بات کا مظہر ہے کہ بلدیہ وسطی نہ صرف امن کا گہوارہ ہے بلکہ بلدیاتی ادارے عوام کی دلچسپی کے لئے بہتر پروگرام پیش کرتے رہتے ہیں۔ نمائش میں پھولوں کی دسیوں اقسام رکھی گئی ہیں جن کو بلدیہ وسطی کے محکمہ باغات نے اپنی نرسریوں میں تیار کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومتِ سندھ کی عدم توجہی کی وجہ سے کراچی کے بلدیاتی ادارے مالی بد حالی کا شکار ہیں جس کی بناء پر انکی کارکردگی متاثر ہورہی ہے ، تاہم چئیرمین بلدیہ وسطی ، نامساعد حالات میں بہتر منصوبہ بندی کرتے ہوئے عوام کو بہتر بلدیاتی خدمات مہیا کررہے ہیں۔ پھولوں کی نمائش بھی ریحان ہاشمی کی بہتر منصوبہ بندی کا مظہر ہے۔ کراچی میں درختوں کی شدید کمی ہے اور شہریوں کو چاہئے کہ ہر شخص اپنے اپنے طور پر ایک پودا لگائے اور پھر اس کی نگہداشت کی ذمہ داری اٹھائے تاکہ شہر کو سرسبز بنانے کے ساتھ ساتھ خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پایا جاسکے ، پھولوں کی اس نمائش سے شہریوں میں ایک خوشگوار تاثر ابھرے گا اور جس طرح بچے، عورتیں اور نوجوان اس نمائش کو دیکھنے کے لئے آرہے ہیں وہ حوصلہ افزاء ہے، نمائش کا مقصد شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی اور پھول پودوں اور شجرکاری کے فوائد سے آگاہ کرناہے۔ عوام کی بڑی تعداد نمائش کو دیکھنے آرہی ہے ، شام کے وقت لوگ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ہزاروں کی تعدا میں نمائش دیکھنے آرہے ہیں جن میں معاشرتی زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔



17th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

16th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمدفاروق ستار نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو پھولوں کی طرح مہکتا ضلع بنانے کے لئے ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم کی جانب سے ہر سال کی امسال بھی موسم بہاراں کے موقع پر پھولوں کی نمائش کا انعقاد قابل ستائش ہے جس پر ریحان ہاشمی اور اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گیہرائیوں سے مبارکبا د پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع وسطی محکمہ باغات کے زیرانتظام فتح باغ نارتھ ناظم آباد میں پانچ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فاروق ستار نے شعر پڑھا ۔ہم خوشبو کے سودا گر ہیں اور سودا سچا کرتے ہیں ۔جو گاہک پھولوں جیسا ہوں ہم بن داموں بک جاتے ہیں۔فاروق ستار نے ریحان ہاشمی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ باہمی بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کے لئے 200 پھولوں کے گملے بہادرآباد اور 200 پھولوں کے گملے PIB پہچانے کے ساتھ ساتھ 5,5 پھولوں کے گملے تمام رپورٹرز ،کیمرہ مین اور ٹی وی چینل کے دفاتر بھی بھیجے فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مصلحت اور ثالثی کا عمل جب تک مکمل نہیں ہوگا جب تک ہم ایک پیج پر نہیں آتے انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے اپنی اپنی رابظہ کمیٹیوں کو تحلیل کریں بہادر آباد والے خالد مقبول بھائی کو مینڈنٹ دیں اور PIB والے مجھے مینڈنٹ دیں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دو یوم تاسیس بنانے کے بجائے ایک ہی جگہ یوم تاسیس بنایا جائے مزار قائد کے سامنے مشترکہ یوم تاسیس بنائیں آئیے ہم باہم شیر و شکر ہوجائیں تقسیم کے تاثر کو یکثیر ختم کرنا ہوگا اور مخالفین کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ کوئی بھی جھگڑا ہمارے گھر کا مسئلہ ہے جس سے ہم خود حل کر لیں گے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ معاملہ بنانا ہے ماضی میں جو کچھ ہو ا اسپر مٹی ڈال دی جائے آخر میں انہوں نے حاضرین کی فرمائش پر نعرہ لگایا، ہو آسماں کا جو بھی رنگ ،پتنگ پتنگ،گلی گلی چمن چمن ۔پتنگ پتنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ نمائش میں پھولوں کی مختلف اقسام رکھی گئی ہیں، محکمہ باغات نے اپنے طور پر کوشش کی ہے جس پر ہمیں اس نمائش کے انعقاد میں حصہ لینے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ نمائش میں رکھیں تمام پھول اور پودے بلدیہ وسطی کی اپنی نرسری میں ہی تیار کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں درختوں کی شدید کمی ہے اور شہریوں کو چاہئے کہ ہر شخص اپنے اپنے طور پر ایک پودا لگائے اور پھر اس کی نگہداشت کی ذمہ داری اٹھائے تاکہ شہر کو سرسبز بنانے کے ساتھ ساتھ خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پایا جاسکے ، چیئرمین وسطی نے کہا کہ پھولوں کی اس نمائش سے شہریوں میں ایک خوشگوار تاثر ابھرا گا اور جس طرح بچے، عورتیں اور نوجوان اس نمائش کو دیکھنے کے لئے آرہے ہیں وہ حوصلہ افزاء ہے، چیئرمین وسطی نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی اور پھول پودوں اور شجرکاری کی اہمیت و افادیت سے آگاہی فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ہرسال پھولوں کی نمائش کا اہتمام کرتی ہے تاکہ شہریوں کو دو سوسے زائد اقسام کے خوشنما پھول اور نایاب نسل کے پیڑ و پودے دیکھنے کے مواقع میسر آئیں انہوں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ر ڈاکٹر فاروق ستار کی خصوصی آمد پر اپنی اور بلدیہ وسطی کی جانب سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر انہوں منتخب عوامی نمائندوں ،میڈیا کے نمائندوں اور نمائش دیکھنے والی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ، ، قبل ازیں ڈاکٹر فاروق ستار نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ فیتہ کاٹ کرپھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔



16th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

15th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدی وسطی ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد میں قائم لیاقت آباد ڈسپنسری و میٹرنٹی ہوم کااچانک دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے ڈسپنسری کے تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر چیئرپرسن میڈیکل اسٹنڈنگ کمیٹی شاہدہ عثمان ،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شکور لاری و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ڈسپنسری و زچہ خانہ کی کارکردگی اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ضرویات کے بارے میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شکور لاری سے معلومات حاصل کیں ڈاکٹر شکور لاری نے چیئرمین کو تفصیلات سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ایک نجی فلاحی ادارے کے تعاون سے لیاقت آباد میٹرنٹی ہوم میں الٹرا ساونڈ کی سہولت مہیاء کر دی گئی ہے جس میں مہنگے سے مہنگا الٹرا ساونڈ صرف 200 روپے میں کیا جارہا ہے جبکہ عنقریب نجی فلاحی ادارے کی جانب سے ہیپاٹائٹس BاورC کے حفاظتی ٹیکے بھی لیاقت آباد ڈسپنسری میں لگائیں جائیں گے جسکے عام ہسپتالوں میں 1200 روپے چارج کئے جاتے ہیں بلدیہ وسطی کی ڈسپنسری میں صرف 250 روپے میں لگایاجائیگا ڈیوٹی پر موجو د آر۔ ایم۔ او نے چیئرمین کو بتایا کہ آبادی کے لحاظ سے ڈسپنسری میں ادویات کم پڑ جاتی ہیں جبکہ ایمبولینس اور آپریشن تھیٹر کو فعل بنانے کی اشد ضروت ہے چیرمین ریحان ہاشمی نے آر ایم او کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کو اسطرح استعمال کیا جائے کہ عوام کوزیادہ بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں ۔انہوں نے زچہ خانے کے آپریشن تھیٹر کو فعال بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ڈسپنسری میں ادوایات و دیگر ضروری آلات و اشیاء مہیاء کرنے کے ساتھ دیگر طبی سہولیات مہیاء کرنے کا عندیہ دیا ۔ اس موقع پر انہوں چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے۔





15th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

14th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ حق پرست بلدیاتی قیادت نے ضلع وسطی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر و سیوریج کی نئی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے انجام دیئے ہیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کو عوام کی خدمت میں روکاوٹ نہیں بننے دیں گے زیادہ تر مخدوش لائنوں کی مرمت واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی بنا پر نہیں ہورہی جسکے نتیجے میں ابلتے ہوئے گٹر تعفن اور گندگی کا سبب بن رہے ہیں وہ نارتھ کراچی کلیانہ ٹاؤن سیکٹر 10 یونین کونسل نمبر15میں 800 رننگ فٹ بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے علاقہ مکینوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید ،وائس چیئرمین یوسی 15 ، یوسی 17 کے وائس چیئرمین و چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی کھیل و ثقافت تیمور علی ،رکن کونسل بلدیہ وسطی و چیئرپرس اسٹنڈنگ کمیٹی انفارمیشن محترمہ صوبیہ اکرم ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت اکبر حسین ،xen بلڈنگ و روڈنیو کراچی نازش رضا و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے چیئرمین بلدیہ وسطی نے بتایا کہ سیوریج لائن کی تبدیلی کے تمام اخراجات بلدیہ وسطی برداشت کر رہی ہے جبکہ یہ کام کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ہے واضح رہے کہ موجودہ صورت حال میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ سیوریج لائنیں چوک ہیں اور گٹروں سے گندا پانی نکل کر گلیوں اور سڑکوں پر پھیل رہا ہے جس کے سبب ایک جانب تو گندگی اور تعفن میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب خطرناک بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کے امکانات ہیں۔ تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم نے عوام کو اس خطرناک صورت حال سے بچانے کے لئے آمدنی کے وسائل نا کافی ھونے کے باوجود DMC سینٹرل کی جانب سے فنڈز جاری کر کے ضلع وسطی میں مخدوش سیوریج لائن کی تنصیب اور مرمت کے کام کا بیڑہ اٹھایا ہے تاکہ عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات مل سکے اس موقع پر متعلقہ یوسی کے وائس چیئرمین عفان سلیم نے کہا کہ پچھلے ۸ سالوں سے یوسی نمبر ۱۵ کلیانہ میں سیوریج سسٹم کا برا حال تھا اور کوئی پرسان حال نہیں تھا ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، چیئرپرسن انفارمیشن اسٹنڈنگ کمیٹی صوبیہ اکرم نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت نے محدود وسائل کے باوجود عوام کو شہری سہولتوں کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے ہر صورت عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اس موقع پراہلیان کلیانہ ٹاؤن میں اپنا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اہلیان علاقہ نے حق پرست قیادت کاشکریہ ادا کیا ۔



14th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release