22nd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) قومی اسمبلی کی اسٹنڈنگ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین مزمل قریشی نے ضلع وسطی کے مختلف مقامات کے علاوہ خصوصاً گرین لائن بس پروجیکٹ کی تعمیرمیں ضلع وسطی کی متاثرحدود کاتفصیلی دورہ کیا، بعد ازاں بلدیہ وسطی کے چیئرمین کے زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیاگیا کہ متاثرہ مقامات کی تعمیروفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت کروائے جائیں گے۔ مزمل قریشی نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں نہ صرف پارلیمنٹ میں اس بات کو اٹھا ؤ گا بلکہ اراکین کمیٹی کو بھی کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے کوشش کریں کہ کمیٹی کے تمام ارا کین کراچی کا دورہ کریں اور بلدیہ وسطی کے متاثرہ مقامات کا از خود جائزہ لیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کے روز چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ یوپی موڑ ،پاور ہاوس چورنگی ،سلیم سینٹر،ناگن چورنگی ،حیدری و دیگر مقامات پر جاری گرین لائن بس سروس (BRTS ) منصوبے کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر چیف انجینئر /جنرل مینیجر انجیرنگ ) BRTS )نثار احمد ساریو،مینیجر (کراچی انفرا اسٹریکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ )شفیع محمد چاچڑ ، ،ٹیکنکل منیجر قیصر خان زیدی ،میونسپل کمشنر آفاق احمد، یونین کمیٹی ۱۴ کے چیئرمین مشتاق ایاز xen لیاقت آباد جنید اللہ ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف،ایکسین گلبرگ اقبال احمد خان و دیگر متعلقہ بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے ناگن چورنگی پر جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے پروجیکٹ انجینئر کو ہدایت دیں کہ گرین لائن بس پروجیکٹ کے حوالے سے ہونے والے تعمیراتی کام کے دوران عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے خصوصاً ٹریفک کے فلو کو بحال رکھنے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے اور اُس کے لئے DIG ٹریفک پولیس اور متعلقہ افسران سے مربوط روابط قائم کئے جائیں تاکہ عوام کو آمد ورفت کے مسائل سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ گرین لائن پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران ضلع وسطی کا انفرااسٹریکچر بری طرح متاثر ہوا ہے ۔بلدیہ وسطی کی حدود میں قائم پارکس ،گرین بیلٹس کے ساتھ ساتھ سڑکیں بھی بڑی تعداد میں متاثرہوچکی ہیں جس سے بلدیہ وسطی کو کافی نقصان اُٹھانا پڑا ہے ۔ بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گرین لائن پروجیکٹس کی تعمیر کے دوران ضلع وسطی کے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی کوتفصیلی بریفنگ دی، دوران گفتگو چیئرمین ریحان ہاشمی نے گرین لائن پروجیکٹ سے پیدا ہونے والے مسائل کو جلد از جلد ہنگامی بنیاد پر دور کیا جائے تاکہ عوام الناس کو وفاقی پروجیکٹ سے فائدہ حاصل ہوسکے اور پروجیکٹ کے تکمیل کے مراحل میں ہونے والے تاخیری عمل سے عوام کومزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ بلدیہ وسطی کی حدود میں وفاقی گرین لائن منصوبے کی تعمیر کیلئے کھودی گئی سڑکوں،گرین بیلٹس،اسٹریٹ لائٹس،واٹر اور سیوریج لائنوں کی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل جائے۔ 






22nd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی ذمہ داری نہ ہونے کے باوجود حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو ریلیف پہچانے کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے سیوریج لائنوں کی مرمت و تبدیلی کے کام بلدیہ وسطی کے فنڈزسے مکمل کئے گئے جبکہ ضلع وسطی کی ہر یوسی میں واٹر اینڈ سیوریج کی لائنوں کی مرمت و تبدیلی کے کام جاری ہیں۔وہ یونین کونسل ۲۵بفرزون میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،یوسی چیئرمین شاہنواز احمد صدیقی ،یوسی وائس چیئر مین ،میونسپل کمشنر آفاق سعید ،ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف و دیگر بلدیاتی افسران موجود تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ شہر کے انفرا سٹریکچر کی 90 فیصد تباہی کا ذمہ دار واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہے انہوں نے کہا کہ 90 ہزار گیلن پینے کا پانی واٹر بورڈ کی لائنوں کی لیکج کی وجہ سے ضائع ہورہا ہے جبکہ لوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے ۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈز سے ضلع وسطی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہے تاکہ ضلع وسطی کے مکین صحت مند اور خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں ۔ واضع رہے کہ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہے لیکن واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی واٹر اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ سے سر انجام دے رہی ہے ۔ بلدیہ وسطی نے اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع وسطی کے مختلف علاقوں جن میں گلبہار ،لیاقت آباد نیو کراچی و نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد میں بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا کام کرواچکی ہے ۔ضلع وسطی میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تزین و آرائش کے کام بھی کئے جارہے ہیں جس سے ضلع وسطی کی خوبصورتی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، پارکس و پلے گراؤنڈز،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پانی وسیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے ۔



21st Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

20th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم مشکل حالات کے باوجود عزم و حوصلے اور استقامات کے ساتھ حتی المکان بلدیاتی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ہم نے جووعدے عوام سے کئے ہیں وہ اپنے دورانئے میں پورا کریں گے۔رکاوٹوں کے باوجود قلیل مدد میں ریکارڈ کام کئے ہیں جو حق پرست بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5ایم اور 5ایل کی درمیانی شاہرا ہ پرقائم گرین بیلٹ کی تزئین و آرائش کے کام کے معائنہ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین ،میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید ،نازش رضا،غوث محی الدین،اکبر حسین ،ندیم حیدرو دیگر بلدیاتی افسران بھی موجو د تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے وسائل کی کمی اور اختیارات نہ ہونے کے باوجود بھی عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور انشاء اللہ عوام کے تعاون سے ضلع وسطی کو جلد ایک ماڈل ضلع بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ واضع رہے بلدیہ وسطی کی جانب سے بہترین پلاننگ کے ذریعے ضلع کو ترقی دینے کا کام بھر پور انداز میں جاری ہے اس ضمن میں پہلے مرحلے میں ضلع وسطی کی مختلف یوسیز میں شاہراہوں کو منتخب کر کے ان کی تزئین و آرائش ، روڈ کارپیٹنگ ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی کا کام کیا جارہا ہے جبکہ عوام کو فراہمی آب اور نکاسی و آب کے مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے بلدیہ وسطی اپنے محدود سوائل میں رہتے ہوئے واٹر و سیوریج کی لائنیں بھی ڈالی جارہی ہیں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے اب تک شاہرا عبدالقادر جیلانی نارتھ ناظم آ با د ،شاہرا زاہد نارتھ کراچی ،بلال مسجد تا دعا چوک جانے والی شاہرا ہ(نیو کراچی )کی تزئین و آ رائش کے بعد عوام کے حوالے کردیا گیا ہے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت سند ھ کی بے اعتنائی اور فنڈز کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے نامساعد حالات ہمارے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرتی ہے تاکہ محدود زرائع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ 



20th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

19th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) عوام کو شہری سہولیات کی فراہمی حق پرست بلدیاتی نمائندوں کا نصب العین ہیں عوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ناظم آباد گلبہار یونین کونسل نمبر50,44،اور یونین کمیٹی51میں تقریبا 3000 رننگ فٹ بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹی ۵۰ کے چیئرمین عامر، چیئرمین یونین کمیٹی ۱۴ مشتاق احمد ،xen لیاقت آباد جنید اللہ خان ،xen ناظم آباد وقار احمد و دیگر بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ حق پرست بلدیاتی قیادت نے ضلع وسطی میں عوام کو بلدیاتی و شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر و سیوریج کی نئی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے انجام دیئے ہیں اپنے عوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کو عوام کی خدمت میں روکاوٹ نہیں بننے دیں گے زیادہ تر مخدوش لائنیں کی مرمت واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی بنا پر نہیں ہورہی جسکے نتیجے میں ابلتے ہوئے گٹر تعفن اور گندگی کا سبب بن رہے ہیں ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے بتایا کہ سیوریج لائن کی تبدیلی کے تمام اخراجات بلدیہ وسطی برداشت کر رہی ہے جبکہ یہ کام کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ہے واضح رہے کہ موجودہ صورت حال میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ سیوریج لائنیں چوک ہیں اور گٹروں سے گندا پانی نکل کر گلیوں اور سڑکوں میں پھیل رہا ہے جس کے سبب ایک جانب تو گندگی اور تعفن میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب خطرناک بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کے امکانات ہیں تاہم چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم نے عوام کو اس خطرناک صورت حال سے بچانے کے لئے آمدنی کے وسائل نا کافی ہونے کے باوجود DMC سینٹرل کی جانب سے فنڈز جاری کر کے ضلع وسطی میں مخدوش سیوریج لائن کی تنصیب اور مرمت کے کام کا بیڑہ اٹھایا ہے تاکہ عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات مل سکے اس موقع پر متعلقہ یوسی کے چیئرمین نے کہا کہ پچھلے ۸ سالوں سے یوسی نمبر50 ، 51میں سیوریج سسٹم کا برا حال ہے اور کوئی پرسان حال نہ تھا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت نے محدود وسائل کے باوجود عوام کو شہری سہولتوں کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے ہر صورت عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اس موقع پرعلاقہ مکینوں نے بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حق پرست قیادت کاشکریہ ادا کیا ۔





19th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

18th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release



کراچی ( )چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی ہمارا شہر ہی نہیں ہمارا گھر ہے اسے صاف اور شفاف بنانا ہماری ااوّلین ترجیح ہے۔شہری حکومت اور کراچی کے عوام کے اصل نمائندے تو کراچی کو بہترین طور پر صاف و شفاف بنانا چاہتے ہیں لیکن کراچی کے عوام سے بُغض رکھنے والی حکومتِ سندھ کراچی کی شہری حکومت کے اختیارات چھین کر بہتر کارکردگی کی توقع کررہی ہے جو اُس کی کراچی دشمنی کی واضح مثال ہے۔وہ ضلع وسطی کراچی نیو کراچی زون میں جاری صفائی کے کام کے معائنے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفا ق سعید ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ،XENنیو کراچی نازش رضا ئاور دیگر متعلقہ افسران بھی موجو د تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہرِ کراچی کے اصل نمائندے حکومتِ سندھ کی کراچی دشمنی ، فنڈز روکنے، اختیارات چھین لینے اور ہر کام میں روڑے اٹکانے کے باوجود نامساعد حالات میں بہترین منصوبہ بندی کے تحت بلدیاتی معاملات چلارہے ہیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان عالی مرتبت میاں ثاقب نثار نے شہری حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کا کوڑا کرکٹ سات (۷) یوم میں صاف کردیا جائے۔یقیناًکراچی میں برسوں سے صفائی اور بلدیاتی خدمات کے معاملات صرف حکومتِ سندھ کی جانب سے شہری حکومت کے فنڈز میں کمی کرنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ۔تاہم یہ بات ذہن میں رہنی چاہئے کہ عوامی نمائندے عوام کی خدمت کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ کراچی کے عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات مہیاکریں، اور کراچی کو دنیا کا شفاف ترین شہر بنادیں یہی وجہ ہے کہ ریحان ہاشمی ضلع وسطی کو کراچی کا سب سے زیادہ شفاف ترین ضلع بناناچاہتے ہیں۔وہ شب و روز اِس تگ و دو میں مصروف ہیں کہ کس طرح اپنے ضلع کے ہر زون و یوسی کو اپنی اپنی سطح پر صفائی کا بہتر نمونہ بنادیں۔ 


18th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release